---فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

جعفر ایکسپریس واقعہ، پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کا 3روزہ ریمانڈ

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کے خلاف پروپیگنڈہ اور تضحیک آمیز مواد سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی کارکن ملزم حیدر سعید کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

ایف آئی اے نے ملزم حیدر سعید کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کو عدالت نے مسترد کر دیا اور ملزم حیدر سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس واقعے پر پراپیگنڈہ کرنے

پڑھیں:

جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس مراد ، سعید ، حماد اظہر‘ فرخ حبیب اشتہاری قرار 

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل سردار مصروف خان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا جبکہ واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ کے تحت سوشل میڈیا پراداروں کیخلاف پروپیگنڈا کیس؛ ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
  • پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج، ملزم اڈیالہ جیل منتقل
  • بانی نے جعفر ایکسپریس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر
  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں ہلاک کیے جانے والے دہشتگردوں کی تصاویر منظر عام پر
  • جعفر ایکسپریس آپریشن میں جہنم واصل کیے جانے والے دہشتگردوں کی لاشوں کی تصاویر سامنے آگئیں
  • جعفر ایکسپریس واقعے کے 8 زیرِ علاج زخمی سول اسپتال کوئٹہ سے ڈسچارج
  • اداروں کیخلاف مہم چلانے کا الزام ‘ پی ٹی آئی کا رکن حید ر سعید گرفتار ‘ 3روزہ جسمانی ریمانڈ 
  • جعفرایکسپریس واقعہ ‘ میر ے استعفے سے معاملہ حل ہوتا ہے تو تیا رہوں : خواجہ آصف 
  • جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس مراد ، سعید ، حماد اظہر‘ فرخ حبیب اشتہاری قرار