نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر دھرنا دیے ہوئے تھے، جہاں انہیں دارالحکومت نئی دہلی کی جانب مارچ سے روک دیا گیا تھا۔

پولیس افسر نانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور کسان خود بسوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔

ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس بلڈوزر کی مدد سے کسانوں کے کیمپ، خیمے اور اسٹیج گرا رہی ہے، جبکہ کسان اپنے ذاتی سامان کے ساتھ بسوں میں سوار ہو رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں کسان رہنما سرون سنگھ پندھیر اور جگجیت سنگھ ڈلےوال بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک کو ایمبولینس میں منتقل کیا گیا کیونکہ وہ کئی ماہ سے بھوک ہڑتال پر تھے۔

بھارتی کسان رہنما راکش ٹکیت نے حکومت کے اس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے ایکس (ٹوئٹر) پر کہا: "ایک طرف حکومت مذاکرات کر رہی ہے اور دوسری طرف کسانوں کو گرفتار کر رہی ہے، یہ دوہری پالیسی ہے۔"

پنجاب میں برسر اقتدار عام آدمی پارٹی (AAP) نے کہا کہ وہ کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے، لیکن احتجاج کا حل سڑکیں بند کرنا نہیں۔

یاد رہے کہ 2021 میں مودی حکومت کو کسانوں کے بڑے احتجاج کے بعد زرعی قوانین واپس لینا پڑے تھے۔ اب ایک بار پھر بی جے پی حکومت کسانوں کے احتجاج سے دباؤ میں ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کسانوں کے

پڑھیں:

اسلام آباد میں 5 سال کے دوران احتجاج سے نمٹنے کیلئے 1 ارب 35 کروڑ خرچ ہوئے



5 سال میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے کیلئے سرکار کو 1 ارب 35 کروڑ 58 لاکھ روپے سےزائد خرچ کرنا پڑے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریری جوابات میں اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔

دستاویزات کے مطابق سال 20-2019 میں اسلام آباد میں احتجاج سے نمٹنے پر 15 کروڑ 77 لاکھ سال 21-2020 میں 9 کروڑ 61 لاکھ سے زائد رقم خرچ ہوئی۔

سال 22-2021 میں 27 کروڑ 79 لاکھ 48 ہزار خرچ ہوئے، جبکہ سال 23-2022 میں 72 کروڑ 40 لاکھ 31 ہزار، اور سال 24-2023 میں 10کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب پولس نے احتجاجی کسانوں کے خیمے توڑ دئے، 200 کسان مظاہرین گرفتار
  • بھارتی یونیورسٹی میں نماز پڑھنا جرم بنادیا گیا؛ مسلم طلبا گرفتار
  • اسلام آباد: غیر قانونی اسلحے، منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن، 16ملزمان گرفتار
  • اسلام آباد میں 5 سال کے دوران احتجاج سے نمٹنے کیلئے 1 ارب 35 کروڑ خرچ ہوئے
  • سنیتا ولیمز کی خلاء سے محفوظ واپسی پر بھارت میں جشن کا ماحول
  • حکومت نے ڈیجیٹل پرائز بانڈز کے قواعد جاری کردیئے
  • پیرس کے ایک تھیٹر میں سینکڑوں تارکین وطن کا تین ماہ سے جاری دھرنا ختم
  • سعودی عرب میں “غیراخلاقی سرگرمیوں” کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد افراد گرفتار
  • سعودی عرب میں غیراخلاقی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 50 سے زائد افراد گرفتار