گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ٹرمپ انتظامیہ سے جو امید لگائی تھی وہ مایوسی میں بدل گئی ہے۔

کراچی میں گورنر سندھ نے ڈاکٹر فاروق ستار اور دیگر منتخب نمائندوں کے ہمراہ سرجانی ٹاؤن میں سحری کی، گورنر سندھ کا استقبال شاندار آتشبازی سے کیا گیا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کی بجائے معافی مانگے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔

گورنز سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ گورنر ہاؤس میں ہونے والے سارے کاموں کا وعدہ اور دعویٰ ایم کیو ایم پاکستان اور ان کے گورنر کا نہیں تھا بلکہ یہ وعدہ پی ٹی آئی کے وزیراعظم کا تھا کہ میں گورنر ہاؤس کی دیواریں توڑ کر یونیورسٹی بناؤنگا۔

انہوں نے کہا کہ جب میں گورنر ہاؤس آیا تو پتہ چلا دیواریں گرانے کے بجائے اور اونچی کردی گئیں، ایک کاغذ بھی مجھے نوکری کا نہیں ملا۔

میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ وزارت خارجہ میں سر ٹیکنے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کے بجائے معافی مانگو اللّٰہ تعالی سے، یہ ایک کروڑ لوگوں کی بددعائیں ہیں جو نوکری کے آسرے میں تھے۔

یہ ان پچاس ہزار لوگوں کی بددعائیں ہیں جو گھر کے آسرے میں بیٹھے رہے، عمران خان کو آخری عشرے میں اللّٰہ کے حضور معافی مانگنی چاہئے نہ کہ انکے لوگ وزارت خارجہ میں سر ٹیکیں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ یہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے، لوگ مجھے کہتے ہیں کو امید عمران خان نے دلوائی تھی وہ پوری آپ نے کی، پی ٹی آئی کارکنان کو ایم کیو ایم میں واپس آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامران خان ٹیسوری نے ایک نمائشی پوسٹ کو عوامی عہدہ بنادیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا گورنر آج عوامی گورنر کا ٹائٹل رکھتا ہے بغیر کسی اختیار کے ایسے کام کئے کہ لوگ حیران ہوگئے ہیں یہ کیسے کام ہورہے ہیں چار چیف منسٹرز ہیں پاکستان میں تین اور گورنر بھی ہیں ایک پرائم منسٹر اور صدر بھی ہے اگر لوگوں کو اعلیٰ تعلیم کا کہیں انتظام ہے تو وہ گورنر سندھ ہاؤس ہے۔

اب انشاءاللّٰہ ہمارے حلقوں میں بھی کام ہوگا۔ جب گورنر ایسے کام کرسکتا ہے تو جب سندھ کی وزارت اعلیٰ ایم کیو ایم کے پاس ہوگی پھر کیا کیا کام ہوگا۔ جو نا انصافی ہورہی ہے چاہے وہ صوبائی ہو یا وفاق سے وہ اب ختم ہوگی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وہاں پر موجود ایک خاتون نے شوہر کے مظالم کے بارے میں بتایا تو گورنر سندھ نے خاتون کو انصاف کا یقین دلاتے ہوئے خاتون کے بچوں کو تعلیم دلوانے کا بھی اعلان کیا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم گورنر سندھ نے کہا کہ پی ٹی آئی

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

کراچی:

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی کے اہم مسائل کے حل کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج جاری کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔ وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کا اعلان تفصیلی مشاورت کے بعد شیڈول کے مطابق اپنے دورہ کراچی میں کریں گے، اس ترقیاتی پیکیج کا حجم 10 ارب سے 50 ارب روپے تک یا اس سے زائد ہوسکتا ہے۔

وفاقی حکومت کے اہم حکام نے بتایا کہ وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیوایم پاکستان کی قیادت اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعظم شہباز شریف کو گذشتہ ملاقاتوں میں کراچی کے مسائل پر تفصیلی آگاہ کیا تھا اور وزیراعظم سے شہر قائد کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم نے کراچی کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت شہر میں انفرااسٹرکچر، پینے کے پانی ، سیوریج ، صحت، ماحولیات سمیت دیگر مسائل کے لیے منصوبے مرتب کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت وزیراعظم ترقیاتی پیکیج کے لیے منصوبہ بندی اور طریقہ کار پر گورنر سندھ،  اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان، صوبائی حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرزسے مشاورت کرے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں ایک کوآرڈینیشن، ورکنگ اینڈ امپلی مینٹیشن کمیٹی جلد قائم کی جائے گی جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

وزیر اعظم کے کراچی کے لیے ترقیاتی پیکیج کا اعلان جلد متوقع ہے۔ اس حوالے سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ میں نے اور ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے کراچی کے مسائل کے حل اور منصوبوں کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے ترقیاتی پیکیج کی درخواست کی ہے، اس پر بات چیت جاری ہے اور جلد خوشخبری ملے گی۔

گورنر سندھ  کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کراچی کے مسائل کے حل کے لیےترقیاتی پیکیج جاری کرنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا عمران خان سے متعلق سوال پر ردعمل دینے سے انکار
  • پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ
  • ایک کروڑ لوگوں کی بددعاؤں کی وجہ سے آج بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، گورنر سندھ
  • شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی پر خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل
  • ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
  • گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری
  • اسرائیل نے غزہ پر حملوں کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورامریکی انتظامیہ کے ساتھ مشاورت کی تھی. کیرولین لیوٹ
  • شہریوں کا اتحاد دیکھ کر لگتا ہے کہ ایم کیو ایم واپس آ رہی ہے، گورنر سندھ