2025-03-21@03:27:30 GMT
تلاش کی گنتی: 8400

«ایک دوست»:

    پشاور سے تعلق رکھنے والی دنانیر مبین ایک اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار ہیں وہ سنہ 2021 میں اپنے انسٹا گرام پیج پر اپلوڈ کی جانے والی ایک ویڈیو کے بعد کافی مشہور ہوگئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟ بعد ازاں انہوں نے اپنے اندر کے فن کار کو اجاگر کرنے پر توجہ دی اور اب وہ ایک باقائدہ آرٹسٹ کے طور پر اپنے پروجیکٹس کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ دنانیر آج کل ڈرامے ’میم سے محبت‘ میں روشی کے کردار میں نظر آرہی ہیں جنہیں خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ دنانیر مبین اب شو بز انڈسٹری کا اہم حصہ بن چکی ہیں اور تقاریب میں بھی...
    ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟ خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے...
    KUALALUMPUR: مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کیلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔ تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔ مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔  حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کا تحت تعلیمی پالیسی کو ریاستوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایک انتخابی وعدے کی تکمیل ہے جس سے قدامت پسند حلقوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی ہے، جبکہ تعلیم کے حامیوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ یہ آرڈر اس اعلان کے چند دن بعد آیا ہے جس میں محکمہ تعلیم نے اپنی نصف سے زیادہ ملازمین کو فارغ کرنے کی بات کی تھی۔ یہ ٹرمپ کے حکومت میں آنے کے بعد امریکی حکومت کی ساخت میں تبدیلی کے حوالے سے تازہ ترین اقدام ہے۔ ٹرمپ نے اس آرڈر پر دستخط کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس میں...
    ماہِ صیام ہم پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ یہ ماہ مبارک ہماری زندگی کو جو سال بھر میں صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کہ وجہ سے گدلی ہوجاتی ہے، کو اُجلا بناتا اور ہماری جسمانی، ذہنی اور روحانی تربیت کرتا ہے۔ یہ غم گساری، ہم دردی، ایثار و قربانی کا مدرس مہینہ ہمیں مجبور، فاقہ کش، بے بس و لاچار انسانیت کی زندگی کو آسان، سُکھی اور کارآمد بنانے کے لیے اپنے وسائل کے ساتھ اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کا بھی درس دیتا ہے۔ ہمارے پیارے آقا جناب رسول کریم حضرت محمّد مصطفیؐ نے ایک موقع پر اس ماہ مبارک کی آمد کی خبر یوں دی، مفہوم: ’’سنو! سنو! تمہارے پاس رمضان کا مہینہ چلا آتا ہے۔ یہ مہینہ، مبارک مہینہ...
    کراچی کے علاقے منگھوپیر میں لین دین کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول اور ملزم جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں، دونوں کا تعلق ایک ہی برادری ایک ہی محلے میں رہتے ہیں ، پولیس ملزم  کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے گل محمد گوٹھ نورانی ہوٹل کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں مقتول کی شناخت 35 سالہ اکرم  بروہی ولد محمد بخش  کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او عمران خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار وحید بروہی...
    ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہےکہ صوبے میں کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے۔ ایک بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبے میں آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں کسی صورت آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، جتنے دہشتگرد مارے جارہے ہیں، افغانستان سے اتنے مزید آرہے ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق ساڑھے 9 سے ساڑھے 11 ہزار کے قریب جنگجو ہمارے علاقے میں آچکے ہیں جب کہ بارڈر اور دوسری طرف ساڑھے...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً...
    سٹی 42:سکھر سے کراچی جانے والی سکھر ایکسپریس کی ایک بوگی ٹریک سے اتر گئی ریلوے ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹرین جیسے ہی روہڑی ریلوے اسٹیشن پر پہنچی تو سات نمبر بوگی ٹریک سے اتر گئی، بوگی کا فریم بھی بالکل الگ ہو گیا   بوگی اترنے کے باعث ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا ، امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی 
    یورپین اسپیس ایجنسی نے یوکلِڈ اسپیس ٹیلی اسکوپ سے حاصل ہونے والا پہلا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے حوالے سے امید کی جارہی ہے کہ یہ ڈارک میٹر اور ڈارک انرجی کو سمجھنے میں مدد دے گا۔ حاصل ہونے والے ابتدائی ڈیٹا میں آسمان کے تین ٹکڑے دکھائے گئے ہیں اور ہر حصے میں کہکشاؤں کے جتھے موجود تھے۔ عکس بند کیا گیا ہر حصہ دنیا سے دیکھے جانے والے چاند کے سائز سے 300 گُنا بڑا تھا۔ ایک تہائی آسمان کی اسکیننگ کے بعد یوکلِڈ سے یہ امید کی جا رہی ہے کہ ٹیلی اسکوپ کائنات کا مکمل نقشہ تیار کر لے گی۔ 2023 میں فلوریڈا سے چھ سالہ مشن پر لانچ کی جانے والی یوکلِڈ ایک مدار...
    میرٹھ: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ایک یونیورسٹی میں مسلم طلبہ کو نماز پڑھنے پر گرفتار کر لیا گیا، جس کے بعد کیمپس میں شدید احتجاج شروع ہو گیا۔ اور واقعے کے بعد ایک بار پھر بھارت میں مذہبی آزادی کے حوالے سے سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میرٹھ یونیورسٹی کے ایک مسلم طالب علم خالد دھان نے کیمپس میں نماز ادا کی، جس پر یونیورسٹی انتظامیہ نے انہیں گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ خالد دھان کو غیر قانونی حراست میں لینے کے خلاف یونیورسٹی کے 400 سے زائد طلبہ نے احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ اگر یونیورسٹی میں ہندو طلبہ کو پوجا کرنے کی اجازت...
