راؤ دلشاد : مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخواہ کی صوبائی تنظیم نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ملاقات کی ۔  اس موقع پر سابق سینیٹر اور اے این پی کے مرکزی سیکریٹری ا طلاعات زاہد خان نے  نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)  میں شامل ہوکر بھرپورسیاسی کردار ادا کرنے کاعزم دہرایا۔

 زاہد خان نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اسکے قائد محمدنواز شریف کانظریہ اورپروگرام ہی پاکستان اور  خیبرپختونخواہ کے عوام کو موجودہ مسائل سے نجات دلواسکتا ہے۔   انہوں نے کہا کہ جناب محمد نواز شریف کی حکومت نے  خیبرپختونخواہ کے عوام کو کئی عرصوں سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ کر کے امن و سکون لوٹایا اور ملک کے لئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جن کی بدولت عوام کو فائدہ پہنچا۔ 

اویسنیا میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں تقریب؛ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے ڈاکٹرز میں گولڈ میڈل تقسیم

  زاہد خان نے کہا کہ لواری ٹنل جیسا منصوبہ جو کہ سفیدہاتھی بن چکا تھا اسے جناب محمد نواز شریف نے مکمل کرواکر چترال کے عوام کے لئے بہترین سہولت فراہم کی۔  انہوں نے کہا کے خیبرپختونخواہ کی عوام وزیراعلی مریم نواز کی کارگردگی کو سراہتے ہیں اور اپنے صوبے میں بھی مسلم لیگ(ن) کی قیادت کے خواہاں ہیں۔

 نواز شریف نے زاہد خان کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وہ منجھے ہوئے سیاسی کارکن ہیں اور ان کی شمولیت سے  مسلم لیگ(ن) کی طاقت میں ا ضافہ ہوگا۔

وفاقی کابینہ کی توسیع، مسلم لیگ نون کی حکومت نے کابینہ مکمل ہکرنے میں ایک سال لگایا

نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخواہ  پاکستان کا دل ہے  اور  وہاں کی عوام نے تحریک پاکستان اور دہشت گردوں کے خلاف بٹری قربانیاں دی ہیں۔  انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی خوشحالی اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا مسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا ہے۔  جب بھی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اسے سیاسی بحرانوں میں دھکیلا گیا۔  مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بار پھر ملک کو بحرانوں سے نکالنے کابیٹرہ اٹھایا اور اللہ تعالی کی مددسے پاکستان کی معشیت کو بحالی کے راستے پر ڈالا ہے۔  پاکستان کی ترقی کا سفر اس وقت تک مکمل نہیں ہوگا  جب تک تمام صوبے اس میں شریک نہ ہوں، ملک میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ترقی کے لئے ناگزیر ہوتا ہے۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت پاکستان کو ترقی یافتہ معشیت میں ڈھالنے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں کام کر رہی ہے۔ 

مرکزی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) احسن اقبال ، امیر مقام صدر کے پی کے مسلم لیگ(ن)، جاوید مرتضی عباسی سیکریٹری جنرل کے پی کے، کیپٹن صفدر اور انوشہ رحمان ایڈشنل سیکریٹری جنرل مسلم لیگ(ن) اس موقع پر موجود تھے۔ 

وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر صدر مسلم لیگ (ن) کو بریف کیا کہ ہزارہ ائیرپورٹ کی فنڈنگ  کو پی ٹی آئی کی حکومت میں روک کر منصوبے کو ترک کردیا گیاتھا۔ جس پر نواز شریف نے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے 20 پسماندہ ترین اظلاع کے لئے ترقیاتی منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پسماندہ علاقوں کی ترقی کی دوڑ میں آگے لانے کے لئے  خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئے ہیں تاکہ ترقی میں کوئی علاقہ یا طبقہ محروم نہ رہے۔ 

پنجاب کے بعد سندھ حکومت کا بھی پنک بائیک دینے کا اعلان

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے  خیبرپختونخواہ  ، گلگت  بلتستان اور آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفینگ بھی دی۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نواز شریف نے انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے کہا کہ کی حکومت زاہد خان کے عوام کے لئے

پڑھیں:

ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں؛ محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک : وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ کسٹمز میں فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی، مقصدہے چوری یا رشوت بازاری نہ ہو سکے۔

محمد اورنگزیب نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نتخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو بخوبی سمجھتا ہوں، ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں، ایسا طبقہ جس کی جائیداد یہاں ہے نہ وہاں اس کو بھی پیچیدہ ٹیکس نظام میں الجھایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم رشوت لے رہے ہیں تو کوئی ہمیں رشوت دے رہا ہے، آپ سے درخواست ہے کہ آپ رشوت دینا بند کر دیں، وزیرِ اعظم اس ہم مسئلے پر سنجیدہ ہیں، حوصلہ کریں اور رشوت خوروں کی باتوں میں نہ آئیں، کسٹمز میں فیس لیس ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی، مقصدہے چوری یا رشوت بازاری نہ ہو سکے۔

اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا

انہوں نے کہا کہ تاجروں کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، صنعت کی ترقی ملکی ترقی کا باعث ہے، معاشی استحکام کے لیے اپنی درست سمت کا تعین کرنا ضروری ہوتا ہے، ہمیں صنعتی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔  محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے کام کر رہے ہیں، سرمایہ کاروں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، مہنگائی کی شرح میں کمی ہو رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آ رہا ہے۔

سپریم کورٹ میں دو ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن اجلاس

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ  انڈسٹری کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا، ہمارا اصل مقصد عام آدمی کو فائدہ پہنچانا ہے، ہم عوام کے خدمت گزار ہیں، معاشی استحکام کے لیے مہنگائی کا کم ہونا لازمی تھا، عام آدمی کی آسانی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ہفتے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہوتی رہے گی، اسٹاک مارکیٹ اوپر نیچے ہونے میں کچھ وجوہات بیرونی ہیں، ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم صحیح سمت میں چل رہے ہیں یا نہیں؟2028ء کے بعد ہماری ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار میں استحکام آرہا ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، ہر سیکٹر کو برآمدات کرنا ہوں گی، ہم درست سمت کی جانب گامزن ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ریکوڈک کا ایک پروجیکٹ بہت اہم ہے، بلوچستان میں ریکوڈک پروجیکٹ ہمارا خواب ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے معاشی استحکام حاصل کر لیا، جو منزل نہیں بلکہ ترقی کی بنیاد ہے، وزیر خزانہ
  • 22 سال کیلئے خود کو کمر بستہ کرلیں تو اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لیں گے: احسن اقبال
  • پارٹی رہنما عوام کی خدمت میں دن رات ایک کردیں، چوہدری شجاعت
  • نواز شریف سیاست میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، اسحاق ڈار
  • لندن میں نواز شیرف کے گھر کے باہر پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
  • اختر مینگل کی نواز شریف کے خلاف گفتگو پر مسلم لیگ ن بلوچستان کا شدید ردعمل
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کارکنان آمنے سامنے
  • وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چوہدری شجاعت حسین کو مسلم لیگ ق کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد و نیک خواہشات کا اظہار
  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے
  • ٹیکس نظام کو انتہائی سادہ بنانے جا رہے ہیں؛ محمد اورنگزیب