2025-04-13@14:58:20 GMT
تلاش کی گنتی: 38

«اجے دیوگن»:

    مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔ اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔ تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع،...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔ 9 اپریل 2025 کو سامنے آنے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش وخروش مزید بڑھا دیا ہے کیونکہ مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے آئٹم نمبر کو پسند کیا جاتا ہے۔ ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے دکھایا گیا ہے جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس پہن رکھا ہے، تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی وجہ سے نمایاں شہرت ملی ہے...
    بالی ووڈ کے سنگھم اجے دیوگن کی فلم ریڈ 2 کا دھماکہ خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔  یہ فلم 2018 میں ریلیز اور بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے جس میں رتیش دیشمکھ بطور وِلن ایک کرپٹ سیاستدان کا مضبوط کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں۔ یہ فلم ماضی کی مقبول ایکشن تھرلر درشیام، شیطان اور انیمل کے میکرز بھشن کمار اور کرشن کمار کی جانب سے پروڈیوس کی گئی ہے جس کی ہدایتکاری راج کمار گپتا نے کی ہے جو اس فلم کے پچھلے حصے کی ہدایتکاری بھی کرچکے ہیں۔ اجے دیوگن فلم میں انکم ٹیکس آفیسر امے پٹنائک کا کردار نبھائیں گے جو کرپشن اور کرپٹ حکمرانوں کیخلاف آپریشن کرتا ہے اور ان کی چھپائی...
    بھارتی فلم انڈسٹری میں چند خاندانوں پر اپنے ہی بیٹی بیٹوں کو لانچ کرنے پر نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں۔ نیپوٹزم کے حوالے سے بھارتی میڈیا تقسیم نظر آتا ہے کچھ اداکار اس کے حامی ہیں جب کہ کچھ شدید مخالفت کرتے ہیں۔ اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی نہ صرف فلموں میں مقبول رہی بلکہ ازدواجی زندگی بھی شاندار طریقے سے جاری ہے۔ جوڑی کی ایک بیٹی نیسا دیوگن نہایت جاذب نظر اور خوبصورت ہیں۔ اُن کا لُک کسی ماڈل اور اداکارہ کی طرح ہے۔ جس کے باعث سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کب اپنی بیٹی کو بطور اداکارہ لانچ کرتے ہیں۔ ان افواہوں کی گردش میں بالآخر ایک انٹرویو...
    نیو گنی(نیوزڈیسک)پاپوا نیو گنی میں 6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، سونامی کی وارننگ بھی جاری کی گئی تاہم بعد میں منسوخ کردی گئی، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ہفتے کے روز علی الصبح پاپوا نیو گنی کے نیو برطانیہ جزیرے کے قریب سمندر میں ایک 6.9 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا، جس سے سونامی کی وارننگ سامنے آئی تاہم اسے بعد میں واپس لے لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یو ایس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ہفتے کی صبح پاپوا نیو گنی کے ساحل پر 6.9 شدت کا زلزلہ...
    فلم ریڈ کی کامیابی کے بعد اجے دیوگن نے اس فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اجے دیوگن کے مداحوں کے لیے فلم کا نام ’’Raid‘‘ نیا نہیں ہے۔ 2018 میں ریلیز ہونے والی اس کرائم تھرلر فلم نے بلا بسٹر کامیابی حاصل کی تھی۔ ریڈ کی طرح اس فلم کے سیکوئل ریڈ ٹو میں بھی اجے دیوگن انکم ٹیکس آفیسر کا کردار نبھائیں گے لیکن اس بار شہر الگ، کرائم فائل الگ اور ریڈ بھی الگ ہے۔ فلم کے سیکوئل کو بھی اس بار راج کمار گپتا نے ڈائریکٹ کیا ہے اور یہ فلم یکم مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔  اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ رتیش دیشمکھ، وانی...