    وزیراعظم کا دورہ، سعودی عرب کا پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب نے پاکستان کو رواں سال ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دینے کا اعلان کردیا، فروری 2026 تک ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کا تیل دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب میں اہم اعلان متوقع ہے، سعودی عرب اس سال پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کا تیل دے گا، سہولت رواں ماہ سے حاصل ہوگی، ہر ماہ 10کروڑ ڈالر کی سہولت فروری 2026 تک حاصل رہے گی۔وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارتی و عسکری تعلقات مزید مستحکم کرنے...
    لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کھولنے کے معاملے پر حکومت کو آخری موقع دیتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور کون حل کرے گا۔ اگر کہیں گے کہ ذمہ دار کابینہ ہے تو اسکے سربراہ کو طلب کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سوشل میڈیا ایپ ایکس کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے مطابق اُس کے پاس کوئی ایسا سسٹم نہیں جس سے معلوم ہوسکے کہ سرکاری ادارے ایکس کیسے استعمال کر رہے ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایکس سے اُن کا کوئی معاہدہ نہیں۔ فل بینچ نے کہا...
    11 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ضلع کچی کے علاقے مشکاف کے قریب عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد سے کوئٹہ سے کراچی، پنجاب اور پشاور کے درمیان ٹرین سروس معطل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری ریلوے حکام کے مطابق  ریلوے سروس کی بحالی سیکیورٹی کلیرنس سے مشروط ہے، تاہم اعلیٰ ریلوے حکام کی جانب سے ٹرین کی بحالی سے متعلق کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آ سکی۔ متاثرہ بوگیوں کی مرمت دوسری جانب گزشتہ روز متاثرہ ٹرین کی 5 بوگیوں کو کوئٹہ لوکو شیڈ منتقل کیا گیا، جہاں ٹرین کی دھلائی اور مرمت کا باقاعدہ کام شروع کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) امریکہ کی طرف سے یوکرین امن معاہدے کے لیےروس اور یوکرین کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت اور اس مذاکراتی عمل میں یورپی یونین کی عدم موجودگی کے پس منظر میں یورپی یونین کے رکن ممالک کا سربراہی اجلاس آج 20 مارچ کو برسلز میں ہو رہا ہے۔ یوکرین کو ایک آزاد جمہوری ملک رہنا چاہیے، جرمن چانسلر یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پر جرمنچانسلر اولاف شولس نے کہا کہ یہ بات ''مرکزی‘‘ ہے کہ یوکرین ایک آزاد جمہوری ملک رہے، جو یورپی یونین کی رکنیت کی طرف اپنا سفر جاری رکھ سکے اور "امن معاہدے کے بعد اس کے پاس اپنی ایک مضبوط فوج بھی رہے۔‘‘...
    صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
    ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی علم نہیں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے...
    اوپولو نامی ایک ہیومنائیڈ مشین نے کام میں انسانوں کی مدد کرکے روبوٹ کی دنیا میں انقلاب بھرپا کردیا ہے۔ 5 فٹ 8 انچ  لمبے قد والے روبوٹ نے  پہلی بار عوامی سطح پر حقیقی  انسان کی طرح کام کا عملی مظاہرہ کیا ہے،  روبوٹ نے  مکمل طور پر خود مختاری کے ساتھ انجن کے حصے جوڑے۔ اس روبوٹ کا بنیادی مقصد انجن کے حصے جوڑ کر حقیقی انسان کے حوالے کرنا تھا، جس نے یہ کام کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت میں نیا انقلاب: مکمل زندگی کی ساتھی روبوٹک گرل آریا اوپولو کی بانی کپمنی اپٹرونک کے چیف ایگزیکٹیو جیف کارڈینس کہتے ہیں، ’ہمارے لیے واقعی  یہ ایک بڑا دن ہے، ہم عوام کے لیے روبوٹ...
    معروف گلوکار اور فنکار علی ظفر نے ماہ رمضان میں نیا نعتیہ کلام پیش کر دیا۔ علی ظفر نے اس بار دل کو چھو لینے والے انداز میں قصیدہ بردہ شریف پیش کیا ہےاس عظیم الشان کلام کو اپنے منفرد انداز اور شاعرانہ اظہار کے ساتھ پیش کرتے ہوئے، علی ظفر نے اس کی روحانی گہرائی کو مزید اجاگر کیا۔ یہ صرف ایک نعتیہ کلام کی پیشکش نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی تجربہ ہے جو سامعین کو عشقِ مصطفیٰ ﷺ کے ایک منفرد سفر پر لے جاتا ہے۔ علی ظفر نے نہ صرف اپنی مخصوص اور پُرتاثر آواز سے اس کلام کو نیا رنگ دیا بلکہ اس کے بصری پہلو کو بھی غیرمعمولی طور پر تخلیقی اور جاذبِ نظر بنایا...
