ویب ڈیسک: عیدالفطر کی آمد پر شہریوں میں نئے نوٹ حاصل کرنے کی تگ و دو شروع ہو چکی ہے جس کو بآسانی ٹیکسٹ میسج کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

 نئے نوٹ حاصل کرنے کیلئے شہری 8877 پر شناختی کارڈ نمبر اور بینک برانچ ایس ایم ایس کر سکتے ہیں، نئے نوٹ بینک پہنچنے پر آپ کو ایس ایم ایس سے مطلع کیا جائے گا۔

 تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری کو دو دن میں متعلقہ بینک برانچ جانا ہوگا اور اصل شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کیساتھ آپ 10 روپے کے نوٹ کے تین پیکٹ، پچاس روپے کے نوٹس کا ایک پیکٹ اور 100 روپے کا نوٹ کا ایک پیکٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پرپہنچ گیا، پانی کا قابل استعمال ذخیرہ ختم

 ایک شناختی کارڈ اور موبائل نمبر کو صرف ایک مرتبہ ہی استعمال میں لایا جا سکے گا، کسی بھی قسم کی شکایت اور معلومات کے لیے اسٹیٹ بینک کے فون نمبر 111-008-877 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

قصور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات بآسانی اسمگل ہونے لگی

لاہور:

قصور گنڈا سنگھ منڈی عثمان والا کے گردونواح سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں منشیات کی اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا، ڈرون کے ذریعے بارڈر پار ہیروئن اسمگل کی جا رہی ہے۔

پولیس کارکردگی صرف کاغذی کارروائی تک محدود ہوکر رہ گئی، فرضی پریس ریلیز جاری کر کے ڈنگ ٹپاؤ پر کام چلایا جا رہا ہے، بااثر افراد سرحد پار سے ڈرون کے ذریعے بارڈر کراسنگ پوائنٹس پر منشیات اسمگل کر رہے ہیں۔

پولیس صرف روز مرہ کی پریس ریلیز جاری کرنے پر اپنا وقت صرف کرتی ہے جبکہ عملی طور پر ان سرحدی علاقوں میں منشیات آئس، چرس، افیون وغیرہ دھڑلے سے فروخت اور اسمگل کی جا رہی ہے۔

ان منشیات فروشوں نے کئی گھرانے تباہ کر دیے ہیں، اسکول کالجز تک منشیات فروشی کی جا رہی ہے جس سے نوجوان نسل کا مستقبل داؤ پر لگایا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہمارے قصور کے سرحدی دیہات بارڈر ایریا سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کرنے والے ذمہ دار عناصر کو نکیل نہیں ڈالی جائے گی تو یہ علاقے تباہ ہو جائیں گے، سرحدی علاقوں سے منشیات فروشی اور اسمگلنگ کا دھندہ بند کرنے کے لیے اے این ایف سخت آپریشن کرے۔

متعلقہ مضامین

  • عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ جاری نہ کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، اسٹیٹ بینک کی وضاحت جاری
  • قصور کے سرحدی علاقے میں ڈرون کے ذریعے منشیات بآسانی اسمگل ہونے لگی
  • عیدالفطر کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان
  • سٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو نئے نوٹ جاری کرنا شروع کر دیئے
  • عیدالفطر پر نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملینگے، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
  • کراچی:نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت
  • عید پر نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا سے متعلق اسٹیٹ بینک کی اہم وضاحت
  • عید پر نئے نوٹ ملیں گے یا نہیں ؟ سٹیٹ بینک نے اعلان کر دیا 
  • عید الفطر پر شہریوں کو نئے کرنسی نوٹ کہاں سے ملیں گے؟