    اجے دیوگن کے ساتھ افیئر کی افواہوں پر ایشا دیول نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ بہت عجیب تھا۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں مختلف اداکاروں کے ساتھ جوڑی بنائے جانے پر بات کی، جن میں اجے دیوگن کا نام بھی شامل تھا۔ لیجنڈری اداکار دھرمیندر اور ہیما مالنی کی بیٹی ایشا دیول سے جب پوچھا گیا کہ ان کے بارے میں پھیلنے والی سب سے عجیب افواہ کون سی تھی، تو انہوں نے جواب دیا، "اس وقت میرا نام کئی اداکاروں کے ساتھ جوڑا گیا تھا۔ کچھ سچ ہو سکتی تھیں لیکن زیادہ تر بے بنیاد تھیں۔ یہاں تک کہ میرا نام اجے دیوگن کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کو عوام کو گمراہ کرنے پر قانونی نوٹس جاری کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ نوٹس جے پور میں قائم صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن کی جانب سے تینوں اداکاروں کو پان مصالحہ کے مبینہ طور پر گمراہ کن اشتہارات پر جاری کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کمیشن نے ومل پان مصالحہ کے چیئرمین ومل کمار اگروال کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے چاروں افراد کو رواں ماہ کی 19 تاریخ کو طلب کیا ہے، جس میں ومل کمار سمیت تینوں اداکاروں کو یا تو خود یا پھر اپنے نمائدے کے ذریعے حاضری کو ممکن بنانے کی ہدایت کی گئی ہے...
    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف پان مسالہ اشتہار کے باعث مشکل میں پڑ گئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پور کی عدالت نے مشہور بالی ووڈ اداکاروں شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شروف کے خلاف ایک مبینہ گمراہ کن وِمَل پان مسالہ کے اشتہار کی تشہیر سے متعلق نوٹس جاری کیا کردیا۔ عدالت نے تمام فریقین کو 19 مارچ کو صبح 10 بجے عدالت میں پیش ہونے اور نوٹس موصول ہونے کی تاریخ سے 30 دن کے اندر اپنے جوابات فائل کرنے کا حکم دیا ہے۔ نوٹس جےپور کے وکیل یوگندرا سنگھ بادیال کی جانب سے درج کی گئی شکایت کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔ بادیال کا...
    جے پور کی عدالت نے بالی ووڈ کے تین ستاروں کو ایک اشتہار میں پراڈکٹ کے بارے میں غلط دعوے کرنے پر 19 مارچ کو طلب کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طلبی کا یہ نوٹس جے پور کی ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف سمیت پان مسالہ بنانے والی کمپنی کے چیئرمین ذاتی حیثیت میں حاضر ہوکر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ اس 5 روپے قیمت والے پان مسالہ کے اشتہار میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ "ہر دانے میں زعفران کی طاقت ہے"۔ جس پر جے پور کے ایک رہائشی یوگندر سنگھ بدیال نے کنزیومر عدالت میں مقدمہ دائر کیا تھی۔ درخواست میں کہا گیا کہ 4 لاکھ روپے فی...
    سن 2004 میں یش چوپڑا نے ویر زارا کے ساتھ ہدایتکاری کی دنیا میں واپسی کی، جو ہندوستان اور پاکستان کے پس منظر پر مبنی ایک محبت کی کہانی ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں اس فلم کیلئے پہلے اجے اور کاجول کو کاسٹ کرنے کی تجویر دی گئی تھی۔ ویر زارا میں شاہ رخ خان کو بھارتی فضائیہ کے افسر ویر پرتاپ سنگھ اور پریتی زنٹا نے پاکستانی لڑکی زارا حیات خان کا کردار ادا کیا تھا۔ اس سرحد پار رومانس نے شائقین کے دلوں پر قبضہ کر لیا اور یہ فلم دنیا بھر سے 105 کروڑ روپے کما کر ایک بلاک بسٹ ثابت ہوئی۔  اطلاعات کے مطابق یش چوپڑا آدتیہ چوپڑا کی بلاک بسٹر فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن 2015 میں ویجے سالگاؤںکار کے کردار میں فلم دریشیم میں اسکرین پر نظر آئے اور اپنی شاندار پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کیا۔ اس کے بعد 7 سال بعد انہوں نے ’دریشیم 2‘ میں اسی کردار میں واپسی کی اور یہ فلم بھی پہلی فلم کی طرح باکس آفس پر ہٹ تہی۔ اب اجے دیوگن کی جانب سے مداحوں کو خوشخبری سُنائی گئی ہے کہ’دریشیم 3‘ کی تیاری کی جارہی ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اجے دیوگن ایک بار پھر ہدایتکار ابھشیک پٹھک کے ساتھ ’دریشیم 3‘ میں کام کرنے جا رہے ہیں۔ A post common by Ajay Devgn (@ajaydevgn) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجے دیوگن نے...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر فرح خان بھی انتہاپسندوں کی زد میں آگئیں۔ معروف کوریوگرافر فرح خان نے اپنے شو ’سلیبرٹی ماسٹر شیف 2025‘ میں ہولی کے تہوار میں ہونے والی ایسی رسومات پر اعتراض کیا تھا جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث بن تھیں۔ فلم ساز فرح خان نے ہولی تہوار کے دوران سڑکوں پر ہلڑبازی اور خواتین کو ہراساں کیے جانے کو بھی افسوسناک قرار دیا تھا۔ سوشل میڈیا پر سرگرم بے جے پی کے ہرکارے اور انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر نہ صرف تنقید کی بلکہ ان کو دھمکیاں بھی دیں۔ انتہاپسند ہندوؤں نے فرح خان پر ہندو روایات کی توہین کرنے کا الزام لگایا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بصورت...