    ٹک ٹاک وہ سوشل میڈیا ایپ ہے جو حالیہ برسوں میں بہت تیزی سے مقبول ہوئی ہے اور نوجوان اس سے پیسے بھی کما رہے ہیں۔ اس سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2021 میں ایک ارب تک پہنچ گئی تھی اور متعدد نوجوان اس کی بدولت اسٹار بن گئے ہیں۔ مگر ضروری نہیں کہ آپ کو ٹک ٹاک سے کمانے کے لیے لاکھوں فالوورز کی ضرورت ہو۔ درحقیقت کم فالوورز والے اکاؤنٹ بھی ٹک ٹاک سے پیسے کما سکتے ہیں۔ ٹک ٹاک سے پیسے کیسے کمائیں اور کتنے فالوورز ہونا ضروری ہیں؟ ٹک ٹاک کی جانب سے اس حوالے سے کئی پروگرامز کی پیشکش کی جا رہی ہے جیسے کریٹیر ریورڈز پروگرام، سبسکرپشن، ویڈیو گفٹ اور...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے اور ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔ مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایسے جوڑے کی کہانی سامنے آئی ہے جن کی 9 بیٹیاں ہیں اور ان سب کا نام ایک جیسا ہے۔ ان سب کے نام میں Di موجود ہے جس کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔ ناموں کے اس غیر معمولی انتخاب سے خاندان کی جانب سے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چینی صوبے جیانگسو کے گاؤں ہویان سے تعلق رکھنے والی 9 بہنوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور ان کے 81 سالہ فادر جائی نے ان کے ناموں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) خوشی کی درجہ بندی پر مبنی آکسفورڈ یونیورسٹی ریسرچ سینٹر کی امسالہ رپورٹ جمعرات 20 مارچ کو منظر عام پر آئی۔ اس ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 ء سے انکشاف ہوا کہ فن لینڈ مسلسل آٹھویں سال دنیا کے خوش ترین ممالک کی درجہ بندی میں سب سے اوپر جبکہ امریکہ اس فہرست میں اپنی اب تک کی نچلی ترین پوزیشن پر ہے۔ فن لینڈ کے علاوہ ڈنمارک، آئس لینڈ اور سویڈن اس فہرست میں ترتیب وار سر فہرست چار ممالک ہیں۔ یہ درجہ بندی ان جوابات پر مبنی ہوتی ہے جو لوگوں کی طرف سے اپنی زندگی کے بارے میں دیے گئے ہوتے ہیں۔ عالمی یوم خوشی اور فن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) دبئی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب امریکہ کے فضائی حملوں میں یمن کےحوثی باغیوں کے زیرکنٹرول علاقوں بشمول صنعا اور صعدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ حوثیوں کے المیسرہ چینل نے صنعا میں آگ بھڑکنے اور الجوف میں بھیڑوں کے ایک فارم کو نقصان پہنچنے کی فوٹیج جاری کی ہے۔ اس سے قبل منگل کی رات بھی حملے ہوئے تھے لیکن امریکی فوج نے اب تک اپنے اہداف کی تفصیل جاری نہیں کی۔ چند روز قبل ایسے امریکی حملوں میں بچوں سمیت کم از کم 53 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر...
    ممبئی(نیوز ڈیسک)ایک پاکستانی کاروباری شخصیت وقاص حسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انڈیگو ایئر لائن کے ذریعے بھارت کا سفر کیا، جس پر کئی لوگ حیران رہ گئے۔ اگرچہ پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے افراد ویزا حاصل کرنے کے بعد بھارت جا سکتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اور سیکیورٹی خدشات کے باعث ویزا حاصل کرنا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے۔ تفریحی سیاحت بھی شاذ و نادر ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔ وقاص حسن نے ایک انڈیگو فلائٹ بک کی، جس میں ان کا چھ گھنٹے کا قیام ممبئی ایئرپورٹ پر تھا۔ وہ سنگاپور سے سعودی عرب جا رہے تھے اور ان کی فلائٹ کا ٹرانزٹ بھارت میں تھا۔ پاکستانی پاسپورٹ پر بھارت کا سفر اپنی انسٹاگرام...
    ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ واپس جا رہا تھا تو فورسز کے ساتھ مقابلے میں 23 دہشت گرد مارے گئے، جب دہشت گردوں کی لاشیں سول اسپتال لائی گئیں تو کچھ لاشیں شناخت کے قابل نہیں تھیں،...
    کیف(انٹرنیشنل ڈیسک)یوکرین نے جمعرات کو روس کے اینجلس اسٹریٹجک بمبار ایئربیس کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک زبردست دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی۔ یہ ایئربیس جنگی محاذ سے تقریباً 700 کلومیٹر دور واقع ہے۔ روسی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے کے نتیجے میں قریبی رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے۔ روئٹرز سے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں ایئربیس پر بڑے دھماکے اور قریبی مکانات کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں فضائی دفاعی نظام نے 132 یوکرینی ڈرون مار گرائے۔ روس کا جوہری بمبار طیاروں کا اہم اڈہ متاثر اینجلس بمبار ایئربیس، جو سوویت...
    ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA
    زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعدادوشمار کے مطابق 14 کو ختم ہونیو الے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل...
    اگر آپ کبھی جاپان گئے ہوں یا کسی سیاح سے اس ملک کے بارے میں سنا ہو تو ایک بات ضرور سامنے آتی ہے، وہاں سڑکوں پر کوڑے دان نہیں ملتے، جی ہاں! ایک ایسا ملک جہاں ہر کام میں جدید ٹیکنالوجی، صفائی اور نظم و ضبط ہے لیکن وہاں ایک عام سی چیز یعنی ڈسٹ بن آپ کو کہیں نظر نہیں آئے گی، ایسا کیوں؟ یہ سوال ہر شخص کے لیے حیران کن ہے۔ صفائی جاپانی کلچر کا حصہ ہے، لیکن کوڑے دان کہیں نہیں؟ جاپانی لوگ صفائی کو اخلاقیات اور ذمہ داری کا حصہ سمجھتے ہیں۔ وہاں بچوں کو اسکول میں سکھایا جاتا ہے کہ وہ اپنی استعمال کی گئی جگہ خود صاف کریں۔ یہی وجہ ہے کہ...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین میں ایک وسیع و عریض الیکٹرک وہیکل میگا فیکٹری کی تعمیر کی ڈرون فوٹیج آن لائن منظرعام پر آئی ہے، جس میں ژنگژو میں قائم ”BYD“ فیکٹری کو دکھایا گیا ہے۔ یہ فیکٹری مکمل ہونے کے بعد 50 مربع میل پر محیط ہوگی، جو امریکی شہر سان فرانسسکو سے بھی بڑی ہوگی اور اس میں ایک فٹبال گراؤنڈ سمیت جدید سہولیات موجود ہوں گی۔ ڈرون فوٹیج میں فیکٹری کی وسعت اور جدید تعمیراتی ڈیزائن کو نمایاں کیا گیا ہے۔ اس بڑے صنعتی کمپلیکس میں جدید پروڈکشن یونٹس، اونچی عمارتیں، فٹبال گراؤنڈ، ٹینس کورٹس اور ایک مربوط سڑکوں کا نیٹ ورک شامل ہے۔ مزید تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے، جبکہ ملازمین کے لیے ایک علیحدہ رہائشی قصبہ...
