بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ کس طرض ایک امرود بیچنے والی خاتون نے ان کو بےحد متاثر کیا جب انہوں نے اس کی مدد کرنے کی کوشش کی۔

پریانکا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں سڑک کنارے ایک خاتون امرود بیچتی نظر آئی اداکارہ نے اس سے امرود خریدے اور اسے اضافی پیسے دے کر اس مدد کرنا چاہتی تو خاتون نے ان سے وہ پیسے لینے سے انکار کردیا۔

پریانکا نے کہا کہ وہ اس خاتون کی خودداری سے بےحد متاثر ہوئیں اور سوچا کہ اس واقعے کو اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)


اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں گاڑی چلا رہی تھی تو میں نے دیکھا کہ سڑک کنارے ایک خاتون امرود فروخت کر رہی ہے میں نے گاڑی روک کر اس سے سارے امرود کے دام پوچھے جو اس نے 150 روپے بتائے میں نے اس کو 200 کو روپے دیے اور سارے امرود لے لیے اس نے باقی رقم واپس کی تو میں نے کہا رکھ لو، جس پر وہ خاتون تھوڑا آگے گئی اور پھر دو اور امرود لے کر واپس آئی اور مجھے تھما دیے، دراصل وہ مجھ سے امداد نہیں لینا چاہتی تھیْ

خیال رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا ان دنوں معروف جنوبی بھارتی ہدایت کار ایس ایس راجامولی کے ساتھ اپنی نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور گزشتہ کئی دنوں سے بھارت میں ہی رہ رہی ہیں۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر‘ کاربن ٹیکس لگنا چاہئے: جسٹس منصور

اسلام آباد (خبر نگار) جسٹس منصور علی شاہ نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کاربن ٹیکس ہونا چاہئے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہو رہے ہیں۔ کاربن اخراج میں کمی آنی چاہئے۔ پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز بہت اہم ہیں۔ پاکستان کو سیلاب اور ہیٹ ویوز سے اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔ پاکستان کو برآمدات کے فروغ کیلئے کاربن اخراج پر قابو پانا ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر
  • محمد علی درانی کا پیپلز پارٹی پر سندھ کے حقوق بیچنے کا الزام
  • فیکٹ چیک : نجی ائیرلائن ہوسٹس پر تشدد کرنے والی خاتون سابق کمشنر کی نہیں بلکہ بینکر کی بیٹی ہیں
  • 30 برس سے جامع مسجد دہلی میں روزے داروں کو افطاری کرانے والی ہندو خاتون کی دلچسپ کہانی
  • ہم موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر‘ کاربن ٹیکس لگنا چاہئے: جسٹس منصور
  • امرود بیچنے والی خاتون کا اضافی رقم لینے سے انکار، اسکی خود داری نے بہت متاثر کیا، پریانکا چوپڑا
  • سندھ میں خسرہ کی وبا بے قابو، دو ماہ میں 17 بچے جاں بحق 11 سو سے زائد متاثر
  • میرے کتے نے مجھے گولی مارکر زخمی کردیا، امریکی شخص کا دعویٰ
  • برڈ فلو وائرس کے غیرمعمولی پھیلاؤ سے پرندوں کے ساتھ ممالیہ بھی متاثر