    معروف اداکار اجے دیوگن ایک شاندار فنکار ہی نہیں بلکہ ایک فرماں بردار بیٹے بھی ہیں جو اپنی ماں سے محبت کے اظہار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ اجے دیوگن اپنی والدہ وینا دیوگن کی سال گرہ پر ایک خوبصورت تحریر پوسٹ کی ہے جس میں انھوں نے لکھا کہ آپ کی مسکراہٹ کبھی مدہم نہ پڑے۔  اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ پر مزید لکھا کہ آپ کو پانا اور آپ سے محبت کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔ آپ کا دل ہمیشہ خوشیوں سے بھرا رہے۔ ہیپی برتھ ڈے، ماں! اجے دیو گن کی اس جذباتی پوسٹ پر مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور مبارک بادوں کی لائن لگ گئی۔ مداحوں نے اجے دیوگن کی والدہ کے ساتھ نیک تمناؤں...
    بھارتی فلم کے معروف اداکار اجے دیوگن اور انکی اہلیہ کاجول بالی ووڈ کی بہت زیادہ پسند کی جانے والی فلمی جوڑیوں میں شامل ہیں، تاہم اجے دیوگن اور کاجول کی مختلف پوسٹس دیکھ کر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک نہیں ہے۔ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر کاجول نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے خود کو ویلنٹائن ڈے کی مبارکباد دی اور لکھا کہ میں خود سے محبت کرتی ہوں۔ Happy Valentine’s Day to myself…I Love You! ????#selflove #the #greatest #love #of #all pic.twitter.com/BBLdk8CrkY — Kajol (@itsKajolD) February 14, 2025 دوسری جانب بالی ووڈ اداکاراجے دیوگن نے سوشل میڈیا پر پوسٹ...
    معروف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "کیش" کے بعد سے اجے دیوگن سے 18 سال سے بات چیت نہیں کر سکے۔ انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی اور اجے دیوگن کی کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی، لیکن اجے ان کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دیتے۔  انہوں نے بتایا کہ "میں نے انہیں کئی بار میسج کیا، لیکن کبھی کوئی جواب نہیں ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا؟" فلمساز نے وضاحت کی کہ "کیش" کی شوٹنگ کے دوران کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ پروڈیوسر اور فنانسر کے درمیان تھا، میرا...
    مذہب کے خاطر کئی اداکاراؤں کو شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرتے تو ہم نے دیکھا ہے مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ بالی ووڈ کے ایک ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے مذہب کے خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا اور اب وہ مولانا ہیں۔ یہاں بات ہورہی ہے مشہور بالی ووڈ فلم ’پھول اور کانٹے‘ سے 1991 میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے عارف خان نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر مذہبی راہ اختیار کر لی تھی۔ اس فلم میں نہ صرف اجے دیوگن نے اپنا ڈیبیو کیا تھا بلکہ وِلن کا کردار ادا کرنے والے عارف خان نے بھی پہلی بار فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ حال ہی...
    یوگنڈا کے شہری اپنی مدد آپ کے تحت لاشیں منتقل کررہے ہیں انٹرنیشنل ویب ڈیک:یوگنڈامیں ایبولا وائرس کے پھیلنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈامیں زندگی چھین نے والا ایبولا وائرس پھیل چکا ہے، حکومت کی جانب سے دارالحکومت کمپالا کے 1 شہری کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔وزرات صحت کے مطابق یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ایبولا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا نے بھی اس حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ وائرس کا متاثر 32 سالہ شخص مقامی اسپتال میں میل نرس کے فرائض انجام دیتاتھا، جس نے بخار کی وجہ سے کئی ٹیسٹ کرائے، جن میں ایبولا وائرس کا انکشاف...