    بین الاقوامی ماہرین فلکیات نے کہاکہ زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اگر یہ دعوی درست ثابت ہوتا ہے تو سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں عید پیر 31 مارچ کو ہوگی۔ دوسری جانب ماہر فلکیات اور محکمہ موسمیات نے پاکستان میں رمضان 29 دن کا ہونے اور شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طویل عرصہ بعد رواں سال پاکستان سمیت سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ بین الاقوامی فلکیات مرکز نے گزشتہ روز پیشگوئی کی ہے کہ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال المکرم کا چاند نظر...
    14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کے محکمہ یوایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز نے غیر ملکی ہنرمند کارکنوں کی بھرتی کے لئے معروف ایچ ون بی ویزے کا نیا اور شفاف نظام متعارف کرادیا ۔ رپورٹ کے مطابق H-1B ویزا پروگرام آج 20 مارچ سے اہم تبدیلیوں کے بعد نافذالعمل ہوگیا ہے جس کے تحت فارن لیبر ایکسیس گیٹ وے (FLAG) پانچ سال سے پرانی تمام درخواستوں کو حذف کر رہاہے۔ لہذا، اگر کسی کیس کی حتمی تاریخ 22 مارچ 2020 ہے، تو درخواست اس سال 22 مارچ کو حذف کر دی جائے گی۔ پرانی H-1B درخواستوں کو حذف کرنے کا کیا مطلب ہے؟ فنانشل ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، H-1B سمیت تمام عارضی لیبر کنڈیشن ایپلی کیشنز کو...
    ملزم ساحر نے بتایا کہ میں اور مصطفی عامر پینے کے لیے ویڈ ایک دوسرے کو دیتے رہتے تھے، ایک سال تک میرے پاس ویڈ نہیں آرہی تھی تو مصطفیٰ مجھے پینے کے لیے ویڈ لاکر دیتا رہا، کچھ ماہ پہلے مجھے ایک دوست واسع گلزار نے فون کرکے بتایا کہ ارمغان بہت امیر ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ایک ملزم ساحر حسن نے اپنے بیان میں حیران کن انکشافات کیے ہیں۔ ساحر حسن نے بتایا کہ میں اسلام آباد میں ایک دوست یحییٰ کے ذریعے ویڈ منگواتا تھا۔ یحییٰ کا کزن شاہ نور میرا دوست تھا، اسی کے ذریعے رابطہ ہوا۔ مجھے گھر پر نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ویڈ ملتی تھی۔مجھے سپلائی کی جانے...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی وزی اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کر سکتے ہیں لیکن جھتے کو نہیں دیں گے۔بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گذشتہ روز اسپتال میں رکھی گئی قابل شناخت لاشیں ایک جتھے نے لے جانے کی کوشش کی، ناقابل شناخت لاشوں کو دفنا دیا گیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ، سیکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی ویڈیو جاری پاک فوج نے 36 گھنٹے کے اندر کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کیا اور یرغمالیوں کو بازیاب کروایا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب ٹرین کا واقعہ ہوا تو وہاں دہشت گردوں کے 2 گروپ تھے، ایک گروپ...
    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 2 نئے ریکارڈز قائم ہوئے، 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ اور بند بھی ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ تاریخ میں پہلی بار سٹاک...
    ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ”ایکس“ کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی. یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔جمعرات کو ہوئی سماعت میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چئیرمین عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا۔ وفاقی حکومت کے وکیل اسد باجوہ...
    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی...
    لاہور: محکمہ ریلویز نے کراچی سے لاہور جانے والی کراچی ایکسپرس کو اچانک معطل کر دیا گیا۔ترجمان ریلویز کے مطابق مسافر حضرات کراچی کینٹ اور لاہور ریزرویشن آفس میں رابطہ کریں.مسافر حضرات کو شاہ حسین ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔محکمہ ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو اچانک معطل کرنے کی وجہ نہیں بیان کی۔روزانہ ٹرینوں کے منسوخی سے روزہ دار مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک مسافر کا کہنا ہے کہ ٹرینیں منسوخ ہونے پر گھنٹوں انتظار کے بعد دوسری ٹرینوں میں بٹھایا جاتا ہے۔جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد بلوچستان سے ملک کے دوسرے صوبوں کیلیے ٹرین سروس 4 روز سے معطل ہے۔بولان ٹریک کی مرمت کے بعد چند روز میں ریلوے سروس...
     ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، 100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اچانک کاروبار کا مثبت رجحان اور تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا ہے۔کاروباری روز کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ...
    سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ حالات مزید بگاڑ کی طرف جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کا دھرنا جاری ہے اور ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ایک بھی مطالبے پر عملدرآمد نہیں ہوا ہے۔ سربراہ ڈیم کمیٹی مولانا حضرت اللہ نے علماء کے ہمراہ چلاس میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور اکتیس نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد یقینی بنا کر تحریری نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ ورنہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ...
    یورپی ملک فن لینڈ مسلسل 8 ویں سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔ خوشی کا عالمی دن 20 مارچ کو منایا جاتا ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کی گئی ہے۔اس فہرست میں پاکستان سمیت147 ممالک میں کو شامل کیا گیا ہے اور فن لینڈ مسلسل آٹھویں مرتبہ دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔  پاکستان اور بھارت کون سے نمبر پر ہیں؟اس فہرست میں پاکستان ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 109 ویں نمبر پر موجود ہے، گزشتہ سال پاکستان کا نمبر 108 تھا جب کہ پڑوسی ملک بھارت جو گزشتہ سال کی رپورٹ  میں 126 ویں نمبر پر تھا...
    ---فائل فوٹو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جعفر ایکسپریس واقعہ، پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کا 3روزہ ریمانڈڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ایف آئی اے نے ملزم حیدر سعید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مارچ 2025ء) بھارت میں خواتین کی جنسیت کے بارے میں بات چیت کو شجر ممنوعہ سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر شادی شدہ خواتین کے ساتھ، جن سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنے شوہروں اور بچوں کو خود پر ترجیح دیں۔ طلاق کے لیے عدالت سے استدعا، 'میری بیوی عورت نہیں ہے' بھارت: مسلمانوں کے متعلق سپریم کورٹ کا ایک اور متنازعہ فیصلہ بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بدھ 19 مارچ کو یہ فیصلہ ایک شخص کی جانب سے نچلی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سنایا گیا۔ اس عدالت نے اس شخص کی طلاق کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے طلاق دینے...
