اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول کا ردِعمل
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔
لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے ساتھ بھی جوڑنے کی کوشش کی گئی۔”
انہوں نے مزید کہا، "اجے کے ساتھ میرا ایک بہت خوبصورت اور منفرد تعلق تھا جو احترام، محبت اور تعریف پر مبنی تھا۔ اس افواہ سے بہت عجیب سا لگا تھا۔”
ایشا دیول اور اجے دیوگن نے ماضی میں کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے، جن میں 2005 کی فلم "کال” شامل ہے۔ان افواہوں کی وجہ شاید یہ تھی کہ وہ اور اجے دیوگن اس وقت ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کر رہے تھے۔
ایشا دیول 14 سال بعد فلمی دنیا میں واپسی کے لیے تیار ہیں اور ان کی فلمی دنیا میں واپسی کے اعلان کے بعد ان کے مداح انہیں دوبارہ ایکشن میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: اجے دیوگن ایشا دیول کے ساتھ
پڑھیں:
عامر خان اور گوری سپراٹ پہلی بار منظر عام پر ایک ساتھ نظر آئے
بالی وڈ کے معروف اداکار عامر خان حال ہی میں اپنی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کے بعد پہلی مرتبہ عوامی سطح پر ان کے ہمراہ نظر آئے ہیں۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور گوری سپراٹ کو ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر دیکھا گیا۔ ویڈیو میں گوری سپراٹ سادہ مگر اسٹائلش لباس میں، سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے نظر آئیں۔ انہوں نے میڈیا سے بچنے کی کوشش کی، تاہم پاپارازی نے انہیں کیمرے میں قید کر لیا۔
View this post on InstagramA post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)
عامر خان نے 13 مارچ کو اپنی سالگرہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے ملاقات کے دوران تصدیق کی تھی کہ وہ اور گوری سپراٹ گزشتہ 18 ماہ سے رومانوی تعلق میں ہیں اور اب انہوں نے اس رشتے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اتنے محفوظ محسوس کرتے ہیں کہ اب اس تعلق کو مزید چھپانے کی ضرورت نہیں۔
کام کے محاذ پر، عامر خان اپنی آنے والی فلم 'ستارے زمین پر' میں نظر آئیں گے، جو اس سال 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