ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم میں مسلسل دہشت گردی کے پیش نظر آپریشن کرنے کا ایک اور فیصلہ کرلیا گیا جبکہ ممکنہ آپریشن شروع ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی کا آغاز کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن شروع ہونے کا امکان ہے، آپریشن کی وجہ سے علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع  کردی ہے، چار خیل، ڈا ڈکمر، مندوری اوچھت میں آپریشن سینیٹائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گذشتہ روز تقریباً 178 گھرانے علاقہ چھوڑ چکے ہیں، نقل مکانی کرنیوالوں کیلئے ہنگو میں کیمپ بنائے گئے ہیں، زیادہ تر گھرانے کوہاٹ، ہنگو، دوآبہ، پشاور سمیت صوبے کے دیگر علاقوں کی طرف جا رہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ آپریشن کا فیصلہ اس علاقے میں جاری مسلسل دہشتگردی کی وجہ سے کیا گیا ہے، لوئر کرم، بگن، مندوری، اوچھت میں گذشتہ تین مہینوں میں شرپسندوں نے متعدد کارروائیاں کی ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: نقل مکانی لوئر کرم

پڑھیں:

افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری

شاہد سپرا:عیدالفطر کے موقع پر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے افسران و ملازمین کو  بنیادی تنخواہ بطور بونس دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  این ٹی ڈی سی نے اپنے افسران و ملازمین کو بونس دینے کی منظوری دے دی ہے۔
کمپنی نے بونس کی رقم افسران و ملازمین کے اکاؤنٹس میں منتقل کرنا شروع کر دی ہے۔مستقل، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو بھی بونس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد بونس دینے کا عمل شروع کیا گیا۔
 
 

پنجاب: بائیکس گرین لین منصوبہ اخراجات, درخواست پر ہائیکورٹ آفس کا اعتراض برقرار

متعلقہ مضامین

  • کچے میں 90 فیصد علاقہ ڈاکوؤں سے خالی کروالیا گیا ہے، مجتبیٰ شجاع الرحمان
  • افسران و ملازمین کے لیے خوشخبری
  • لوئر کرم میں آپریشن کا فیصلہ، علاقہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی
  • لوئر اورر سنٹرل کرم کی تازہ صورتحال پر استاد سید نبی حسینی کا تبصرہ
  • پتوکی گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی باپ بیٹا جاںبحق،تحقیقات شروع
  • شہزادہ ہیری کی امریکا نقل مکانی پر خصوصی برتاؤ نہیں کیا گیا، ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وکیل
  • پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی
  • دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلیے حکومت نے کیا فیصلہ کر لیا ؟ سینیٹر مصدق ملک نے بتا دیا
  • دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کا فیصلہ ہوگیا، مصدق ملک