2025-03-10@18:29:54 GMT
تلاش کی گنتی: 6380
«گیا جب»:
(نئی خبر)
میری قیادت میں امریکا ناقابل تسخیر، ٹیکس لگانیوالوں پر جوابی ٹیکس لگائیں گے: ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز واشگنٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کردیا۔صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، امریکا کے سنہری دور کا آغاز ہوچکا ہے۔...
پولیس اہلکاروں پرزیادتی کا الزام لگانے والی 3 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق رائے ونڈ میں خاتون نے 2 پولیس اہلکاروں پر گھر میں گھس کر زیادتی اور ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا تھا۔ مقدمہ مدعیہ اور 2 خواتین کے خلاف اینٹی ریپ مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ رائیونڈ میں ہی درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ پولیس اہلکار ارسلان اور عاطف اس کے ملزم نہیں ہیں۔ مقدمہ مدعیہ اور دیگر2 خواتین نے ملزم ابوبکر کے حوالے سے عدالت میں صلح نامہ پیش کیا۔خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 بار بلایا گیا مگر...
بھارتی سپریم کورٹ نے ایک مقدمے میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو ’پاکستانی‘ کہنا گالی یا کوئی جرم نہیں ہے۔ یہ مقدمہ ضلع جارکھنڈ میں واقع سب ڈویژنل آفس کے ایک مسلمان کلرک کی طرف سے دائر کیا گیا تھا۔ کلرک نے ہری نندن سنگھ نامی ایک شہری کے خلاف اس وقت عدالت سے رجوع کیا جب انہوں نے مبینہ طور پر کلرک کی ان کی مسلم شناخت کی بنیاد پر تضحیک کی اور انہیں طنزاً ’پاکستانی‘ کہا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی سپریم کورٹ کا یوپی مدارس کو بڑا ریلیف، پابندی کا فیصلہ کالعدم واضح رہے کہ بھارت میں مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے انہیں ’پاکستانی‘ کہنے کے کئی واقعات پیش آئے ہیں...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق بیان پر وزیراعظم شہبازشریف کا ردعمل بھی آگیا اور سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ " ہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا اور پاکستان کے کردار کو سراہا"۔ وزیراعظم کاکہناتھاکہ پاکستان نے ہمیشہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے ؛ پاکستان، دہشت گردوں اور عسکریت پسند گروپوں کو کسی دوسرے ملک کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی کو روکنے پر یقین رکھتا ہے ۔ آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے پر انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی نے کہاکہ ملٹری کورٹ پر غیرجانبدارانہ نہ ہونا اور قانونی تجربہ نہ ہونے کے الزامات لگائے گئے ہیں،آرمی کا کیا کام ہوتا ہے؟آرمی کے کام میں ایگزیکٹو کہاں سے آ گیا؟عابد زبیری نے کہاکہ فوج کا کام سرحد پر لڑنا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ فوج کا کام ملک کا دفاع کرنا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ اکیا آپ ملٹری کورٹ کو تسلیم کرتے ہیں؟اگر تسلیم کرتے ہیں تو نتائج کچھ اور ہوں گے،جسٹس منیب اختر نے ملٹری کورٹ کو عدلیہ نہیں لکھا۔ پیکا ترمیمی ایکٹ: لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت اور پی ٹی...
بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو پیر کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ حکام کےمطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔ تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کر اور کپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی...
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ عائشہ ٹاکیہ کے شوہر فرحان اعظمی کیخلاف پولیس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے شوہر کیخلاف مقدمہ ہنگامہ آرائی اور دھمکیوں کے الزامات پر درج کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے عائشہ کے شوہر اپنی ایس یو وی میں بیٹے کے ہمراہ جارہے تھے تاہم تیز رفتار سے گاڑی چلانے پر انہیں مقامی افراد نے روک لیا۔ جس پر فرحان اعظمی نے گوا پولیس سے مدد طلب کی، پولیس کے پہنچنے پر صورتحال پر قابو پایا گیا تاہم عائشہ ٹاکیہ کے شوہر کیخلاف ہی ہنگامہ آرائی اور ڈرانے دھمکانے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by...
نئی دہلی: بھارت میں خواتین کے خلاف بڑھتے مظالم کا ایک اور خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں ہریانہ میں 22 سالہ خاتون کا بے رحمانہ قتل کیا گیا اور لاش کو سوٹ کیس میں چھپا دیا گیا۔ کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقتولہ ہیمنی ناروال کانگریس ورکر تھیں اور انہوں نے راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں بھی حصہ لیا تھا۔ کانگریس صدر بھوپندر سنگھ ہودا نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہریانہ حکومت پر نااہلی کا الزام لگایا اور مقدمے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہیمنی ناروال کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، پھر گلا دبا کر قتل کیا گیا۔ ہریانہ میں خواتین پر بڑھتے...
کراچی میں جاتی سردی کو بریک لگ گیا، ٹھنڈی ہواؤں کی دوبارہ انٹری سے موسم سرد ہو گیا، مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کا درجۂ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا، شہر قائد میں موسم آج خنک رہے گا جبکہ جمعے سے درجۂ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرق کی سمت سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھی ہے۔ کراچی میں گزشتہ رات کو پارہ 13.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، جو مارچ کے معمول کے درجۂ حرارت سے 6.3 ڈگری سینٹی کم ہے، مارچ کا معمول کا اوسط درجۂ حرارت 19.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ ماڑی پور اور اطراف میں درجۂ حرارت دیگر علاقوں سے...
بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف جوڑی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی اختیار کر لی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وجے اور تمنا کے درمیان جاری رومانوی تعلقات کا خاتمہ ہو گیا ہے، اداکار اور اداکارہ نے باقاعدہ بریک اپ اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے دوستانہ بندھن برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے یہ فیصلہ چند ہفتے قبل ہی کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑی سے منسلک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ تمنا اور وجے میں علیحدگی ہو گئی ہے، یہ جوڑی اب صرف اچھے دوست ہیں۔ یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اور وجے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ توسیع کو ایک ہفتہ ہونے کو آیا ،حلف اٹھانے والے بعض وزراء کی وزارتوں کا فیصلہ بھی ہوچکا ، پرویز خٹک تاحال متنازعہ ، فیصلے کو خوشدلی سے قبول نہیں کیا گیا؟ دھیمے انداز میں فیصلے کا دفاع کرنے سے معذرت، دیرینہ حریف اختیار ولی دلبرداشتہ ,کابینہ میں شامل بعض شخصیات کے انتخاب پر اعتراضات، تحفظات اور گلے شکوے بھی مدہم پڑتے جارہے ہیں لیکن تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ اور وزیر دفاع رہنے والے پرویز خٹک ابھی تک موضوع بحث بنے ہوئے ہیں ،اس حوالے سے نجی سیاسی محفلوں میں جو گفتگو ہو رہی ہے اس سے یہ بات سامنے آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں انہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا پھر سے میدان میں آ گیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سال میں کیا۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلا خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ہے۔ صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران ڈیموکریٹک رکنِ کانگریس آل گرین کی جانب سے سخت احتجاج کیا گیا جس پر انہیں کانگریس سے نکال دیا گیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈیموکریٹ کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکتا، ڈیموکریٹ میرے لیے کھڑے نہیں ہوں گے، ایسا ہونا نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا...
شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق صادق آباد کے علاقے میں اشتہاری مجرم محمد رمیض نے مئی 2023 میں لڑائی جھگڑے سے منع کرنے پر شہری حسن شوکت کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم محمد رمیض واقعہ کے بعد روپوش ہوکر دبئی فرار ہوگیا تھا۔ راولپنڈی پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر کے ملزم کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے۔ ملزم محمد رمیض کوانٹرپول کی مدد سے دبئی سے گرفتار کیا گیا۔ انسپکٹر طارق بن عزیز، اے ایس آئی ثاقب فاروق اور مصور حیات پر مشتمل پولیس ٹیم دبئی سے حراست میں لئے گئے ملزم کو لے کرراولپنڈی پہنچ گئی۔ بیرون ملک فرار ملزمان کو ٹریس کر...
بنوں میں فتنۃ الخوارج کے حملے میں شہادتیں 12ا ور زخمیوں کی تعداد 32 ہو گئی جب کہ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنۃ الخوارج کے بنوں کینٹ پر حملے کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 12 جب کہ زخمیوں کی تعداد 32 ہو چکی ہے۔ 3 معصوم شہری مسجد میں شہید ہوئے جب کہ باقی بارودی دھماکے سے بازار میں پھٹنے والی گاڑی کی وجہ سے عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشت گردوں کا حملہ ناکام، 6 خوارج ہلاک، شہریوں کی شہادتوں کا خدشہ، سیکیورٹی ذرائع مصدقہ اطلاعات کے مطابق فتنۃ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ...
—فائل فوٹو انٹر پول کی مدد سے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کر لیا گیا۔راولپنڈی پولیس کے مطابق ملزم تھانہ صادق آباد کے مقدمے میں پولیس کو مطلوب تھا۔پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے مئی 2023ء میں شہری پر فائرنگ کی اور اس کا ریڈ وارنٹ جاری کیا گیا۔ سنگین جرائم میں مطلوب 7 اشتہاری ملزمان متحدہ عرب امارات سے گرفتار لاہور میں بھتہ خوری، راہزنی، ڈکیتی و دیگر جرائم میں مطلوب 7 اشتہاریوں کو متحدہ عرب امارات سےگرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے بتایا ہے کہ مختلف مقدمات میں بیرونِ ملک فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے۔سی پی او نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ یہ خصوصی سیل پاکستان...
صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا پر ٹیکسز لگانے والے ممالک پر جوابی ٹیکس لگانے کا اعلان کر دیا۔ صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پھر سے میدان میں آگیا ہے، ہم نے ڈیڑھ ماہ میں جتنا کام کیا، اتنا دیگر نے 4 سالوں میں کیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تو کام شروع ہی کیا ہے، امریکا اپنے پہلے مومینٹم پر واپس آگیا ہے، امریکا پہلے سے بہتر...
انڈونیشیا(نیوز ڈیسک)انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے دارالحکومت میں سیلاب کے باعث 12 ہزار سے زائد افراد نقل مکانی پرمجبورہیں۔میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیلاب سے گھراورگلیاں پانی میں ڈوب گئیں، رہائشیوں کو کشتی کے ذریعے ریسکیو کیا گیا ہے۔ سیلاب کے باعث انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایمرجنسی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں جس میں متاثرین سیلاب اپنی رہائش رکھیں گے۔
LONDON: برطانیہ کے شاہی قلعہ ونڈسر میں ایک ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار اوپن افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں 350 مسلمان شریک ہوئے۔ یہ افطار سینٹ جارج قلعے کے ہال میں منعقد کیا گیا، جو کہ ریاستی مہمانوں کے لیے مختص ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق یہ پہلا موقع تھا جب ونڈسر قلعہ کی تاریخ میں مسلمانوں کے لیے افطاری کا انتظام کیا گیا۔ افطار سے قبل قلعے میں مغرب کی اذان بھی دی گئی، جو اس لمحے کی اہمیت کو مزید بڑھاتی ہے۔ شرکاء نے شاہ چارلس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
لاہور (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضٰی نے کہا ہے کہ ن لیگ کیساتھ خوشی کا اتحاد ہے نہ امید کا، پنجاب میں 2002ء اور 2008ء میں ہماری حکومت بنتی تھی، مگر ہمیں دانستہ طور پر اقتدار میں نہیں آنے دیا گیا کیونکہ اگر پنجاب میں یہ حکومتیں بن جاتیں تو پھر پاکستان پیپلز پارٹی کا راستہ نہیں روکا جا سکتا تھا۔ وہ پیپلز پارٹی ساہیوال کے زیر اہتمام ڈویژنل صدر غلام فرید کاٹھیا کی رہائش گاہ پر ورکرز کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ کمیٹی ممبران سینئر رہنما میاں مصباح الرحمن، چوہدری اسلم گل، ثمینہ خالد گھرکی، اورنگزیب برکی، عثمان...
