اٹلی(نیوز ڈیسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر کی اٹلی میں نمائندہ چیارا کارڈولیٹی نے ایکس کو کہا کہ بحیرہ روم میں ایک نئے بحری جہاز کے حادثے میں متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 56 افراد کو لے کر ایک کشتی سوموار کو تیونس کی بندرگاہ سفیکس سے روانہ ہوئی تھی۔

چیارا کارڈولیٹی نے ایکس پر لکھا کہ کشتی کچھ گھنٹوں کا سفر کرنے کے بعد ڈوب گئی، 6 لاشیں نکال لی گئی ہیں، اب بھی 40 لاپتا ہیں۔

یو این ایچ سی آر کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ اٹلی کے کوسٹ گارڈز اور پولیس نے 10 افراد کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کیا، جن میں 6 مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

ریسکیو گئے افراد نے بتایا کہ کشتی میں آئیوری کوسٹ، مالی، گنی اور کیمرون سے 56 افراد سوار ہوئے تھے۔

اے این ایس اے نیوز ایجنسی نے بتایا کہ ان افراد کو بچائے جانے کے بعد 40 تارکین وطن کا ایک الگ گروپ سفیکس سے کشتیوں میں سفر کرنے کے بعد لیمپیڈوسا پر پہنچا۔

مزید بتایا کہ لیمپیڈوسا میں کل 213 تارکین وطن کے ساتھ پانچ لینڈنگ ہوئی، جس کے بعد جزیرے میں پہنچنے والے لوگوں کی تعداد 230 ہو گئی۔

اٹلی کی وزارت داخلہ کے مطابق رواں برس اب تک تقریباً 8 ہزار 743 تارکین وطن اٹلی پہنچے ہیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں قدرے زیادہ ہیں۔

انتہائی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے تارکین وطن کے بارے میں سخت مؤقف اپنایا ہے، اور ان کی آمد کو روکنے کے عزم کیا ہے، جن کی تعداد 2023 کے مقابلے میں تیزی سے کم ہوئی ہے۔

یہ ملک شمالی افریقہ سے یورپ تک چھوٹی کشتیوں پر خطرناک سفر کرنے والے بہت سے لوگوں کی پہلی منزل ہے۔

انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق رواں سال اب تک 140 افراد کراسنگ کی کوشش کے دوران ہلاک یا لاپتا ہو چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تارکین وطن بتایا کہ کے بعد

پڑھیں:

باپ کی ڈانٹ پر ناراض 11 سالہ بچہ 3 دن سے لاپتا، پولیس تلاش کرنے میں ناکام

کراچی:

شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا  ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں  درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔

دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ محلے میں متعدد افراد سے بچے سے متعلق پوچھ گچھ بھی کی گئی ہے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی بچے کی تلاش کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ بچے کو والدہ نے ڈانٹا تھا جس پر وہ ناراض ہوکر گھر چھوڑ گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ ماہ میں غیرقانونی طورپربارڈرعبورکرنے والے 132تارکین وطن کو گرفتار کیا، کوسٹ گارڈز
  • بلوچستان کے بارڈر سے 132 تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا، کوسٹ گارڈز
  • باپ کی ڈانٹ پر ناراض 11 سالہ بچہ 3 دن سے لاپتا، پولیس تلاش کرنے میں ناکام
  • بحیرہ روم میں تارکیں وطن کی کشتی ڈوبنےسے 6 افراد ہلاک، 40 لاپتا
  • بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے چھ افراد ہلاک، 40 لاپتہ: اقوام متحدہ
  • مسافروں سے بھرا طیارہ سمندرمیں گر کر تباہ، معروف موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • ہنڈراس؛ طیارہ گر کر تباہ، مشہور موسیقار سمیت 12 افراد ہلاک
  • شام کے ساحلی شہر لاذقیہ میں خوفناک دھماکہ، 16 افراد جاں بحق
  • خیبر پی کت ‘ 3حملے ناکام : کوئٹہ ائرپورٹ پر فائرنگ ‘ جے یوآئی رہنما مفتی عید لباقی جاں بحق : خیبر میں آپر یشن 3خارجی ہلاک