    سماجی رابطے کی ایپ ایکس کی بندش کے خلاف حذیفہ نعیم اور صحافی شاکر اعوان کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت کو آخری موقع دے رہے ہیں کہ وہ بتائے کہ ایکس کی بندش کس طریقہ کار سے کی گئی، یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کابینہ کے سربراہ کو طلب کریں گے۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی یعنی پی ٹی اے عدالت کے حکم پر فل بینچ کے سامنے پیش ہوئے، جہاں پی ٹی اے نے تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، وکیل وفاقی حکومت اسد باجوہ نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ...
    انسٹی ٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس کے تحت جاری ہونے والے اعداد و شمار پاکستان کےلیے لمحہ فکریہ ہیں۔ گلوبل ٹیرارزم انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ یہ اعداد و شمار 2011 سے 2024 کے درمیان کے ہیں اور 2025 کے آغاز سے ہی حالیہ دہشت گردی کی نئی لہر نے اس پہ مہر ثبت کرنا شروع کردی ہے۔ اور اعداد و شمار پریشان کن بھی ہیں۔ 1099 واقعات میں ایک ہزار سے زائد افراد جاں سے گئے اور پندرہ سے زائد زخمی ہوئے۔ ہونے والی اموات پہلے سے 45 فیصد زائد ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق دہشت گردی میں اضافہ طالبان کے افغانستان میں حکومت...
    اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی کا موقف تھا کہ جڑانوالہ میں چرچ نذرآتش کرنے سمیت تشدد کے واقعات میں ملوث نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں کیونکہ واقعہ کی تفتیش درست نہیں ہوئی، جس پر جسٹس نعیم اختر افغان بولے؛ اگر ضمانت ہوئی ہے تو منسوخی کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کے لیے نہیں بیٹھے ہوئے، ہم ٹرائل کے عمل میں اس وقت مداخلت...
    — فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ایک وقت تھا جب حکومتوں کو عدالتیں چلاتی تھیں، اب ویسا وقت گزر چکا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی آئینی بینچ نے اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ہم یہاں حکومتیں چلانے کے لیے نہیں بیٹھے ہوئے۔عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں، واقعے کی تفتیش درست نہیں ہوئی۔جسٹس نعیم اختر نے کہا کہ اگر ضمانت ہوئی ہے تو منسوخی کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ کیا سانحہ آرمی پبلک اسکول میں گٹھ جوڑ موجود تھا؟ جسٹس جمال مندوخیل سویلینز کے فوجی...
    فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، سحری کے وقت فضائی حملوں میں 71 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں سحری کے وقت اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری کا ہدف زیادہ تر عام شہریوں کے مکانات تھے، جنہیں پیشگی وارننگ کے بغیر نشانہ بنایا گیا۔ غزہ کے جنوبی حصے، خاص طور پر خان یونس اور رفح میں اسرائیلی فضائی حملوں میں شدت دیکھی گئی، جہاں کم از کم دس رہائشی عمارتوں کو تباہ کردیا گیا۔  شمالی غزہ میں بھی ایک رہائشی عمارت مکمل طور پر ملبے کا ڈھیر بن...
    سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں ’اچھی خبر‘ ہے۔ A post common by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis) حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک شو سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے  جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا...
    بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑیوں میں سے ایک، سلمان خان اور ایشوریا رائے، جنہوں نے فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ میں اپنی جادوئی کیمسٹری سے مداحوں کے دل جیت لیے تھے، ان کی محبت کی کہانی کا انجام اتنا تلخ تھا کہ ایشوریا آج بھی اس کا ذکر سننا پسند نہیں کرتیں۔ لیکن اب، برسوں بعد، اس بریک اپ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔ 90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کےلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر دھرنا دیے ہوئے تھے، جہاں انہیں دارالحکومت نئی دہلی کی جانب مارچ سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس افسر نانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور کسان خود بسوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس بلڈوزر کی مدد سے کسانوں کے کیمپ، خیمے اور اسٹیج گرا رہی ہے، جبکہ...
    راولپنڈی کی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق مقدمات میں پی ٹی آئی کے 2 رہنماؤں کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج کرنے پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے کرنل ر اجمل صابر اور سابق ایم پی اے چودہری نذیر کی ضمانتیں منظور  کیں، دونوں رہنما 110 روز سے گرفتار تھے۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، دونوں کے مچلکے جمع کرائے جانے کے بعد آج شام اڈیالہ جیل سے رہائی متوقع ہے۔
    مشہور وی لاگر ٹریوس لیون پرائس تھائی لینڈ کے ایریا 51 میں خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں کو دیکھنے میں کامیاب ہوگئے جن کی پوسٹ کی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی۔ کیا یو ایف او اور خلائی مخلوق ہمارے درمیان موجود ہیں؟ اگرچہ یہ سوال اکثر متنازعہ رائے پیدا کرتا ہے، لیکن تھائی لینڈ کے پہاڑی علاقے کھاؤ کالا کے رہائشیوں کےلیے اس کا جواب بالکل واضح ہے۔ تھائی لینڈ کے مذکورہ علاقے کے رہائشیوں کا ماننا ہے کہ نہ صرف خلائی مخلوق موجود ہے، بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار یو ایف او ضرور دیکھا ہے۔ مشہور ولاگر ٹریوس لیون پرائس نے تھائی لینڈ کے اس علاقے کا دورہ کیا، جسے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)امیر جمعیت علمائے اسلام (ف)سٹی لاہور محمد افضل خان، جنرل سیکرٹری حافظ عرفان شجاع بٹ، سالار مولانا محمد عمیر مہمند، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الودود شاہد، صدر لائرز فورم لاہور محمد ہاشم تہامی ایڈووکیٹ، صدر لائرز فورم سٹی لاہور فیضان شجاع بٹ ایڈووکیٹ، اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات قاری منظور الحسن چترالی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہحا فظ حسین احمد کی وفات سے جماعت ایک مخلص رہنما سے محروم ہو گئی، جمعیت علماء اسلام (ف)میں ان کمی کو ہمیشہ محسو س کیا جا تا رہے گا، تاریخ میں وہ ہمیشہ زندہ رہیں گے، حافظ حسین احمد جے یو آئیکے صرف ایک رہنما ہی نہیں بلکہ جماعت کی تاریخ...
    آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
    سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے۔ سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں، اب وہ وقت گزر چکا ہے، ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے۔ اقلیتی رہنما نے کہا کہ جڑانوالہ میں چرچ نظرآتش واقعات میں ملوث مرکزی ملزمان پکڑے ہی نہیں گئے، وکیل درخواست گزار فیصل صدیقی نے کہا کہ نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکی ہیں، واقعہ...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے پاس 4 پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں ہیں، ہمیں بھی میڈیا سے پتہ چلا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں  ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ کے پاس 4 پاکستانیوں کے اسرائیل جانے کی کوئی معلومات نہیں ہیں، ہمیں بھی میڈیا سے پتہ چلا ہے۔ ہم ابھی اس معاملے پر معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ہمیں معلوم نہیں کہ ان لوگوں کے پاس کون سے پاسپورٹس تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اسرائیل کے بارے میں موقف کبھی نہیں بدلا اور نہ ہی عرب ممالک کے بارے میں ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے۔ ترجمان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں،اب وہ وقت گزر چکا ہے،ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ ایک وقت تھا جب عدالتیں حکومتیں چلاتی تھیں،اب وہ وقت گزر چکا ہے،ہم یہاں حکومتیں چلانے کیلئے نہیں بیٹھے ہوئے،وکیل درخواستگزار فیصل صدیقی نے کہاکہ نامزد ملزمان کو ضمانتیں مل چکیں، تفتیش درست نہیں ہوتی،جسٹس نعیم اختر افغان نے کہاکہ ضمانت ہوئی ہے تو...
    سانحہ جعفر ایکسپریس کے شہید محمد عثمان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز فتح جنگ:پرائس کنٹرول مجسٹریٹ /تحصیلدار چوہدری شفقت محمود سانحہ جعفرایکسپریس بلوچستان میںشہید ہو نے والے فتح جنگ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان محمد عثمان کی قبر پر پھو لوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے والدین کے ساتھ اظہا ر تعزیت کی ،ہر دلعزیز عوام دوست آفیسر نے شہید والدین کو دلاسہ دیتے ہوئے شہید کی بلندی درجات کیلئے اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی فوجی جوان محمد عثمان فتح جنگ کے علاقہ اعوان پور کے رہائشی اور عید کی چھٹیاں گزارنے اپنے آبائی گھر آرہا تھا ۔ سانحہ جعفر ایکسپریس میںدہشتگردوں نے نہتے...
    قائد انتشار کی اصلیت اور حقیقت پر ہمیں تو کبھی کوئی شبہ نہیں رہا، روز اول سے یقین واثق ہے کہ یہ شخص پاکستان کادوست نہیں ، یہ کوئی جذباتی یا سیاسی موقف نہیں،معلومات ، شواہد اور موصوف کے اقدامات کی روشنی میں ایک سوچی سمجھی رائے ہے ۔ المیہ مگر یہ ہے کہ ریاست کی غلط پالیسیوں، سیاستدانوں کی مفاد پرستی ،کرپشن، بیوروکریسی کی اقرباء پروری اورلوٹ مار،اشرافیہ کی عیاشیوں اور ملکی وسائل سے کھلواڑ ، عدلیہ کی ناانصافیوں اورحکومتوں کے شاہانہ و متکبرانہ روئیوں کے سبب محروم رہ جانے والے نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دجالی سوشل میڈیا کی یلغار کے زیر اثر زہر کو تریاق سمجھ بیٹھی ہے اور اس فتنے کو نجات دہندہ سمجھنے لگی ہے۔ دوسرا المیہ یہ ہے...
    اللہ تعالیٰ نے ہندوستان میں اپنے محبوبﷺ کے پیغام کو پھیلانے کے لئے سندھ کو اسلام کا دروازہ بنایا اور اس عظیم الشان کام کے لئے سترہ سالہ نوجوان جرنیل کو منتخب کیا۔ عالم اسلام کا عظیم جرنیل (سپہ سالار) محمد بن قاسم جس نے سندھ فتح کیا 75 ہجری میں طائف کے مقام پر پیدا ہوا۔ آپ کے والد کا نام قاسم تھا۔ جبکہ آپ کا پورا نام عماد الدین محمد بن قاسم تھا۔ محمد بن قاسم کا تعلق عرب کے مشہور قبیلے ثقیف سے تھا۔ یہ قبیلہ عرب میں چالاکی اور بہادری میں بڑا مقام رکھتا تھا اور اس وقت خلیفہ ولید بن عبدالمالک تھا۔ جس نے محمد بن قاسم کے چچا حجاج بن یوسف کو عراق کا...
    پاکستان کی سرزمین بے شمار باصلاحیت افراد کی جنم بھومی رہی ہے، لیکن کچھ ہستیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنی خداداد صلاحیتوں اور انتھک محنت کے باعث نہ صرف اپنی پہچان بناتی ہیں بلکہ ملک و ملت کا وقار بھی بلند کرتی ہیں۔ انہی خوش نصیب اور منتخب شخصیات میں ایک نام طاہر عبید چودھری کا ہے۔طاہر عبید چودھری کا تعلق مردم خیز ضلع گجرات سے ہے، جو علم و ادب، فن اور قیادت کے کئی عظیم چراغوں کا مسکن رہا ہے۔ وہ نہ صرف میرے عزیز بلکہ میرے گاں کے قابلِ فخر سپوت بھی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں بچپن ہی سے ایک شاندار اور حیرت انگیز آواز اور منفرد صدا کاری کی صلاحیتوں سے نواز رکھا تھا،...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس نے تاریخ  نئی بلندی کو چھو لیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آج کاروباری روزکے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 273 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو کہ اس کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18...
    بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔ پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔ View this post on Instagram A post...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اچانک کاروبار کا مثبت رجحان اور تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے  جب کہ اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا ہے۔   آج کاروباری روز کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا  اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگئی ہونا شروع ہوئی جس پر وزیراعظم کا نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمایا جب کہ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10روپے کلو تک نیچے آگئے۔ ادھر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ چینی کی قیمتوں کے جائزے کے لیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اعشاریے اور کاروباری ماحول حکومت کی گزشتہ ایک سال کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام ضروری سہولیات ترجیحی بنیادوں پر مہیا کر رہی ہے۔ Post...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین 100 انڈکس 1258 پوائنٹس کے اضافے کے 1 لاکھ 19 ہزار 32 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام 100 انڈیکس 972 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 974 پر ہوا تھا۔ اسٹاک مارکیٹ ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ 5 سیشن سے مثبت کارکردگی دیکھا رہی ہے 3800 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈکس ایک بار پھر تیزی سے اپنے ریکارڈ بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 1206 پوائنٹس کا اضافہ انکا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک وقت میں نفسیاتی حد...
    بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے اپنی ایک فلم میں فلمی سین کو پرفیکٹ بنانے کے لیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کیا تھا۔ بھارت کے مشہور ہدایت کار وکرم بھٹ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ان کی فلم ’’غلام‘‘ کے ایک سنسنی خیز منظر کی شوٹنگ کے دوران اپنی جان ہتھیلی پر رکھ دی تھی۔ 1998 میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں رانی مکھرجی کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والے عامر خان نے ٹرین کے ایک خطرناک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران موت کو بہت قریب سے دیکھا۔ وکرم بھٹ نے انکشاف کیا کہ یہ...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری سرگرمیوں نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا، جہاں مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مضبوط ہوا اور مارکیٹ میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 1,400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,19,421 پوائنٹس کی حد کو عبور کر گیا یہ اضافہ ملکی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ماہرین کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں اس شاندار اضافے کی ایک بڑی وجہ مثبت معاشی اشاریے بہتر حکومتی پالیسیوں اور...
    ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2025ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر عمل درآمد کرتے ہوئے مصری طفیلی جڑواں بچے "محمد عبدالرحمن جمعہ" اور اس کا بھائی اہل خانہ کے ہمراہ ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔(جاری ہے) مصر سے آتے ہی ان جڑواں بچوں کو شاہ عبداللہ کے خصوصی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ ان کے حالات کا مطالعہ کرنے کے بعد ان کو الگ کرنے کے امکان پر غور کیا جائے گا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیااو ر کے ایس سی 100 انڈیکس 1247پوائنٹ کے اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار221پوائنٹس پر پہنچ گیا،مارکیٹ میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
    غزہ: صیہونی فورسز کی آج بھی سحری کے وقت بمباری، بچوں سمیت مزید 71 فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز غزہ کے شمالی اور جنوب میں سحری کے وقت اسرائیل کے تازہ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 71 فلسطینی شہید ہو گئے۔ الجزیرہ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا تھا کہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے 183 بچوں سمیت 436 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف شدید جنگ کے علاوہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بڑے اور مضبوط محاذ کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔ غزہ کی وزارت...
    ویب ڈیسک: عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔  نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔  تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔ کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔ گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
    کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی قید سے متعلق سوالات پر براہ راست جواب دینے سے گریز کیا ہے۔ ترجمان ٹیمی بروس نے بدھ کی بریفنگ کے دوران دبائو پر “کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک” پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ آیا صدر ڈونلڈ ٹرمپ عمران کی قید کے حوالے سے کوئی کارروائی کریں گے۔ٹیمی بروس نے امریکی خارجہ پالیسی کے وسیع تر خدشات کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ بروس سے یہ سوال بدھ کو محکمہ خارجہ کی پریس بریفنگ کے دوران ایک پاکستانی اخبار کی نمائندگی کرنے والے صحافی نے کیا۔ صحافی نے...
    ڈاکٹر جمشید نظر ایک بین الاقوامی سروے رپورٹ کے مطابق جو لوگ مسائل ،مصیبتوں اور دکھوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی زندگی خوش دلی سے بسر کرتے ہیں وہ زیادہ عمر پاتے ہیں کیونکہ خوش رہنے کے باعث ان کے جسم کے تمام اعضاء بہتر انداز میں کام کرتے ہیں جس کا ثبوت کورونا وباء کے دوران بھی مل چکا ہے ۔کورونا سے متاثرہ افراد کو ایسی خوراک اور ملٹی وتامنز دیئے جاتے ہیں جن سے مریضوں کے اندر قوت مدافعت زیادہ پیدا ہوسکے اور قوت مدافعت تب ہی زیادہ بڑھتی ہے جب انسان میں خوش رہنے اور زندہ رہنے کی امیدزیادہ ہوتی ہے۔سن2011میں اقوام متحدہ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ خوش رہنا ہرانسان کا بنیادی حق ہے...
    ڈاکٹر سلیم خان دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی ناحق خون خرابہ ہوتواسے خون کی ہولی سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس سال رنگوں کے تہوار پر صدر دروپدی مرمو نے اسے قیمتی ثقافتی وراثت کی علامت قرار دے کر اتحاد، محبت اور ہم آہنگی کا پیغام دیا۔ نریندر مودی نے ہر شخص کی زندگی میں نئی امید، توانائی اوراتحاد کے رنگ کو مزید گہرا ہونے کی دعا کی ۔نائب صدر نے برائی پر اچھائی کی جیت اور اپنے خیالات کو ہمدردی سے ، اپنے اعمال کو رحم دلی سے رنگنے کی یاد دلائی ۔ ملکارجن کھڑگے نے لکھا، ” یہ تہوار خوف، نفرت، حسد اور امتیازی سلوک کو ختم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آئیے ہم اپنے...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے۔گورنر سندھ سحری کیلئے کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن پہنچے تو ان کا استقبال گل پاشی اور آتشبازی کے ذریعے کیا گیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے کے دعویداروں نے دیواریں اونچی کی تھیں۔انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ امریکی وزارت خارجہ پر ماتھا ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے اللہ سے معافی مانگے۔گورنرسندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگ گئی جو نوکری کے آسرے میں تھے،...