اسلام آباد: سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سپریم کورٹ میں ڈی جی جوڈیشل ونگ تعینات کر دیا گیا، وہ 2 مارچ کو رٹائر ہوئے تھے۔ نذرعباس 6 ماہ کیلیے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمے داریاں ادا کریں گے، رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نذر عباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کیس کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا تاہم بعدازاں نوٹس واپس لے لیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ میں پہلی بار ڈی جی جوڈیشل ونگ کی اسامی تخلیق کی گئی ہے۔ نذرعباس کو تمام مراعات اور ایڈہاک ریلیف بھی دیئے جائیں گے۔ نذر عباس 1300 سی سی کار اور 270 لیٹر پٹرول کے بھی حقدار ہوں گے۔ معلوم...
ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلیات میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، چھانگلہ گلی اور ٹھنڈیانی میں 2 فٹ سے زیادہ برف پڑ چکی۔ ملکہ کوہسار مری میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا، ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ کی گئی، آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور برفباری ہوئی، لیپا شاہراہ سمیت متعدد بالائی علاقوں کی سڑکیں بند رہیں۔ بالائی اور وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں بارش ہوئی، لہہ میں پارہ منفی...
کراچی میں فشریز میں نجی کمپنی میں گیس اخراج سے8 ملازم بے ہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں استعمال ہونے والی امونیا گیس کے لیک ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گیس لیکیج کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ڈی ایس پی ارشد آفریدی کا کہنا تھا کہ گیس لیکیج کے واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد اس کی تحقیقات مکمل کرلی جائے گی۔
کراچی: فشریز میں مچھلیوں کے صفائی کے کارخانے میں گیس لیکیج کے باعث 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی، جن میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق، گیس لیکیج سے متاثرہ افراد کو فوری طور پر ایمرجنسی طبی امداد فراہم کی گئی اور سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس واقعے میں 8 افراد کی حالت غیر ہوئی، جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ ان افراد میں 36 سالہ اسد، 16 سالہ صدرہ، 32 سالہ سکینہ، 22 سالہ عزیز، 35 سالہ نور، 15 سالہ فاطمہ، 18 سالہ شازیہ اور 17 سالہ سیما شامل ہیں۔ ڈی ایس پی ارشد آفریدی نے بتایا کہ گیس لیکیج کا واقعہ گولڈ اسٹوریج میں...
لاہور: پنجاب پولیس نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا مطلوب انتہائی خطرناک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ سٹی کوتوالی اور بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور اس دوران پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا معصوم بچوں کو اغوا کرکے ان کے ساتھ زیادتی، رابری، نقب زنی اور وہیکل چوری میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ذیشان عرف شانی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ انسپکٹر مقصود حیات اور ان کی ٹیم ملزم کو جسمانی ریمانڈ برائے برآمدگی مال مسروقہ اور اسلحہ علاقہ تھانہ شاہدرہ ٹاؤن لے جارہی تھی، نامعلوم...
ایک دنیا جیکی شیروف کی دیوانی تھی لیکن اپنے جگو دادا کسی ایک کے دیوانے تھے اور ایسے کہ اپنی دل کی بات انھیں ڈھنگ سے کہہ بھی نہ پائے۔ بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار جیکی شیروف اپنی ایک ساتھی اداکارہ کو دل دے بیٹھے تھے لیکن اظہار کرنے کی ہمت نہیں تھی۔ جیکی شیروف کی اس یک طرفہ محبت کا یہ عالم تھا کہ انھوں نے اپنے والد جن سے وہ کوئی بھی بات کرنے گھبراتے تھے۔ اُنھیں اداکارہ کے بارے میں بتادیا تھا۔ 'کافی ود کرن کے سیزن 5' میں جیکی شیروف نے بتایا کہ مجھے آج بھی نہیں معلوم کہ میں نے کیسے اپنے والد سے شادی کی بات کرلی تھی۔ جیکی شیروف نے بتایا کہ...
برطانوی ہائی کمشنر اور سپیکر پختونخوا اسمبلی کی ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے خواتین کو بااختیار بنانے، پارلیمانی شفافیت کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا خیبر پختونخوا اسمبلی کا دورہ، برطانوی ہائی کمشنر کی سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی سے سپیکر چیمبر میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ریحانہ اسماعیل اور طارق سعید، خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیشل سیکرٹری سید وقار شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران خواتین کے حقوق و ترقی، جمہوری استحکام، اقتصادی خوشحالی، قانون سازی، پارلیمانی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 10 مارچ تک کی توسیع کی استدعا منظور کرلی گئی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے 10 مارچ تک کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ ملزم انکشاف کر رہا ہے۔اس موقع پر ملزم ارمغان نے کہا کہ انہوں نے کل بھی اس سے انگوٹھا لگوایا ہے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم انتہائی شاطر ہے، جس سے آلہ قتل کے طور پر استعمال ہونے والی اسٹک برآمد کرنی ہے، ملزم نے 300 لڑکے لڑکیوں کو ویڈ کے نشے پر بھی لگایا ہوا ہے۔ملزم شیراز کو بھی...
لاہور: پنجاب حکومت نے چار افسران کے تقروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صائمہ سعید کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ شاہدہ فرخ نوید ڈی جی سپیشل ایجوکیشن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری محکمہ سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا گیا۔ علاوہ ازیں محمد سلیم افضل کو ڈی جی سپیشل ایجوکیشن تعینات کردیا، طیب فرید ڈائریکٹر جنرل واسا پنجاب اور سپیشل سیکرٹری ہائوسنگ کا اضافی چارج دیدیا گیا۔
صوبے میں بدامنی افغانستان کے باعث ہے، سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے، علی امین گنڈا پور WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے خصوصا ضم اضلاع میں امن و امان کی خراب صورتحال کا سامنا ہے جس کا براہ راست تعلق پڑوسی ملک افغانستان کیساتھ ہے جب کہ مسئلے کے پائیدار حل کیلئے سب کو مل سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات کرنے ہوں گے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میرئیٹ نے پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ...
