Islam Times:
2025-03-21@03:51:08 GMT

زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

زرمبادلہ ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی

14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق 14 کو ختم ہونے والے ہفتے پر زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اضافے کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 11 ارب 14 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 14 مارچ کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 86 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کروڑ 90 لاکھ ڈالر

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار

کراچی:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جمعرات  کو بھی  برقرار رہا۔ 

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں، گذشتہ 8ماہ میں آئی ٹی برآمدات بڑھ کر 2.48 ارب ڈالر تک پہنچنے اور آئی ایم ایف ریویو مشن کی مثبت رپورٹ پر قرض پروگرام کی اگلی قسط منظور ہونے کی توقعات کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ایک بار پھر ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی گھٹتی ہوئی قیمتوں، اوورسیز پاکستانیوں کی ماہ رمضان المبارک میں ترسیلات زر کی آمد بڑھنے اور آنے والے مہینوں میں انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ایک موقع پر ڈالر کی قدر 26پیسے کی کمی سے 280روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ 

 بعد کے لمحات میں سپلائی میں بہتری آتے ہی درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 280روپے 20پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 01پیسے کی کمی سے 282روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • سٹاک مارکیٹ ریکارڈ بلند ترین سطح پر، حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد کا اظہار: وزیراعظم
  • ملکی زرمبادلہ ذخائر کتنے ہو گئے ؟ جانیے
  • زر مبادلہ کے ذخائر 16،015 اعشاریہ 8 ملین ڈالر تک پہنچ گئے
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ
  • سونے کی قیمت نئی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئی،فی تولہ کتنا اضافہ ؟ جانیں
  • زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 16 ارب ایک کروڑ 58 لاکھ ڈالر ہوگئی
  • انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار
  • پاکستان کیلئےعالمی بینک کا10 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض منظور