آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کا عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔
کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی، آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کی قیادت سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
26ویں آئینی ترمیم آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سول سوسائٹی عدلیہ کی آزادی وکلا برادری وکلا کنونشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 26ویں ا ئینی ترمیم آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد سول سوسائٹی عدلیہ کی آزادی وکلا برادری وکلا کنونشن آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی عدلیہ کی آزادی کے لیے
پڑھیں:
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان
تحریک تحفظ آئین پاکستان کا عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ بیانیہ اپنانے کی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خلاف سب کو ایک پیج پر ہونا ہوگا، دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہونی چاہیے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس کا معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ جماعت کا متفقہ تھا، علی امین گنڈا پور نے بطور وزیراعلی کے پی کے سیکیورٹی اجلاس میں شرکت کی۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پارلیمانی کمیٹی میں شریک نہ ہونے کا کوئی دکھ نہیں، ہم اپنی بات پر قائم ہیں، اگر حکومت اور ادارے بانی پی ٹی آئی کو نہیں مانتے تو ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ان کا اپنا مقصد ہو تو صبح 7 بجے بھی جیل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، 17سیٹوں والی حکومت کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ عوامی فلاح و بہبود کا کام نہیں کرسکتے ہیں۔
جنید اکبر نے کہا کہ ہمارے ساتھ بڑا ظلم ہوا، ہمارا مینڈیث بھی چوری ہوا ہے، ہم پر محسن نقوی جیسے لوگوں کو مسلط کیا گیا، اگر حکومت سنجیدہ ہے تو ایک قدم آگے بڑھے تو ہم دو قدم بڑھیں گے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے سربراہی اجلاس کا معاملے پر اپوزیشن اتحاد نے عید کے بعد امن و امان کی صورتحال پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔ اپوزیشن اتحاد نے تحریک کو منظم کرنے کے لیے مزید ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیدی۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر اس تحریک کے بنیادی ڈھانچے کی منظوری دی گئی۔ اپوزیشن اتحاد نے تین ذیلی کمیٹیاں تشکیل دیں۔ رابطہ کمیٹی کی سربراہی اسد قیصر کو دے دی گئی۔ سیاسی سرگرمیوں اور رابطوں کی کمیٹی حامد رضا کی زیر نگرانی کام کرے گے جبکہ تیسری کمیٹی عید کے بعد ملک کی امن و سلامتی اور سیاسی حالات پر آل پارٹیز کانفرنس بلانے کے لئے تشکیل دی گئی۔آل پارٹیز کانفرنس کمیٹی کی سربراہی لطیف کھوسہ کو دی گئی۔ لطیف کھوسہ اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے مل کر آل پارٹیز کانفرنس بلائیں گے۔