میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے، کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 19ویں روزے کی سحری سرجانی ٹاؤن میں کی۔ اس موقع پر انکے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور دیگر بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی ایم کیو ایم کا نہیں بلکہ پی ٹی آئی کا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ اس عہدے پر آئے تو حالات یہ تھے کہ لوگوں کو چھت تک میسر نہیں تھی اور اب وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ایم کیو ایم نے ان دعوؤں کو حقیقت میں بدل کر دکھایا ہے۔ انہوں نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے آخر میں آپکو معافی مانگنی چاہیئے، کیونکہ پی ٹی آئی نے عوام کا دل دکھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی رہنما کو جیل میں نہیں جانا چاہیئے لیکن عوام کی بد دعائیں انہیں ضرور پہنچتی ہیں۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو یاد دلایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی کراچی میں ایک رات بھی نہیں گزاری اور ان سے کہا کہ صبح کا بھولا شام کو آجائے، اسے بھولا نہیں کہتے۔ انہوں نے ایم کیو ایم چھوڑ کر جانے والے کارکنان کو واپس آنے کی دعوت بھی دی۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اب اس ملک کو نکموں کے ہاتھوں میں نہیں جانے دیا جائے گا اور نہ ہی انہیں اس ملک سے بھاگنے دیا جائے گا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ انہیں تین سال سے سکون کی نیند نہیں آئی، جب سڑکیں ٹوٹی ہوں، بجلی اور گیس کی فراہمی میں مشکلات ہوں اور روزگار نہ ہو، تو گورنر کیسے آرام سے سو سکتا ہے؟

کامران ٹیسوری نے کہا کہ حیدرآباد میں 50 ہزار بچے اعلی تعلیم حاصل کرنے جا رہے ہیں اور انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ سانگھڑ، میر پور خاص اور لاڑکانہ جیسے علاقے بھی آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کریں گے اور وہاں آئی ٹی کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کے لیے مزید روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عوامی گورنر ہیں اور انہیں عوام کی خدمت پر فخر ہے کیونکہ وہ ان کے مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے گورنر کامران خان ٹیسوری کو عوامی انداز کا سراہا اورکہا کہ لگ رہا ہے 1986ء والی ایم کیو ایم واپس آرہی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کامران ٹیسوری نے بانی پی ٹی آئی ایم کیو ایم گورنر سندھ کرتے ہوئے نے کہا کہ انہوں نے اور ان

پڑھیں:

ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا

کراچی:

ایم کیوایم پاکستان نے اپنے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کو گورنر سندھ پر شدید تنقید کرنے پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا،  24 مارچ کو اپنا وضاحتی  بیان مرکز میں جمع  کرانے کی ہدایت، جواب نہ دینے کی صورت میں پارٹی قوانین کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ 

 ایم کیو ایم کے جاری  کردہ اظہار وجوہ نوٹس کے مطابق ضلع شرقی کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی محمد اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری پر شدید تنقید کی تھی اور سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے نوٹس لیتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کیا جس میں رکن قومی اسمبلی اقبال محسود سے وضاحت طلب کی ہے۔ 

 ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں آیا ہے کہ آپ نے ایم کیو ایم کے نامزد گورنر سندھ پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور غیرمناسب زبان استعمال کی ہے،  گورنر سندھ کے حوالے سے جو تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی ہے اس پر آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ 24 مارچ کو تنظیمی مرکز بہادرآباد میں پیش ہوکر تحریری جواب جمع کرائیں، اگر جواب جمع نہیں کرایا تو آپ کے خلاف پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی اقبال محسود نے ایک تقریب میں گورنر سندھ، میئر کراچی،  حکومت اور میڈیا کے خلاف انتہائی غیرمناسب جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر پارٹی نے سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گورنر سندھ کا عوامی انداز برقرار، خداداد کالونی میں سحری کی تقریب سے خطاب
  • پی ٹی آئی کو 4 سال حکومت ملی کام کرتے تو کراچی کا نقشہ بدل جاتا، گورنر سندھ
  • گورنر ہاﺅس کراچی میں 19ویں افطار ڈنر، ملائشین قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
  • پی ٹی آئی کو اُن ایک کروڑ لوگوں کی آہ لگی جو نوکری کے آسرے میں تھے: گورنر سندھ
  • پی ٹی آئی کی ٹرمپ انتظامیہ سے لگائی امید مایوسی میں بدل گئی، گورنر سندھ
  • ایم کیو ایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • ایم کیوایم پاکستان نے گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر اپنے رکن قومی اسمبلی کو شوکاز جاری کردیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کراچی کیلیے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے
  • گورنر سندھ پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم رکن قومی اسمبلی اقبال خان کو شوکاز نوٹس جاری