2025-03-20@19:30:18 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی»:

    آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی کے لیے تحریک تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آل پاکستان لائرز ایکشن کمیٹی نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عید کے بعد بھرپور مہم چلانے کا اعلان کردیا۔ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق وکلا ایکشن کمیٹی بار ایسوسی ایشنز کو ہر سطح پر متحرک کرے گی، اسلام آباد میں وکلا کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتوں کو وکلا کنونشن میں دعوت دی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی اور آئینی بالادستی کے لیے وکلا کی ملک گیر تحریک چلائے جائے گی، 26ویں ترمیم سے عدلیہ کی آزادی کو نقصان پہنچا، وکلا برادری جدوجہد جاری رکھے گی،...
    صدر مملکت آصف علی زرداری آج  ایک روزہ اہم دورہ  پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری  کو بلوچستان کی امن وامان سمیت مجموعی صورتحال  پر بریفنگ دی جائے گی۔ صدر مملکت سیکورٹی صورتحال کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ اور عمائدین سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد گزشتہ روز قومی سلامتی پارلیمانی کمیٹی کا اِن کیمرہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں سیاسی و عسکری قیادت نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دہشتگردوں اور خوارج کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے کا فیصلہ کرلیا۔ ملکی سلامتی کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی برائے قومی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 مارچ 2025ء) 80 برس سے زائد عرصے تک خبریں اور تجزیے پیش کرنے والے معروف امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکہ کی بندش پر پاکستان میں بھی ٹرمپ انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وی او اے امریکہ کا سب سے بڑا بین الاقوامی ملٹی میڈیا نیوز ادارہ تھا، جو 45 سے زائد زبانوں میں خبریں دیتا تھا۔ وی او اے کی ویب سائٹ کے مطابق اس کی نشریات کا آغاز سن 1942 میں ہوا اور وی او اے کا سالانہ خرچ امریکی ٹیکس دہندگان اٹھاتے رہے ہیں۔ وی او اے کو بند کرنے کا یہ فیصلہ امریکی حکومت کی جانب سے غیر ضروری اخراجات کم کرنے کی پالیسی...
    —فائل فوٹو پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈیولپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (پلڈاٹ) نے 25-2024ء کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی۔پلڈاٹ  کی رپورٹ کے مطابق پہلے سال کا جائزہ پاکستان کے حکومتی ڈھانچے میں ایک پریشان کن رجحان کی نشاندہی کرتا ہے، قومی سلامتی کمیٹی کا پورے سال کے دوران ایک بھی اجلاس نہیں بلایا، قیامِ پاکستان کے بعد یہ پہلا سال ہے جب قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ایک بار بھی نہیں بلایا گیا۔رپورٹ میں بتایا ہے کہ نواز شریف نے 2013ء سے 2017ء کے دوران اپنے دورِ حکومت میں قومی سلامتی کمیٹی کے صرف 8 اجلاس بلائے۔پلڈاٹ کی رپورٹ کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اوسطاً قومی سلامتی کمیٹی کے تقریباً 10 اجلاس منعقد کیے، بانیٔ پی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک بھر میں ایک ہی روز فرزندان اسلام روزہ رکھیں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد نےنوید سنا دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نےکہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیےپشاور میں اجلاس ہوگا،ملک بھرمیں ایک ہی روزرمضان المبارک کےآغازکی تیاریاں کی جارہی ہیں،ایک ہی روز روزہ اورعید کے لیےکامیاب کوشش پرخوشی ہوتی ہے۔ مزید کہا کوشش ہےکہ ملک بھرمیں ایک ہی دن روزہ رکھاجائے،کامیاب کوششوں سےایک ہی دن روزہ اورعیدکی روایت برقراررکھیں گے۔ آئی ایم ایف وفداقتصادی جائزے کیلئے 3 مارچ کو پاکستان آئے گا مزید :
    آل پاکستان فروٹ اور ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ،امپورٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ وحید احمداور سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سبزی منڈی آصف احمدکی بھتیجی کی شادی کے موقع پرصوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سابق نگراں وزیر اعظم محمدمیاں سومرو،آئی جی سندھ پولیسی غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو،خالدتواب،حنیف گوہر،مرزا اختیار بیگ اوردیگر مہمانوں کا گروپ فوٹو
    امریکا کو نرسوں اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے دیگر کارکنوں کی کمی کا سامنا ہے اور اس خلا کو پر کرنے کے لیے پاکستان سے افرادی قوت کو بھیجے جانے کے امکانات روشن ہوچکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: 10 لاکھ نرسوں کی کمی سے دوچار پاکستان نرسیں کیسے امریکا بھیجے گا؟ پاکستان سے ہنر مند نرسنگ پروفیشنلز کو امریکا بھیجنے کے سلسلے میں پیش رفت ہوئی ہے کیوں کہ حال ہی میں واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے، امریکی ڈپلومیٹس، نیویارک اسٹیٹ اسمبلی اور امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی اراکین کی ایک مشترکہ آن لائن میٹنگ میں اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ منگل کو ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ، قونصل جنرل عامر...
۱