    اٹلی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔ یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی فلکیات مرکز نے تصدیق کی ہے کہ عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنا ناممکن ہوگا۔ بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کے مطابق 29 مارچ کو عید الفطر کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ چاند کا سورج غروب ہونے سے پہلے ہی غروب ہو جانا ہےجس کے باعث آنکھوں یا دور بین سے بھی چاند کو دیکھنا ناممکن ہوگا، اس طرح زیادہ تر ممالک میں رمضان کا مہینہ 30 دنوں کا ہوگا۔ اس طرح سعودیہ سمیت دیگر عرب ممالک اور پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک میں اس بات عید الفطر ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو ہونے کا امکان ہے،اس کے برعکس بعض ممالک جیسے موریتانیہ،...
    مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کا کوئی کا کوئی پلان نہیں ہے، وفاقی کابینہ میں اہلیت کی بنیاد پر وزرا کو شامل کیا جاتا ہے اور کارکردگی نہ دکھانے والوں کو کابینہ سے نکال دیا جاتا ہے۔ اس وقت کابینہ میں شامل وزرا تنخواہ نہیں لے رہے۔ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ اگر پی ٹی آئی عوام کو نقصان نہ پہنچائے، مسلح جتھوں کے ساتھ حملہ آور نہ ہو اور کفن پوشوں کو اپنے احتجاج میں شامل نہ کرے تو وہ بھی احتجاج کر سکتی ہے۔ وزراتیں بااعتماد لوگوں کو دی گئی ہیں وی ایکسکلوزیو میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر...
    رمضان المبارک کی عبادات میں میں روزے اور تلاوت کے بعد صدقہ تیسری بڑی عبادت ہے اور ستم دیکھیے کہ اس ماہ ہمارے چہروں سے وہ تبسم ہی بالکل غائب ہوجاتا ہے جسے رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صدقہ قرار دیا ہے۔ مسلمان کے پاس اس ماہ دینے کے لیے روپیہ پیسہ تو ہوتا ہے مگر تبسم ناپید ہوجاتا ہے۔ ایسا نہیں کہ یہ تبسم خرچ ہوکر ناپید ہوجاتا ہے بلکہ وہ دیگر اشیا کی طرح اس کی بھی جیسے ذخیرہ اندوزی کر لیتا ہے۔ اس ماہ آپ جسے بھی دیکھیے چہرے پر یا تو طیش کے آثار ہوں گے یا بلا کی ایسی سنجیدگی جیسے ڈاکٹر نے میڈیکل رپورٹس پڑھ کر کوئی بری خبر سنادی ہو۔...
    دانش تیمور پاکستان کے ایک بڑے اسٹار ہیں اور وہ آج کل گرین ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔ تاہم اسی کے وہ انٹرنیٹ پر تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی سپر اسٹار اہلیہ عائزہ خان کے سامنے ایک ایسا بیان دیا تھا جو سامعین کو نہیں بھایا۔ یہ بھی پڑھیں:دانش تیمور اپنی فیملی کے ساتھ معیاری وقت کیسے گزارتے ہیں؟ دانش تیمور نے کہا کہ بطور مرد انہیں 4 شادیاں کرنےکا حق ہے لیکن وہ فی الحال ایسا نہیں کر رہے۔ اس بیان کے بعد دانش تیمور کو ہر جانب سے تنقید کا سامنا ہے، یہ سب اس کے باوجود ہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت 2 بار کر چکے...
     اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں اضافے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ ایف آئی اے نے چینی مافیا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ اور وزیر اعظم نے چینی کی قیمتوں کے معاملے پر کمیٹی قائم کی تھی۔انہوں نے کہا کہ رانا تنویر حسین کی سربراہی میں چینی کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اور کمیٹی کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کے تحفظات کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار...
    اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے...
    اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار عبدالرحمن کھیتران کا کہنا ہے کہ یقینی طور پر حالات ٹھیک نہیں ہیں لیکن اس کے بیک گراؤنڈ میں میں جاؤں گا کہ دیکھیں کہ یہ صوبہ ایک گلدستہ ہے، اس میں بلوچ، پشتون، سرائیکی، سندھی، ہزارے، کیھتران، بروہی،بہت ساری قومیںآباد ہیں تو میں یہ سمجھتا ہوں کہ یہ جو سوکالڈ سرمچاری کی بات کر رہے ہیں یا صوبے کی آزادی کی بات کر رہے ہیں یا وسائل کی بات کر رہے ہیں یہ ایک ڈھونگ ہے، یہ پیشے کمانے کا ایک ڈھونگ ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرا ایک ہی بنیادی سوال ان پہاڑوں پر بیٹھے ہوئے لوگوں اور...
    انشاء اللہ دو دن بعد ایک مرتبہ پھر پوری قوم 23 مارچ کو یوم پاکستان منائے گی۔ بحیثیت پاکستانی یوم پاکستان ہمارے لیے بہت بڑا اور اہم دن ہے کیونکہ یہی ہماری آزادی کا سنگ میل ہے۔ 23 مارچ 1940 کے تاریخی دن بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح نے اللہ کے حکم سے مسلمانان برصغیر کے لیے ایک مملکت خداداد کے حصول کا اعلان لاہور کے منٹو پارک میں کیا جسے قیام پاکستان کے بعد مصور پاکستان علامہ اقبال سے منسوب کرکے گریٹر اقبال پارک کا نام دیا گیا۔ 23 مارچ 1940کی یادگار مینار پاکستان پوری شان و شوکت کے ساتھ کھڑا، آج بھی اسی دن کی مناسبت، ملک سے محبت اور تاریخ کا گواہ ہے۔ اس مقام...