سٹی 42: کوئٹہ ایف سی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا کوئٹہ قمبرانی روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے سب کیمپس میں قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ کیا گیا ، پولیس کے مطابق دستی بم یونیورسٹی کیمپس سے ملحقہ قبرستان میں گر کر دھماکے سے پھٹ گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،
ادارہ امراض قلب کراچی میں انتظامیہ کو انوکھا کارنامہ سامنے آگیا، ادارے میں پلمبرکو ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا۔ ادارہ امراض قلب کراچی میں قانون کے بر خلاف پوسٹنگ کردی گئی، این آئی سی وی ڈی میں پلمبر کو ایڈمنسٹریٹر کا عہدہ دے دیا گیا۔ مینٹیننس میں ڈپلومہ ہولڈر مصطفی حسن کو گریڈ 18 کا افسر بنا دیا گیا، اس پوسٹنگ کے لئے ایم بی اے ایڈممسٹریشن کی ڈگری لازمی ہوتی ہے۔
BANNU: سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردانہ حملہ ناکام بناکرچھ خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ باقی ماندہ دہشت گردوں کو محصور کرلیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا۔ سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرادیں، جس سے قریبی گھر کی منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کی شہادتوں اور ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی...
علامتی فوٹو بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو...
ممبئی (شوبز ڈیسک) مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا اور وجے ورما نے ایک دوسرے سے راہیں جدا کرلیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں نے چند ہفتے قبل راہیں جدا کر لی تھیں تاہم وہ ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تمنا اور وجے نے اپنے مصروف شیڈول کے باعث علیحدگی اختیار کی لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے لیے عزت اور احترام کا جذبہ رکھتے ہیں۔ دونوں 2022 سے ایک ساتھ تھے اور کچھ مہینے قبل ان کی شادی کی خبریں بھی گردش کر رہی تھیں۔ جنوری میں تمنا اور وجے کو فلم ‘آزاد’ کی سکریننگ کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا تھا، جہاں ان کی جوڑی نے...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں شادی کے دو دن بعد ہی دلہن کے ہاں بچے کی پیدائش کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ دولہا کی بہن نے الزام لگایا کہ دلہن نے جان بوجھ کر اپنا بیبی بَمپ ایسے لہنگے میں چھپایا کہ اسے پہچاننا ممکن نہ ہو۔ دولہے کی بہن کے مطابق دلہن نے لہنگا کمر سے اوپر اس طریقے سے پہنا ہوا تھا کہ جس سے کوئی بھی اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ یہ حاملہ ہے۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق شادی کے بعد صرف دو دن کے اندر ہی دلہن کو شدید تکلیف ہونے لگی اور جب اسے ہسپتال لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ وہ زچگی کے مراحل میں ہے۔ اس...
بھارت آسٹریلیاکو 4 وکٹوں سے شکست دیکر پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز دبئی(سب نیوز )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے 265 رنز کا ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج (4 مارچ کو) افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ یہ بھی پڑھیں سیکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 30 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دیا۔ فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملے نے ہلاک کر دیا اور باقی ماندہ دہشت...
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک برس سے بھی کم عرصے میں اپنا نیا آئی پیڈ ایئر لانچ کر دیا۔ پیش کی جانے والی نئی اپ ڈیٹ میں گزشتہ مئی میں ریلیز کی گئی ایم 2 چِپ کو ایم 3 سے بدلا گیا ہے۔ ایپل کی جانب سے یہ تو نہیں بتایا کہ یہ چِپ ایم 2 سے کتنی تیز ہے۔ تاہم، کمپنی کی جانب س یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایم 3 ورژن چِپ، 2022 میں ریلیز ہونے والے ایم 1 ورژن کے مقابلے میں دُگنی رفتار رکھتی ہے۔ (تصویر: ایپل) اس کے علاوہ تقریباً ہر چیز نئے آئی پیڈ کی ویسی ہی ہے جیسی پچھلے ورژن کی تھی۔ یہ آئی پیڈ دو مختلف سائز (11 اور 13...
ویب ڈیسک : صدرمملکت 10مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے جبکہ11مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا، حکومت نے نیب ترامیم کابل واپس لے لیا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کا اجلاس محمود بشیر ورک کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت قانون کے پی ایس ڈی پی کے منصوبوں میں سے کچھ کی منظوری دیدی جبکہ کچھ پر مزید تفصیلات طلب کرلی۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت قانون وانصاف نے کہا کہ وفاق کے زیرانتظام عدالتوں کے ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرکے آٹومیٹڈ کردیا گیا ہے، بلوچستان کی فیڈرل کورٹس میں بھی سسٹم کو آٹومیٹ کردیا گیا ہے، آئندہ سال جیلوں کے اندر آنلائن سسٹم شروع کردیں گے۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ دنیا...
دبئی(سپورٹس ڈیسک )چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو4وکٹوں سے شکست دے کرایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا،دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی ٹیم اننگز کے آخری اوور میں 264 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان اسٹیو اسمتھ نے 73 رنز کی اننگز کھیلی، ایلکس کیری نے 61 رنز بنائے اور اوپنر ٹریوس ہیڈ 39 رنز اسکور کرسکے جبکہ بھارت کے محمد شامی نے 3، جدیجا اور ورون چکرورتھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ بھارتی...
اسلام ٹائمز: ریاست میں 20 فیصد مسلم آبادی کو آوارہ گائے کے بجٹ سے بھی کم اہمیت دی گئی۔ مدارس کا بجٹ ختم کر دیا گیا ہے، جو غریب مسلمانوں کی تعلیم کا واحد ذریعہ ہیں۔ مسلم طلبہ کے وظائف میں اضافہ نہیں کیا گیا، جبکہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مسلم لڑکیوں کا ڈراپ آؤٹ ریٹ 80 فیصد ہے۔ رپورٹ: جاوید عباس رضوی بھارتی ریاست اترپردیش کے بجٹ میں "گائے" اور "مذہبی سیاحت" کو ترجیح دی گئی۔ 2000 کروڑ روپے "گائے" کی حفاظت کے لئے اور 900 کروڑ "مذہبی سیاحت" پر خرچ ہوں گے، جبکہ اقلیتی بجٹ میں کمی کی گئی، ساتھ ہی ساتھ کھیلوں کو بھی کم فنڈ دیا گیا۔ نریندر مودی کی معیشتی پالیسی نے...
کراچی: حکومت سندھ نے منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے 5 منافع خوروں گرفتار کرلیا اور 2 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ حکومت سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائےبیوروآف سپلائی نے لیاری کے مختلف مارکیٹوں کا دورہ اور انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز لیاری،گارڈن اورٹیم کے ہمراہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں معلوم کیں۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان غنی نے کہا کہ شہریوں سے زائد قیمتیں وصول کرنے پر 5 منافع خور گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معاون خصوصی نے 85 اشیائے خوردونوش کی دکانوں، لی مارکیٹ اور کلری مارکیٹ کا دورہ کرکے منافع خوروں پر 2 لاکھ...
