ابوالخیر محمد زبیر کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، حافظ حسین احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
صدر ملی یکجہتی کونسل نے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے مولانا فضل الرحمن سے رابطہ کرتے ہوئے حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما اور سابق رکن پارلیمنٹ حافظ حسین احمد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال پر بڑا دکھ اور افسوس ہوا، 2002ء کی اسمبلی میں کئی سال ان کے ساتھ رہنا ہوا، ان کی شگفتہ مزاجی یاد آ رہی ہے، اور ان کیساتھ بیتے ہوئے ایک ایک لمحے دل کو مزید غمگین کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ سب کو جانا ہے، آپ سب کو پارٹی کے تمام عہدیداروں کو اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔ مولانا فضل الرحمن نے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کے تعزیتی پیغام کے جواب میں کہا کہ آپ نے اظہار افسوس کیا آپ کا بہت بہت شکریہ وہ اچھی جگہ پہ ہیں، آپ ہمارے لئے بھی اور حافظ صاحب کیلئے بھی دعا کرتے رہیں۔ اللہ تعالیٰ خیر کا معاملہ فرمائے، رحمت کا معاملہ فرمائے، مغفرت کا معاملہ فرمائے اور ان کی زندگی کو کامیاب زندگی بنائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ابوالخیر محمد زبیر کے انتقال پر مولانا فضل کہا کہ
پڑھیں:
حافظ حسین احمد انتقال کرگئے
پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے رہنما حافظ حسین احمد انتقال کر گئے۔
حافظ حسین احمد کے بیٹے منیر احمد کا کہنا ہے کہ والد طویل عرصے سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
"جنگ : کے مطابق جے یو آئی رہنما کے بیٹے نے کہا کہ حافظ حسین احمد کی نمازہ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد کیا جائے گا۔
جمعیت علمائے اسلام نے بھی اپنے آفیشل فیس بک اکاؤنٹ سے حافظ حسین احمد انتقال کی خبر دی۔
حافظ حسین احمد سینیٹر اور رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں، ان کا شمار مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔
لیپ ٹاپ سکیم کیلئے اپلائی کرنے کا کل آخری دن ، کتنے طلباء رجسسٹریشن کروا چکے ؟ جانیے
مزید :