WE News:
2025-03-20@21:03:44 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندی کی نئی تاریخ رقم کردی

اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT

پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندی کی نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین 100 انڈکس 1258 پوائنٹس کے اضافے کے 1 لاکھ 19 ہزار 32 کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کاروباری دن کا اختتام 100 انڈیکس 972 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 17 ہزار 974 پر ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ ماہر شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج گزشتہ 5 سیشن سے مثبت کارکردگی دیکھا رہی ہے 3800 پوائنٹس کا اضافہ ہوچکا ہے اور انڈکس ایک بار پھر تیزی سے اپنے ریکارڈ بلندی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 1206 پوائنٹس کا اضافہ

انکا کہنا ہے کہ آج مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک وقت میں نفسیاتی حد 1 لاکھ 18 ہزار کو چھو لیا تھا جس کے بعد مارکیٹ ریڈ زون میں داخل ہوئی اور 1 لاکھ 16 ہزار تک پہنچی اس مقام سے مارکیٹ نے پھر سر اٹھایا اور 972 پوائنٹس کے ساتھ کاروباری دن کا اختتام 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر ہوا۔

شہریار بٹ کے مطابق مسلسل مارکیٹ میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، تیزی کی وجہ یہ رہی کہ آئی ٹی کی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، کرنٹ اکاونٹ سرپلس میں نظر آرہا ہے۔ پراپرٹی سیکٹر میں بہتری دیکھائی دے رہی ہے سب سے بڑھ کر یہ کہ وزیراعظم پاکستان 23 مارچ کو بجلی کی نرخوں میں بڑا ریلیف دینے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آگے بڑھنا بھی ایک وجہ ہے اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی ممکن ہے کہ کچھ اداروں کی جانب سے فنڈز پاکستان کو مل جائیں یہ وہ عوامل ہیں جو پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کر رہے ہیں اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ کل مارکیٹ نیا ریکارڈ بنا سکتی ہے۔

محسن مسیڈیا کے مطابق ہم گزشتہ کچھ عرصے سے اس بات کا ذکر کر رہے ہیں کہ مارکیٹ بہتر ہے اور بہتر پرفارم کرتے دیکھائی دے رہی ہے۔ مارکیٹ میں کوئی نگیویٹی یا سیلنگ پریشر نہیں ہے، انکا کہنا تھا کہ مارکیٹ ایک لاکھ دس سے ایک لاکھ 15 پوائینٹس کے بیچ پھنسی ہوئی تھی اور بل آخر آج بڑا اضافہ دیکھنے کو ملا۔

مزید پڑھیں: نئے سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم

انکا کہنا کہ مارکیٹ کی کارکردگی کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ مارکیٹ نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کا دورہ سعودی عرب اور سعودی حکومت کے پاکستان سے متعلق مثبت بیانات اور آئی ایم ایف مذاکرات کی کامیابی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری کی وجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

100 انڈکس پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین شہریار بٹ کراچی محسن مسیڈیا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: 100 انڈکس پاکستان اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین شہریار بٹ کراچی محسن مسیڈیا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پاکستان اسٹاک مارکیٹ کہ مارکیٹ کا کہنا رہی ہے

پڑھیں:

بازارِ حصص: انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان ہے۔

بازارِ حصص کا 100 انڈیکس آج 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔

100 انڈیکس 1 ہزار 193 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 167 پر آ گیا۔

آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 421 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 974 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی، 100انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان سٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس تاریخی بلندی کو چھو گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز تیزی؛ 100 انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
  • بازارِ حصص: انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا
  • سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی وجوہات کیا رہیں؟
  • بازارِ حصص میں مثبت رجحان، 643 پوائنٹس کا اضافہ