سٹی42: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی ترسیل کا سب سے بڑا راستہ طورخم بارڈر آج 11 ویں روز بھی بند ہے اور بارڈر چیک پوسٹ کے ایریا میں سخت کشیدگی موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلےہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ...
شہر قائد کے علاقے اقبال مارکیٹ کی پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ۔تفصیلات کےمطابق اقبال مارکیٹ پولیس نے چچا سے بھتہ مانگنے والے بھتیجے کوچارساتھیوں سمیت گرفتارکرلیا گیا،پولیس کے مطابق 25 جنوری 2025 کو شاہ ولی اللّٰہ نگر کے رہائشی قیام الدین کے گھر پر پرچی کے ذریعے بھت طلب کیا گیا تھا۔ شہری کے نظر انداز کرنے پر 21 فروری کودوبارہ فون کال بتایا گیا کہ 5 روز قبل تمہارے گھر کے باہر ہم نے فائر کیا تھا۔ متاثرہ شہری سے 4 لاکھ کی رقم کا بندوبست کرنے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹے کوجان سے ماردینے کی دھمکیاں دی گئیں تھیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کوٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن نیٹورک میں جنوری 2024 کے بعد سے 11 ہوسٹ/میزبان، اینکر، تجزیہ کاروں کو کنٹریکٹ پر رکھا گیا ہے جن کو ڈھائی لاکھ روپے سے 10 لاکھ روپے تک ماہانہ تنخواہ دی جا رہی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی اجلاس میں وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں گزشتہ 2 سالوں میں کی جانے والی بھارتیوں میزبانوں اینکرز اور تجزیہ کاروں کو دی جانے والی تنخواہوں کی تفصیلات پیش کیں۔ تاہم پی ٹی وی میں مستقل کام کرنے والے اینکر پرسنز کو دی جانے والی ماہانہ تنخواہ کی معلومات اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔ پیش کیے گئے دستاویز کے مطابق پی ٹی وی...
اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت آج چیف منسٹرسیکرٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشت گردی کے اقدامات اور سکیورٹی فورسز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں قومی اور صوبائی سطح پر ہونے والے گذشتہ اپیکس کمیٹی اجلاسوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بزنس ڈیولپمنٹ فورم گلگت بلتستان پاکستان بزنس فورم کا باقاعدہ ممبر بن گیا، صدر بزنس ڈیولپمنٹ فورم سیف الدین سیف اور سیکرٹری جنرل طلعت زہرا ممبران ہونگے، صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی...
عرب سربراہی اجلاس : غزہ کی تعمیر نو اور مستقبل کیلئے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز جدہ (سب نیوز )عرب سربراہی اجلاس کے ڈرافٹ اعلامیے میں غزہ کے مستقبل کے لیے مصری منصوبے کو قبول کر لیا گیا ہے اور بین الاقوامی برادری اور مالیاتی اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس منصوبے کے لیے جلد مدد فراہم کریں۔ عرب نیوز کے مطابق مصر کے زیراہتمام اس اجلاس کا مقصد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے اور فلسطینیوں کو اردن اور مصر میں آباد کرنے کی تجاویز کا جواب دینے اور غزہ میں جنگ بندی کو ختم کرنے اور دوبارہ جنگ شروع کرنے...
کراچی: کورنگی مہران ٹاون میں چار سالہ بچی کو ٹرک تلے دوندنے والے ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاون ٹرک کے نیچے کچل کر 4 سالہ بچی رخسانہ کے جاں بحق ہونے کے واقعے کامقدمہ قتل باالسبب کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ 4سالہ بچی کے والد مختار احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ٹرک میں ڈرائیوگلی میں کچرا پھینکنے آیا، میں نے گلی میں کچرا...
ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن یا سٹیک ہولڈر کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، چھتری کے ذریعے حکومت میں آکر اب عوامی زمینوں کی بندر بانٹ کی ہم اس نام نہاد حکومت کو ہر گز اجازت نہیں دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا مقپون نے کہا ہے کہ حاجی گلبر اور امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، گلگت بلتستان کو بیچ کر ہی ان کو سکون ملے گا۔ ایک انٹرویو میں ممبر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ لینڈ ریفامز ایکٹ کے حوالے سے ابھی تک تیسرا ڈرافٹ لایا گیا لیکن کسی بھی اپوزیشن رکن...
سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ڈائریکٹر جنرل (جوڈیشل ونگ) تعینات کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ججز اختیارات کیس مقرر نہ کرنے کا معاملہ، سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس عہدے سے فارغ نذرعباس کو گریڈ 21 میں 6 ماہ کی مدت کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وہ آئینی نوعیت کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ میں لگانے کی وجہ سے معطل بھی رہے۔ ان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا جو 27 جنوری کو واپس لے لیا گیا تھا۔ مزید پڑھیے: سپریم کورٹ: ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے پر بحال کردیا گیا 25 فروری کو نذر عباس کی ریٹائرمنٹ کے موقعے پر چیف جسٹس یحیٰی آفریدی...
5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس...
لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کو قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر مریم نواز کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے، جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا...
امجد پرویز کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امجد پرویز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی منظوری کے بعد امجد پرویز کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ امجد پرویز ایڈووکیٹ مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وکیل بھی رہ چکے۔ اس کے علاوہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے صاحبزادے مونس الہی کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔
سابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو سپریم کورٹ میں دوبارہ تعینات کر دیا گیا۔ چند روز قبل ریٹائر ہونے والے نذر عباس کو ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات کیا گیا ہے اور وہ 6 ماہ کیلئے کنٹریکٹ پر گریڈ 21 میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے چیف جسٹس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ نذرعباس کو گزشتہ ماہ توہین عدالت کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔ ٹیکس کا مقدمہ جسٹس منصور علی شاہ کے بینچ میں مقرر کرنے پر نذرعباس معطلی کا سامنا کر چکے ہیں۔
ویب ڈیسک : پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند ہے متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ ہے کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونےسےیومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں کے اہلکاروں کو پہلےہی لنڈی کوتل منتقل کیاجاچکا ہے، طورخم سرحدی گزرگاہ اور مضافات میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، پاک افغان سرحد...
