کپیل دیو کو قتل کرنا چاہتا تھا، یوگراج سنگھ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سابق بھارتی آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ نے انکشاف کیا کہ وہ ماضی میں سابق کپتان کپیل دیو کو قتل کرنا بھی چاہتے تھے۔
انھوں نے سابق آل راؤنڈر کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے سر پر گولی مارنا چاہتے ہیں۔
یوگراج نے ایک ٹیسٹ اور 6 ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت کی نمائندگی کی ہے، 81-1980 کے دوران یوگراج کو ایک بار کپیل دیو نے بھارتی ٹیم سے ڈراپ کردیا تھا۔
کپیل کو جب نارتھ زون اور ہریانہ سے بھارتی کپتان بنایا گیا تھا تو انھوں نے مجھے بغیر کسی وجہ ڈراپ کردیا تھا، میں اس وقت طیش میں اپنا پستول لیکر ان کے گھر واقع سیکٹر 9 میں گیا تھا، جہاں وہ اپنی والدہ کے ساتھ باہر آئے۔
میں نے کئی بار برا بھلا کہا، میں نے انھیں کہا تھا کہ میں تمہارے سر میں گولی مارنا چاہتا ہوں، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ ان کی والدہ بہت اچھی خاتون تھیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ڈونلڈ ٹرمپ کی دل اور دماغ کے ٹیسٹ کرانے کا انکشاف
فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میرا دل اور دماغ اچھی حالت میں ہیں۔ فلوریڈا روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ سالانہ میڈیکل چیک اپ کرایا ہے جس کی رپورٹ اتوار کو جاری کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا فزیکل ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ مینٹل ٹیسٹ بھی اچھا رہا ہے۔ اس موقع پر امریکی صدر نے عالمی سیاسی معاملات پر بھی گفتگو کی۔