شعیب ملک اور ثنا جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
سابق قومی کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا سمیت بھارتی میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک ایک مرتبہ پھر سے والد بننے والے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں ایک ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے ہاں ’اچھی خبر‘ ہے۔
A post common by BollywoodShaadis.
حال ہی میں سوشل میڈیا پر شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ایک شو سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس نے لوگوں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا کہ ثنا جاوید ماں بننے والی ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ثنا کو اپنے قریب کھانے کیا اشیا کو دیکھ کر اُلٹی محسوس ہوتی ہے اور وہ وہاں سے دور ہوجاتی ہیں یہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے اور قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید اکثر اپنے شوخ رومانس سے مداحوں کو حیران کر دیتے ہیں۔ جوڑے کو انٹرنیٹ صاوفین کی طرف سے یکساں نفرت اور محبت ملتی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: شعیب ملک اور ثنا جاوید
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا،علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہوئیں
اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان حکومت مخالف سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی تحقیقات کے لیے قائم جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش نہیں ہوئیں ۔جے آئی ٹی نے علیمہ خان سمیت 17 افراد کو جمعہ کے روز دوبارہ طلب کررکھا تھا ۔تاہم علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئیں۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جگہ ان کے وکلا کی ٹیم پیش ہوگی، جے آئی ٹی ممبران اسلام آباد پولیس لائن میں موجود ہیں اور انویسٹی گیشن ٹیم کی سربراہی آئی جی اسلام آباد کر رہے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پاس طلب کیے جانے والے رہنمائوں سے متعلق شواہد بھی موجود ہیں۔دوسری جانب وقفے کے بعد سیکرٹری تعلیم سمیت دیگر سیکرٹریز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہ ہو سکے۔ تحقیقات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔ یاد رہے کہ علیمہ خان 19 مارچ کو بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو چکی ہیں۔