وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے یونیورسٹی آف نارووال کے تحت ہونے والے 3 روزہ رنگا رنگ سپورٹس فیسٹیول کا نارووال سپورٹس سٹی میں افتتاح کر دیا طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ مجھے بڑی خوشی ہے کہ یونیورسٹی آف نارووال نے نارووال سپورٹس سٹیڈیم میں 3 روزہ سپورٹس گالا کا اہتمام کیا ہے نارووال سپورٹس سٹی وہ منصوبہ ہے جس میں نوجوان کو جدید تربیت سے کھیلنے کا موقع فراہم ہو گا اس منصوبے کو بنانے کے جرم میں عمران خان نے مجھے ڈھائی ماہ قید میں رکھا اور مجھے انتقامی کاروائی کا ہی نشانہ نہیں بنایا بلکہ اسنصونے کے فنڈز بند کرکے 5 سال کام کو روکے رکھا جس سے اس کا باقی ماندہ کام جو 80 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونا تھا اب اس کا تخمینہ تقریبا سوا 2 ارب تک جا پہنچا ہے جو اس ملک کی غریب عوام ٹیکسوں کی صورت میں ادا کریں گے لیکن ہم پرامید ہیں اسی سال ہی ہم اس کا باقی ماندہ کام مکمل کرکے نارووال سپورٹس سٹی کو پاکستان میں کھیلوں کا ایک ایسا جدید مرکز ہو گا جہاں پر مستقبل کے ارشد ندیم انشاءاللہ ہوں گے اور یہاں پر مقامی نوجوان کو ہی نہیں ملک کے نوجوان کو اس کھیل کی سہولت کو اپنی تربیت اور صلاحیتوں کو دیکھانے کا موقع ملے گا لوکل گیمز کے علاوہ ہمارے قومی بلکہ بین الاقوامی ٹیمیں بھی انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب وہ یہاں آ کر کھلیں گے ہمارا تمام ویثرن یہی ہے کہ نوجوان کو تعلیم کی سکلیز کی اور سپورٹس کی بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کئے جائیں گے چونکہ پاکستان کا مستقبل نوجوان ہیں نوجوان ہمارا اثاثہ تب ہی بنیں گے ہم ان کو مثبت انداز میں آگے بڑھانے کے موقع ملیں ۔ ہم نوجوانوں کو گالی گلوچ اور نفرت سے لیس نہیں کرنا چاہتے ہم نوجوان کو جدید تعلیم لیب ٹاپ کھیلوں کے سکلیز ۔ ڈیجیٹل سکیز کھیلوں کی یہ سہولتیں دینا چاہتے انشاءاللہ اڑان پاکستان کے تحت جہاں ہم دیگر معاشی شعبوں میں ترقی کر رہے ہیں کھیلوں کے اندر بھی ہم خصوصی توجہ دے رہے ہیں قومی مقابلوں کا انعقاد کر رہے ہیں سپورٹس اکیڈمیز کھول رہے ہیں تاکہ پاکستان کا ٹیلنٹ ابھرے اور پاکستان کو وکٹری سٹینڈ پر اولمپکس کے اندر ایشن گیمز اور بین الاقوامی مقابلوں میں اسی طرح ہمارا پرچم بلند کرے جیسے ارشد ندیم نے ہمارا پرچم بلند کیا ہے ۔ یونیورسٹی آف ناروول کے زیر اہتمام اس سپورٹس فیسٹیول میں 25 کھیلوں کے مقابلے تین دن جاری رہینگے جس میں یونیورسٹی أف نارووال کے چھ ہزار طلبہ و طالبات کے علاوہ نارووال کے تمام تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات بھی شرکت کرینگے اس موقع پر یونیورسٹی آف نارووال کے وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا، رجسٹرار ڈاکٹر محمد حسیب سرور کے علاوہ طلبہ و طالبات کے علاوہ فیکلٹی ممبران ، سیاسی ، سماجی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: طلبہ و طالبات نوجوان کو کے علاوہ رہے ہیں
پڑھیں:
ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک
ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: حکومت نے مختلف ممالک سے ڈی پورٹ کیے جانے والوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کا دورہ کیا اور اہم اجلاس کی صدارت کی جس دوران انہیں بتایا گیا کہ ڈی پورٹ ہونے والے 53 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کر دیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی بھی موجود تھے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ کے حصول کے لیے نئی شرائط کے لیے تمام قانونی امور جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ نئی شرائط سے بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام ہوگی اور ڈی پورٹ ہونے والے افراد کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی ہدایت پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ اس فیصلے سے بین الاقوامی برادری کو مثبت پیغام جائے گا ۔