بیٹی فلم انڈسٹری میں کب ڈیبیو کریں گی؟ کاجول نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
بھارتی فلم انڈسٹری میں چند خاندانوں پر اپنے ہی بیٹی بیٹوں کو لانچ کرنے پر نیپوٹزم یعنی اقربا پروری کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
نیپوٹزم کے حوالے سے بھارتی میڈیا تقسیم نظر آتا ہے کچھ اداکار اس کے حامی ہیں جب کہ کچھ شدید مخالفت کرتے ہیں۔
اجے دیوگن اور کاجول کی جوڑی نہ صرف فلموں میں مقبول رہی بلکہ ازدواجی زندگی بھی شاندار طریقے سے جاری ہے۔
جوڑی کی ایک بیٹی نیسا دیوگن نہایت جاذب نظر اور خوبصورت ہیں۔ اُن کا لُک کسی ماڈل اور اداکارہ کی طرح ہے۔
جس کے باعث سب ہی اس بات کے منتظر ہیں کہ اجے دیوگن اور کاجول کب اپنی بیٹی کو بطور اداکارہ لانچ کرتے ہیں۔
ان افواہوں کی گردش میں بالآخر ایک انٹرویو میں اداکارہ کاجول نے نیسا دیوگن کے فلم ڈیبیو پر خاموشی توڑ دی۔
میڈیا سے گفتگو میں کاجول نے بتایا کہ ہم اپنی بیٹی کو اس کے ہر فیصلے پر پوری طرح سپورٹ کریں گے، اسے حق ہے جو پروفیشن اچھا لگے اسے اپنائے۔
کاجول نے مزید کہا کہ بیٹی نیسا دیوگن 20 سال کی ہوگئی ہے اور اس نے ذہن بنالیا ہے کہ فی الحال اداکاری نہیں کرنی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کاجول نے
پڑھیں:
اجے دیوگن نے کامیڈی فلم دھمال 4 کی شوٹنگ مکمل کرلی، کب ریلیز ہوگی؟
مشہور کامیڈی فرنچائز دھمال کی چوتھی فلم کے پہلے حصے کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی۔
اجے دیوگن نے دھمال 4 کی ٹیم اور ساتھی اداکاروں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کر کرتے ہوئے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے کہ ان کی فلم دھمال 4 کی ایک شہر میں شوٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔
پہلی تصویر میں ہدایتکار اندرا کمار کے ساتھ اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ، ارشد وارثی، جاوید جعفری، سنجے مشرا، سنجیدہ شیخ اور انجلی آنند موجود ہیں۔ دوسری تصویر میں اجے دیوگن نے اندرا کمار، پروڈیوسر بھوشن کمار، کمار منگت پاٹھک اور دیگر کے ساتھ پوز دیا۔
تصاویر کے ساتھ کیپشن میں اداکار نے لکھا ’پاگل پن واپس آ گیا ہے #Dhamaal4 زور و شور سے شروع، مالشیج گھاٹ شیڈول مکمل، ممبئی میں شوٹنگ جاری! اب ہنسی کا طوفان آئے گا‘۔
View this post on InstagramA post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)
مداحوں نے اداکار کی پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے جبکہ کئی مداحوں نے تصاویر میں آشیش چوہدری اور بومن ایرانی کی غیر موجودگی پر افسوس ظاہر کیا۔
واضح رہے کہ مادھوری ڈکشٹ بھی اس فلم میں اہم کردار ادا کریں گی۔ فلم کب ریلیز ہوگی اس کی کوئی حتمی تاریخ سامنے نہیں آسکی۔ اجے دیوگن اس وقت اپنی فلم ’ریڈ 2‘ کی تشہیر میں بھی مصروف ہیں، جو یکم مئی 2025 کو ریلیز ہو رہی ہے۔