اجے دیوگن کی کامیڈی فلم ’سن آف سردار 2‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن کی مشہور فلم ’سن آف سردار‘ کے سیکوئل کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا، اور اب فلم کی ریلیز تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ فلم 25 جولائی 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں اجے دیوگن ایک بار پھر جسی کے کردار میں نظر آئیں گے، جبکہ اس بار ان کے ساتھ مرنال ٹھاکر مرکزی کردار ادا کریں گی۔
اس کے علاوہ فلم میں سنجے دت، مکول دیو، اور وندو دارا سنگھ بھی اپنے پرانے کرداروں میں واپس آئیں گے۔ نئے کاسٹ میں کبرا سیٹ، نیرو باجوا، دیپک ڈوبریال، شرت سکسینا، روشنی والیہ، اور اشونی کالسیکر جیسے اداکار شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری وجے کمار اروڑہ نے کی ہے، جبکہ پروڈکشن جیو اسٹوڈیوز اور دیوگن فلمز کے بینر تلے اجے دیوگن اور ان کی ٹیم کر رہی ہے۔
’سن آف سردار 2‘ ایک ایکشن کامیڈی ہوگی جو اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر کی نئی کیمسٹری کو پیش کرے گی۔
فلم کے شوٹنگ شیڈول کی تصویر بھی مشہور ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس نے مداحوں میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا ہے۔
یہ فلم اجے دیوگن کی ’سنگھم اگین‘ کے برعکس دیوالی کے بجائے ایک نان-فیسٹیو ویک اینڈ پر ریلیز کی جائے گی، تاکہ ایک نیا تجربہ کیا جا سکے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اجے دیوگن
پڑھیں:
میچ کے دوران ویرات کوہلی کو دل کی تکلیف؟ مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت کے مایہ بیٹر اور آئی پی ایل کی ٹیم رائلز چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی کی جانب سے بیٹنگ کے دوران رنز مکمل کرنے کے بعد مخالف ٹیم کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا جس سے اسٹار بیٹر کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ویرات کوہلی نے آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ففٹیز کی سنچری ونندو ہسا رنگا کو چوکا لگا کر مکمل کی، ان کی 56 رنز کی اننگز میں 24 سنگلز، 3 ڈبل، 4 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ویرات کوہلی 409 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 100 ففٹیز اور 9 سنچریاں جڑ چکے ہیں۔
اسٹار بیٹر نے ناصرف آئی پی ایل کے اس سیز نیں اپنی دوسری ففٹی مکمل کی بلکہ اپنی ٹیم کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔
تاہم ایک موقع پر ویرات کوہلی نے جب دو رنز لیے تو وہ رن مکمل کرنے کے بعد راجستھان رائلز کے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے پاس گئے اور ان سے اپنے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہا، سنجو سیمسن نے وکٹ کیپنگ گلوز اتار کر کوہلی کے دل کی دھڑکن چیک کی اور ہلکا سا مسکراتے ہوئے کہا کہ سب کچھ نارمل ہے تاہم کوہلی نے دل پر اس طرح سے ہاتھ رکھا کہ جیسے انہیں کچھ تکلیف محسوس ہو رہی ہے۔
بعد ازاں ویرات کوہلی کو گراؤنڈ میں ٹریٹمنٹ لیتے بھی دیکھا گیا، کوہلی کی جانب سے دل کی دھڑکن چیک کرنے کا کہنے اور گراؤنڈ میں طبی امداد ملنے کے باعث ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