    بالی ووڈ فلم ’آزاد‘، جس میں رشا ٹھڈانی (رفیعہ ٹنڈن کی بیٹی) اور آمان دیوگن (اجے دیوگن کے بھتیجے) نے ڈیبیو کیا، باکس آفس پر بری طرح ناکام رہی۔ فلم نے پہلے ویک اینڈ میں صرف 4.05 کروڑ روپے کمائے اور پیر کو کمائی 60 لاکھ تک گر گئی۔ رشا اور آمان کی خاندانی شوبز تعلقات کے باوجود، فلم شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلمی نقادوں کے مطابق، کہانی کی کمزوری اور بے رنگ اسکرپٹ اس ناکامی کی بنیادی وجہ ہے۔ تجربہ کار فلمی تجزیہ کار ترن آدرش کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بے جان تھی اور اس میں ڈرامے اور جذبات کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا، ’’پہلا حصہ مکمل طور پر غیر دلچسپ تھا،...
    بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی مشہور فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، اور اب فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ اس بار ان کے ساتھ مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔  اس کے علاوہ فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ بھی اپنے پرانے کرداروں میں واپس آئیں گے۔ نئے کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوا، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار شامل ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری وجے کمار...
    معروف سابق کرکٹر اور کوچ یوگراج سنگھ، جو بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد ہیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنے سخت تربیتی اصولوں اور فلمی دنیا پر خیالات کا اظہار کیا۔  یوگراج نے عامر خان کی مقبول فلم تارے زمین پر کو ’واہیات‘ اور بلاک بسٹر فلم باہوبلی کو ’بیکار‘ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "یہ سب فلمیں دیکھنے کے لائق نہیں ہیں۔" یوٹیوب چینل انفلٹرڈ بائی سمتیش کو دیے گئے انٹرویو میں یوگراج نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بیٹے یوراج کی تربیت کے دوران سختی سے کام لیا، یہاں تک کہ یوراج کی رولر اسکیٹنگ کی دلچسپی کو ختم کرنے کے لیے ان کے اسکیٹس تک باہر پھینک دیے۔ ان کا کہنا تھا، "بچہ وہی بنے...
    یووراج سنگھ کے والد پستول لیکر کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر کیوں گئے تھے؟دلچسپ واقعہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے حیران کن انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک بار سابق کپتان کپل دیو کو جان سے مارنے ان کے گھر پستول لے کر پہنچ گئے تھے۔ یوگراج سنگھ نے 81-1980 میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھارت کے لیے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگراج سنگھ نیاپنے حالیہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی ٹیم سے ڈراپ کرنے پر وہ کپل دیو کے...
    کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
    فوٹو بشکریہ رپورٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئر پورٹ پر یوگنڈا کی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچنی تھی، جہاں سے خاتون کو حراست میں لیا گیا۔دوران تفتیش گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتاراینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف مختلف شہروں میں کارروائیاں کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائیجیرین ساتھی...
    سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپیل دیو کو قتل کرنا بھی چاہتے تھے۔ انھوں نے سابق آل راؤنڈر کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سر پر گولی مارنا چاہتے ہیں۔ یوگراج نے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، 81-1980 کے دوران یوگراج کو ایک بار کپیل دیو نے بھارتی ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔ کپیل کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تھا تو انھوں نے مجھے بغیر کسی وجہ ڈراپ کردیا تھا، میں اس وقت طیش میں اپنا پستول لیکر ان کے گھر واقع سیکٹر 9 میں گیا...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کی بائیوگرافی لکھنے والے سیتھ ابرامسن نے ان کی ذہنی صحت سے متعلق عجیب انکشاف کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک کے سوانح نگار ابرامسن کا خیال ہے کہ مسک کے اقدامات امریکا کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں اور وہ حکومت سے ان اقدامات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سیتھ ابرامسن نے ایلون مسک کے بارے میں یہ تک کہا کہ شاید مسک اپنا ذہنی استحکام بھی...
۱