کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا کی شہری خاتون کی جانب سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون مسافر دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھیں۔ جہاں ئیرپورٹ سکیورٹی فورس کے انسداد منشیات ونگ نے ملزمہ سے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کئے اور خاتون کو گرفتار کرلیا۔خاتون ملزمہ کی نے لاہور میں منشیات وصول کرنے والے نائیجیرین ساتھی کی نشاندہی کی، جس کے بعد نائیجیرین باشندے کو بھی لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔دونوں ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرونِ ملک جانے والے ایک مسافر کو گرفتار کر لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 جعلی پاسپورٹس ملے، جن پر یورپ کا جعلی ویزا لگا تھا۔ مسافر نے بتایا کہ سوشل میڈیا ایپ پر ایجنٹ سے رابطہ ہوا، جس نے جعلی پاسپورٹ اور یورپ کا ویزا لگا کر دیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق جعلی دستاویزات کی سہولت کاری میں ایئر پورٹ سے ہی 2 ملزمان کو زیرِ حراست میں لیا گیا ہے، زیرِ حراست سہولت کاروں میں ایک معطل پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ ایف آئی اے نے زیرِ حراست تینوں ملزمان کو تفتیش کیلئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • موریطانیہ کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کرلیا
  • بھائی بہن اور کبھی میاں بیوی بن کر منشیات فروخت کرنیوالے مرد و خاتون گرفتار
  • موریطانیہ کشتی حادثے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، خاتون اسمگلر گرفتار
  • کراچی ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات پر ملزم گرفتار
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • بدین، پولیس کی مختلف کارروائیاں ،16ملزمان منشیات سمیت گرفتار
  • بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار
  • کراچی ایئر پورٹ سے منشیات اسمگلنگ میں ملوث سری لنکن گرفتار
  • ٹریفک حادثات ،تین افراد جاں بحق،خاتون منشیات فروش سمیت3 گرفتار