کراچی، لیاقت آباد خونی ٹرالر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے قریب 22 وہیلر ٹرالر کی ٹکر سے ایک بائیک سوار جاں بحق ہو گیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے 45 سالہ حیدر علی قریشی کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت حیدر علی قریشی ولد نعیم اللہ قریشی کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، اور حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کر کے 22 وہیلر ٹرالر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایم کیو ایم کا ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ
کراچی : ایم کیو ایم نے ایک بار پھر وفاقی حکومت سے الگ ہونے کا عندیہ دے دیا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی امین الحق کا صحافیوں کے گفتگو ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ہے جس میں اپوزیشن بینچوں پہ بیٹھنے پر مشاورت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے نہ ہوئے، ہماری خواہش تھی کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، حکومت نے ایم کیو ایم کے ساتھ سندھ اور حیدرآباد کے پیکیج پر وعدہ کیا تھا، ڈیڑھ سال سے حکومت نے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہ کیا۔
امین الحق کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد پیکیج سمیت تحفظات موجود ہیں، حکومت اور مسلم لیگ ن کا ایم کیو ایم کے حوالے سے رویہ اچھا نظر نہیں آرہا۔
ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیویلپمنٹ پیکیج پر کہیں پر کام ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اس لیے حکومت سے علیحدگی سمیت اپوزیشن بینچز پر بیٹھنے پر مشاورت کرنے جارہے ہیں۔