پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے کے بارے میں علم نہیں، دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر جارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی اسرائیل بارے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، پاکستانی شہریوں کے اسرائیل جانے بارے کوئی علم نہیں ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق خبروں بارے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، صورتحال واضح ہونے پر ہی تبصرہ کیا جا سکے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزا دینے پر کوئی پابندی نہیں لگی، یہ ساری میڈیا کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ اصل میں ایسی کسی پابندی کا اطلاق نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر کے امریکہ سے ڈی پورٹ کئے جانے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی میں بھارت کا ملوث ہونا ایک ثابت شدہ بات ہے اور بھارت کا جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت نہ کرنا بھی ایک واضح اس کے ملوث ہونے کا واضح اشارہ ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے میں بھارت ملوث ہونے کے بارے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ بریفنگ میں نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے میں ملوث ہے۔
ان کا کہنا تھا بھارتی وزیر دفاع کی جانب اس بیان کو مسترد کرتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے۔ افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی کی ڈیڈ لائن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ افغان ناظم الامور کو طلب کیے جانے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سفارت خانے ملکوں کے درمیان بات چیت کا اہم ذریعہ ہوتے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان ناظم الامور کی طلبی ایک معمول کا معاملہ تھا۔ طورخم گذشتہ روز گاڑیوں کے لیے کھل گیا تھا اور کل سے پیدل رستہ بھی کھل جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کا دہشت گرد تنظیموں، خصوصاً ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور آئی ایس کے پی، کے ذریعے استعمال ہونا ایک سنجیدہ تشویش کا باعث ہے۔ ہم مسلسل افغان حکام پر زور دے رہے ہیں کہ وہ ان عناصر کے خلاف قابل تصدیق کارروائی کریں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ کے اسرائیل جانے کا کہنا تھا کہ ان کا کہنا تھا شفقت علی خان کہ پاکستان نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں پر ترجمان دفتر خارجہ کا درعمل
پاکستان پر امریکی سفری پابندیوں سے متعلق ترجمان دفتر خارجہ کا درعمل سامنے آگیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں، دفتر خارجہ میں امریکی ناظم الامور کے ساتھ میٹنگ ایک روٹین ڈپلومیٹک تھا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک سفری پابندیوں سے متعلق باضابطہ طور پر سرکار سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا، یہ باتیں ابھی تک صرف میڈیا کی قیاس آرائیاں ہیں۔
Post Views: 1