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت نے ایجنڈے کی منظوری دی، تو کچھ اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر کی طرف بڑھے جہاں ان کی سکیورٹی گارڈز کے...
رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر بھی منافع خور باز نہ آئے اور مرغی کا گوشت 850 سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے تیسرے روزے ہی برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان تک پہنچ گئیں، پرچون زندہ برائلر مرغی 490 روپے فی کلو اور مرغی کا گوشت 850سے 900 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں برائلر مرغی کی قیمت فی من 18 ہزار آٹھ سے تجاوز کر گئی، آج ہول سیل مرغی منڈی میں فی من 18800 میں فروخت ہورہی ہے۔ ہول سیل منڈی میں 12 سے 14 ہزار فی من میں فروخت ہونے والی مرغی کی قیمتوں میں 4 ہزار 8 سو روپے فی...
چیمپئنزٹرافی میں ناقص کارکردگی پر پاکستان کرکٹ ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سعود شکیل سمیت 6 کھلاڑیوں کو ڈراپ کردیا گیا۔ محمد رضوان ون ڈے ٹیم کپتان رہیں گے جبکہ سلمان آغا کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا، شاداب خان کی بطور نائب کپتان 8 ماہ بعد قومی ٹیم واپسی ہوگئی۔محمد رضوان، بابراعظم اور نسیم شاہ کی مختصر فارمیٹ سے چھٹی ہوگئی جبکہ حسن نواز، عاکف جاوید، محمد علی اور عبدالصمد کو شامل کیا گیا ہے۔ دورہ نیوزی لینڈ میں عاقب جاوید عبوری ہیڈ کوچ ہی رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔16 مارچ سے 5 اپریل تک ہونے والی سیریز میں 5 ٹی...

سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال
سربیا کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج سے ایوان میدان جنگ بن گیا، اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز سربیا(آئی پی ایس )سربیا کی پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران اپوزیشن ارکان نے اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا کی پارلیمنٹ میں منگل کے روز اپوزیشن ارکان نے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں اسموک گرینیڈ اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس کے باعث ایوان میں افراتفری پھیل گئی۔ پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران جب حکمران جماعت سربین پروگریسو پارٹی (ایس این ایس) کی قیادت میں اتحادی حکومت...
ویب ڈیسک —امریکہ, چین کے عوام اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فرق نمایاں کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے جن کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ واشنگٹن چین کے عوام کو نہیں بلکہ اس کی حکومت کو اپنے اسٹریٹجک حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔ وی او اے کی حاصل ہونے والی دستاویز کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں واضح تفصیلات بیان کرنے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جہاں بھی چینی عوام، ثقافت یا زبان کسی منفی بات یا تاثر سے منسلک ہو رہے ہوں وہاں ـ "چائنیز” کا لفظ بطور اسم صف (Adjective) استعمال...
لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 11 ویں روز بھی بند، متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال کشیدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )پاکستان اور افغانستان کی طورخم تجارتی گزرگاہ آج 11 ویں روز بھی بند ہے۔کسٹم حکام کے مطابق پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ بند ہونیسییومیہ 30 لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متنازع حدود میں تعمیرات پربارڈر پر صورتحال حالات کشیدہ ہے تاہم طورخم بارڈر پر فائرنگ کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم ٹرانزٹ ٹرمینل کو کارگو گاڑیوں سے خالی کردیا گیا اور افغانستان جانے والے مسافروں کو بھی طورخم بازار سے واپس کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری محکموں...
فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا، جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت کی گئی۔ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن نے سیمنٹ کی فروخت کا ڈیٹا جاری کردیا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات میں ماہانہ بنیاد پر کمی جبکہ سالانہ بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فروری میں سیمنٹ کمپنیوں نے ملک میں 30 لاکھ 65 ہزار ٹن سیمنٹ فروخت کیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری کی نسبت فروری میں 3 لاکھ ٹن اور 10 فیصد کم سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوئی، فروری 2024ء کی نسبت...
بیجنگ : چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کا سالانہ اجلاس بیجنگ کے عظیم عوامی ہال منگل کے روز شروع گیا۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ 34 شعبوں بشمول معیشت، ثقافت، تعلیم اور ماحولیاتی وسائل سے وابستہ 2100 سے زائد مندوبین کانفرنس میں شرکت سے چینی طرز کی جدیدکاری کو فروغ دینے کے اہداف پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں گے ۔ چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس چین کا ایک بنیادی سیاسی نظام ہے (جسے مختصر طور پر “سی پی پی سی سی سسٹم” کہا جاتا ہے)۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں تمام سیاسی جماعتوں، عوامی تنظیموں، اقلیتی قومیتوں اور معاشرے کے تمام شعبوں کے...
آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،کون سے نئے جج کو شامل کیا گیا ہے؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں آئندہ ہفتے کیلئے پانچ رکنی آئینی بینچ تشکیل ،پانچ رکنی آئینی بینچ آئندہ ہفتے سے مقدمات کی سماعت کرے گا،بینچ میں جسٹس عامر فاروق کو بھی شامل کیا گیا،بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمدعلی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں ۔پانچ رکنی آئینی بینچ 10 مارچ سے 14 مارچ کیلئے تشکیل دیاگیا ہے۔
کراچی کے معروف مصطفیٰ عامر کے اغواء و قتل کیس میں ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ آج مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کیس میں ملزم شیراز کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شیراز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیراز اس کیس کا گواہ ہے، اسے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزم شیراز کو اعترافی بیان کے لیےجوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا تھا۔ اعترافی بیان کے بعد ملزم کو جیل بھیجنا چاہیے تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ ملزم شیراز کے بیان کی کیا اہمیت ہے، ہمیں ابھی تک سمجھ نہیں آیا ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم شیراز کو عدالت میں تفتیشی افسر نے پیش کیا ہے۔...
