انوبھو سنہا کا انکشاف: اجے دیوگن نے 18 سال سے مجھ سے بات نہیں کی‘‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, February 2025 GMT
معروف فلمساز انوبھو سنہا نے ایک حالیہ انٹرویو میں حیران کن انکشاف کیا کہ وہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم "کیش" کے بعد سے اجے دیوگن سے 18 سال سے بات چیت نہیں کر سکے۔
انوبھو سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی اور اجے دیوگن کی کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی، لیکن اجے ان کے پیغامات کا جواب بھی نہیں دیتے۔
انہوں نے بتایا کہ "میں نے انہیں کئی بار میسج کیا، لیکن کبھی کوئی جواب نہیں ملا۔ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے مجھ سے بات کرنا کیوں چھوڑ دیا؟"
فلمساز نے وضاحت کی کہ "کیش" کی شوٹنگ کے دوران کوئی تنازعہ نہیں تھا۔ اگر کوئی مسئلہ تھا تو وہ پروڈیوسر اور فنانسر کے درمیان تھا، میرا یا اجے کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔"
انوبھو سنہا کا ماننا ہے کہ شاید ان کے سیاسی خیالات پر دیے گئے بیانات اجے دیوگن کو پسند نہ آئے ہوں، جس کی وجہ سے ان کے درمیان خاموشی چھا گئی۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ آج بھی اجے دیوگن کے مداح ہیں اور ان کی عزت کرتے ہیں۔
اسی انٹرویو میں، انوبھو سنہا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اداکار منوج باجپائی بھی ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ "منوج صرف میرے ساتھ میوزک ویڈیوز کرنے کو تیار ہیں، لیکن فلم نہیں۔"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انوبھو سنہا اجے دیوگن انہوں نے
پڑھیں:
ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سرکاری دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال ہونے کے باوجود ان پر عملہ تعینات ہے، جسے تنخواہوں کی مد میں ہر ماہ سوا کروڑ روپے سے زائد ادائیگی کی جا رہی ہے۔
دستاویزات کے مطابق غیر فعال ایئرپورٹس میں مظفرآباد، راولا کوٹ، بنوں، پارہ چنار، خضدار، جیوانی، اوماڑہ، سیہون شریف، سبی اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
ان میں صرف بنوں ایئرپورٹ ایسا ہے جہاں کوئی عملہ تعینات نہیں، جبکہ باقی تمام ایئرپورٹس پر دو افسران سمیت مجموعی طور پر 65 اہلکار تعینات ہیں۔
ان تمام افراد کی ماہانہ تنخواہوں کی مد میں 1 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے، حالانکہ ان ایئرپورٹس پر کسی قسم کی پروازیں یا آپریشنز نہیں ہو رہے۔
مزیدپڑھیں:ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بڑی سہولت، اسلام آباد میں ورکنگ ویمن ہاسٹل بنانے کا فیصلہ