بیجنگ(نیوز ڈیسک)اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بیٹے کی خواہش میں بیٹیوں کی پیدائش ہوتی رہتی ہے اور ایسا ہی چین سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے کے ساتھ بھی ہوا۔

مشرقی چین سے تعلق رکھنے والے ایسے جوڑے کی کہانی سامنے آئی ہے جن کی 9 بیٹیاں ہیں اور ان سب کا نام ایک جیسا ہے۔

ان سب کے نام میں Di موجود ہے جس کا مطلب بھائی ہوتا ہے۔

ناموں کے اس غیر معمولی انتخاب سے خاندان کی جانب سے بیٹے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

چینی صوبے جیانگسو کے گاؤں ہویان سے تعلق رکھنے والی 9 بہنوں کی عمر میں 20 سال کا فرق ہے اور ان کے 81 سالہ فادر جائی نے ان کے ناموں کے اختتام di پر کیا۔

سب سے بڑی بیٹی کی عمر 60 سال جبکہ سب سے چھوٹی کی 40 سال ہے۔

بڑی بیٹی کا نام Zhaodi ہے چینی زبان کے اس لفظ کا مطلب بھائی کی طلب ہے جبکہ اس سے چھوٹی بیٹی کا نام Pandi رکھا گیا جس کا مطلب بھائی کی خواہش ہے۔

اسی طرح دیگر تمام بیٹیوں کے ناموں میں بھائی کے لفظ کو شامل کیا گیا ہے جس سے والدین کی بیٹے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے۔

چوتھے نمبر کی بیٹی Xiangdi نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ‘میرے والد کو بیٹے کی بہت زیادہ خواہش تھی اور یہی وجہ ہے کہ اب ہم 9 بہنیں ہیں، اگرچہ ہم سب لڑکیاں ہیں مگر ہمارے والدین ہمیشہ ہم سے بہت زیادہ محبت کرتے رہے ہیں اور کبھی کوئی غلط سلوک نہیں کیا’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگرچہ ہم غریب خاندان سے ہیں مگر ہمارے والد نے ہمیشہ ہماری تعلیم کو ترجیح دی اور اعلیٰ تعلیم کے لیے حوصلہ افزائی کی۔

اس خاندان کی کہانی اس وقت وائرل ہوئی جب Xiangdi نے اپنی روزمرہ کی زندگی سے متعلق ویڈیوز چین کے ایک مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں شیئر کیں۔

ان ویڈیوز سے اس خاندان کے حوالے سے لوگوں کی دلچسپی بڑھی۔

Xiangdi کے مطابق ‘ہم بہنیں بچپن میں اکٹھا کھیلتی اور لڑتی تھیں، بہنیں زندگی بھر کے لیے بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں’۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی شہری کا بغیر ویزا کے بھارتی فلائٹ کے ذریعے بھارت کا سفر، ممبئی ایئرپورٹ کے حکام حیران

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔

اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر نوروز کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان بھی نوروزجشن کی خوشیوں میں شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے ، نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایا ں کرتا ہے، نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • والدین کے لیے لمحۂ فکریہ (دوسرا اور آخری حصہ)
  • ہولناک واقعات؛ ماں کا گلا کاٹ دیا گیا، باپ پر فائرنگ، بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل
  • نوروز تجدید مسرت اور امن و خوشحالی کی خواہش کا عکاس ہے: مریم نواز
  • شعیب ملک اور ثنا جاوید کے والدین بننے کی خبریں گردش کرنے لگیں
  • ماں، بہن اور بھائی کو قتل کرنے والے 18 سالہ برطانوی نوجوان کو 49 سال قید کی سزا
  • شعیب ملک اور ثناء جاوید کے والدین بننے کی خبریں زیرِ گردش
  • ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید کے والدین بننے کی افواہیں گردش کرنے لگیں
  • کیا لیویز فورس میں انسداد دہشتگردی ونگ بننے جارہا ہے؟
  • چلاس میں زہریلی افطاری کھانے سے دو بچے جاں بحق