پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج اچانک کاروبار کا مثبت رجحان اور تاریخ ساز تیزی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اور 100 انڈیکس تاریخ کی نئی بلندی کو چھو گیا ہے۔
آج کاروباری روز کے آغاز ہی سے 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر انڈیکس 1299 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 19 ہزار 273 پوائنٹس کو چھو گیا، جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس 959 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ایک لاکھ 18 ہزار 933 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 972 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ اس دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 18 ہزار 243 پوائنٹس رہی تھی۔
وزیراعظم کا اظہارِ اطمینان
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 19 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کی مثبت سمت حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجروں اور سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا اظہار ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ بہتر ہوتے معاشی اشاریے اور کاروباری ماحول پچھلے ایک سال کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے مثبت ماحول کی فراہمی کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ
پڑھیں:
بازارِ حصص میں مثبت رجحان، 643 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کے آغاز میں مثبت رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 643 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 16 ہزار 842 پر آ گیا۔
آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 973 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 199 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Post Views: 1