ٹرنوزن: ہالینڈ میں 9 سال پرانا چوری کا کیس اس وقت حل ہو گیا جب مجرم نے اپنے ضمیر کے بوجھ تلے دب کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ یہ واقعہ 18 جنوری 2016 کو جنوبی ہالینڈ کے قصبے ٹرنوزن میں پیش آیا تھا، جب ایک شخص نے پٹرول پمپ سے چند سو یورو چوری کر لیے تھے۔ پولیس نے کیس کی تحقیقات کی، لیکن چور کا کوئی سراغ نہ مل سکا اور معاملہ بند کر دیا گیا۔ تاہم، حال ہی میں 28 سالہ شخص جو اب ارنہیم میں رہائش پذیر ہے، خود اپنے آبائی علاقے میں پولیس کے پاس پہنچ گیا اور اپنے جرم کا اعتراف کر لیا۔ پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ مجرم اپنے...
— فائل فوٹو عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین پوری دنیا میں ایک اہم موقع کے طور پر منایا جاتا ہے، اسلام آباد کی خواتین 8 مارچ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر عالمی یومِ خواتین منانے جا رہی ہیں۔عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے این او سی کے لیے کوشاں ہیں، بے شمار کوششوں کے باوجود ہمیں تحفظ اور احتجاج کے حق...
خیبر پختونخوا کی حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور مشترکہ منافع کے معاہدوں سے روک دیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں من پسند پبلشرز سے درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے اشتراک کے معاہدوں سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ معاہدے سے روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جمعرات تک جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کتابیں چھپائی کے لیے من پسند پبلشرز کو دی گئیں، پرائیویٹ پبلشرز کو منافع میں شراکت داری کے معاہدے دیے جا رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے گرفتاررہنما کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے گرفتار ایم پی اے علی شاہ کو انسدادِ دہشتگری عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پراسیکیوشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئےعلی شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ ایم پی اے علی شاہ کیجانب سے سردار مصروف ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ علی شاہ کی 2 مقدمات میں شناخت پریڈ کی رپورٹ تاحال جمع نہ کروائی جا سکی۔ علی شاہ کو 26 نومبر احتجاج پر تھانہ کوہسار میں...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے دوران نیپال میں 32 کنال پلاٹ پر ایمبیسی کی تعمیر کے بجائے کرائے کی مد میں 18 کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پوری دنیا میں ہم بیرون ممالک میں مشنز میں سب سے زیادہ پیسے کرائے کی مد میں لگا رہے ہیں۔ آڈٹ پیرا کے مطابق سفارتخانے کی عمارت اور رہائشی کمپلیکس کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر کی وجہ سے ابھی تک کرایہ دیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 1984 میں زمین خریدی گئی تھی اور 2008 میں تعمیر کی منظوری دی گئی تھی،...
—فائل فوٹو ملتان کے نواحی علاقہ اڈا بند بوسن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ٹریکٹر ٹرالی اور ٹریلر کی ٹکر سے کمسن بچی اور موٹر سائیکل سوار جاں بحق کراچی گلشن اقبال بلاک گیارہ اتوار بازار پارکنگ کے... ریسکیو حکام کے مطابق تیز رفتاری کے باعث ٹریکٹر ٹرالی موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔زخمی شخص کو نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا-
ڈی آئی خان: رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ میں بیان دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں روزے کا اعلان نہ کرنے کو بنیاد بنا کر شہری نے علما کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا الفاظ کااستعمال کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق آئمہ مساجد کے امیر مولانا عبدالغفار قریشی کی مدعیت میں شہری کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزم پر الزام ہے کہ وہ فیس بک پر علما کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کر رہا تھا۔ ملزم کا دعویٰ تھا کہ چاند 2 روز کا ہے مگر علما نے...
اپنے متنازعہ بیان کے باعث قانونی پیچیدگیوں میں گھرے بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو اب بھارتی سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ بھارتی عدالت عظمیٰ نے رنویر الہ آبادیہ کو اپنا پوڈکاسٹ نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے، بشرطیکہ وہ شائستگی اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں۔ یہ معاملہ اس وقت شروع ہوا جب رنویر نے کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ میں ایک نازیبا سوال پوچھا تھا۔ اس واقعے کے بعد بھارت بھر میں شدید ردعمل سامنے آیا، اور شو کے منتظمین اور شرکا کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا۔ رنویر پر مہاراشٹر، راجستھان، اور آسام پولیس کی جانب سے مقدمات درج کیے گئے تھے۔ 18 فروری کو سپریم کورٹ...
نتھیا گلی میں برفباری کے بعد موسم صاف ہو گیا ، بلند پہاڑوں پر دو فٹ کے قریب برفباری ریکارڈکی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گلیات میں روڑ جزوی بحال جبکہ انتظامیہ نے گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بند کر دیاہے ، گلیات میں برفباری سے متاثرہ سکول چار دن کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں، گلیات لنک روڈ بدستور بند ہے اور مگاوں کا رابطہ شہر سے منقطع ہو چکا ہے ۔ مزید :
شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، آدھی رات کو ہونے والی جھڑپوں کے دوران متعدد سیکیورٹی چوکیوں پر حملہ کرنے والے کم از کم 13 دہشت گرد بھی مارے گئے۔ نجی اخبار میں ذرائع کے حوالے سے شائع رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشت گردوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا حکومت کو پرائیویٹ پبلشرز کے ساتھ درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدے سے روک دیا۔درسی کتابوں کی چھپائی اور منافع کے معاہدوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللّٰہ نے کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر کے جمعرات تک جواب طلب کر لیا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کتابوں کی چھپائی من پسند پبلشرز کو دی۔ عدالت نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔
کراچی میں بچوں کے لیے پاکستان کے پہلے منفرد تفریحی مقام ’فنکلوژن‘ کا افتتاح کر دیا گیا۔ کراچی میں نیورو ڈائیورجنٹ اور خصوصی ضروریات کے حامل بچوں کے لیے پاکستان کے پہلے شمولیتی تفریحی مقام فنکلوژن کا افتتاح کر دیا گیا جہاں بچے مختلف سرگرمیوں سے محظوظ ہو سکیں گے۔افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فنکلوژن ایک ایسا تفریحی مقام ہے جو صلاحیت کے حامل بچوں کے لیے خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، یہاں انہیں محفوظ، آرام دہ اور دوستانہ ماحول ملے گا۔ کراچی کے دیگر تاریخی مقامات پر بھی ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا، میئر کراچی میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ...
