ٹیسلا ٹرکس میں تکنیکی خرابی، کمپنی نے گاڑیاں واپس منگوالیں
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟
خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔
گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے متنازع کردار کے باعث پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیسلا ان گاڑیوں کو واپس بلا رہی ہے کیونکہ اسٹینلیس اسٹیل کے بیرونی ٹرم پینل کے گاڑی سے الگ ہونے کا خطرہ ہے جس کی وجہ سے سڑک کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے اور حادثے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
مزید پڑھیے: چینی کمپنی کی ٹیسلا کو ٹکر، کم قیمت الیکٹرک کار متعارف کرا دی
ریسرچ فرم آٹو فارکاسٹ سلوشنز کے نائب صدر سیم فیورانی کا کہنا ہے کہ باڈی پینلز جیسی فزیکل آئٹم کی پوری پیداوار کوالٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتی ہے جن سے ٹیسلا کئی سالوں سے گریز کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ساکھ بنانے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن یہ بہت جلد خراب بھی ہوجاتی ہے۔
ٹیسلا کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں میں پرانے پینل کی جگہ ایک علیحدہ ریل پینل کیبن لگا دیا جائے گا۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مذکوہ خرابی سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: ’ ایلون مسک کیا آپ ہمارا مقابلہ کرسکتے ہیں‘ ٹیسلا کا ٹرک پاکستان کی سڑکوں پر، ویڈیو وائرل
مارننگ اسٹار کے تجزیہ کار سیٹھ گولڈ سٹین نے کہا کہ اس واپسی سے ٹیسلا کی مارچ سہ ماہی کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سائبرٹرک کی فروخت ماڈل 3 اور ماڈل وائی کی بڑی فروخت کے مقابلے میں نسبتاً کم تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
الیکٹرک گاڑیاں ایلون مسک ٹیسلا ٹرک ٹیسلا ٹرک میں ٹیکنیکل خرابی ٹیسلا ٹرک واپس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیاں ایلون مسک ٹیسلا ٹرک ٹیسلا ٹرک واپس ٹیسلا ٹرک کا کہنا
پڑھیں:
یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر بڑی گاڑیوں کا اسلام آباد اور راولپنڈی میں داخلہ ممنوع
موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ جڑواں شہر آنے والی بڑی گاڑیوں کو ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو بُرہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی۔ لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔ خیال رہے اس برس رمضان المبارک کے باعث یومِ پاکستان کی پریڈ محدود پیمانے پر ایوانِ صدر میں منعقد کی جائے گی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی صدر آصف زرداری ہوں گے اور اس تقریب میں تینوں مسلح افواج کے دستے بھرپور شرکت کریں گے۔