لاہور: پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں بیرون ملک مفرور قتل و اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم اسلم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وسیم اسلم نے 2016 میں شہری محمد سلیم کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ اس کی فائرنگ سے ایک شخص محمد نعیم زخمی بھی ہوا تھا۔ ملزم گزشتہ نو سال سے تھانہ سٹی گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول کے ذریعے ملزم کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جس کے بعد سعودی عرب پولیس کے ساتھ قریبی روابط کے نتیجے میں اشتہاری کو گرفتار کر لیا گیا۔ رواں سال بیرون ملک سے...
سٹی42: سعودی عرب، ملائیشیا، سنگاپور ،مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو...
راولپنڈی: ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ مری اور گلیات میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا جبکہ موسم بھی صاف ہونا شروع ہو گیا ہے۔ ملکہ کوہسار مری نے سفید چادر اوڑھ لی اور مختلف مقامات پر ایک فٹ تک برف پڑ چکی ہے۔ مری انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان موجود ہے۔ گزشتہ روز پاراچنار اور کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مالم...
کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے گودام میں لگی آگ پر کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد قابو پالیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق گودام میں جانے کا صرف ایک ہی رستہ ہے اور دھواں بھرجانے کی وجہ سے فائر فائٹرز اندر نہیں جا پارہے۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد کا کہنا ہے کہ گودام میں وینٹی لیشن نہیں ہے، ہیوی مشینری کی مدد سے گودام کی دیوار توڑنے کے بعد فائر فائٹر گودام میں پہنچ گئے ہیں۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا ہے، انتظامیہ کے پاس فائر این او سی بھی نہیں ہے۔
—فائل فوٹو مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیاملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
کراچی ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے چین، ترکیہ، سعودی عرب سمیت مختلف 19 ملکوں کے مزید 85 مسافروں کو مختلف وجوہات کی بنا پر آف لوڈ کر دیا۔ سعودی عرب، بحرین، یوگنڈا، کینیا، یو اے ای، عمان، ترکی، تھائی لینڈ، چین، ملائشیا اور انڈونیشیا جاتے ہوئے وزٹ ویزوں کے 20 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ کانگو، کمبوڈیا، آذربائیجان، لیبیا، عراق، قبرص اور سعودی عرب کے بزنس اور ورک ویزوں پر جاتے ہوئے 2 بلیک لسٹ سمیت 20 مسافر آف لوڈ کیے گئے۔ آذربائیجان اور قبرس کے اسٹوڈنٹ ویزا کے 3 مسافروں کو آف لوڈ کیا گیا۔ بحرین، دبئی، عمان اور کمبوڈیا کے رہائشی ویزوں کے ایک بلیک لسٹ سمیت 4 مسافر آف لوڈ کئے...
سعودی عرب، ملائشیا، سنگاپور مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر 1 کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر 1 اور ملائشیا سے 1 کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں 1 بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر 1،...
غیر ملکی تنظیم فور پاز نے وائلڈ لائف اتھارٹیز کے ساتھ مل کر سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کرلیا۔فورپاز اعلامیے کے مطابق کارروائی اسلام آباد اورپنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی۔فورپاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا دی گئی ہے، ریچھ کے جسم پر شدید زخم، آنکھوں، ناک اور پیٹھ پر گہرے نشانات ہیں۔فور پاز کے مطابق غیرقانونی طورپر رکھےگئے ریچھ کوبیئر بیٹنگ کیلئے استعمال کیا جارہا تھا، بیئربیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے بھپرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ بیئر بیٹنگ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی...
جانوروں کی دیکھ بھال کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم فورپاز کی ٹیم اور وائلڈ لائف اتھارٹیز نے سرگودھا سے زخمی ریچھ کو ریسکیو کر لیا۔ فورپاز کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کارروائی اسلام آباد اور پنجاب وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ کی درخواست پر کی گئی، غیر قانونی طور پر رکھے گئے ریچھ کو بیئر بیٹنگ کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ بیئر بیٹنگ میں زنجیر میں جکڑے ریچھ سے بھوکے اور بپھرے کتوں کی لڑائی کرائی جاتی ہے، یہ کھیل غیر قانونی ہے اور دنیا بھر میں اس پر پابندی عائد ہے۔ اعلامیے کے مطابق 7 سال کے ریچھ کے ناک میں ڈالا گیا رنگ اور گردن کی زنجیر ہٹا...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ آئی ایم ایف کا وفد وزارتِ خزانہ پہنچ گیا، وفد کی قیادت نیتھن پورٹر کر رہے ہیں۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور آئی ایم ایف کے وفد کے درمیان مذاکرات شروع ہو گئے ہیں۔ سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر بھی مذاکرات میں شریک ہیں۔
ونڈسر کیسل کے اسٹیٹ اپارٹمنٹس میں ہزار سالہ تاریخ میں پہلی بار افطار کا انعقاد کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو سینٹ جارج ہال میں 350 سے زیادہ لوگ رمضان کا روزہ افطار کرنے کے لیے جمع ہوئے۔ شاہی محل میں منعقد کی گئی افطار کی تقریب میں شریک ایک شخص نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ حیرت انگیز ماحول ہے، ایسا لگ ہی نہیں رہا کہ یہ حقیقت ہے۔ رپورٹ کے مطابق شاہی محل میں اس تقریب کا اہتمام لندن میں قائم خیراتی ادارے رمضان ٹینٹ پروجیکٹ نے کیا تھا۔ ونڈسر کیسل کے وزیٹر آپریشنز ڈائریکٹر سائمن میپلز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ...
سڈنی: آسٹریلوی جنگی جہاز نے لیتھُوینیا کے مہم جو آریمَس موکُس کو بچا لیا، جو بحرالکاہل میں اکیلے کشتی چلاتے ہوئے تین دن تک خطرناک سمندری طوفان میں پھنسے رہے۔ 44 سالہ آریمَس موکُس امریکی شہر سان ڈیاگو سے آسٹریلیا کے برسبین تک کا طویل سمندری سفر کر رہے تھے، جب وہ طاقتور سائیکلون الفریڈ کی زد میں آ گئے۔ طوفانی ہواؤں اور شدید لہروں کی وجہ سے ان کی کشتی بری طرح متاثر ہوئی اور وہ کوئنز لینڈ کے مشرق میں تقریباً 460 میل دور پھنس گئے۔ جمعہ کے روز، جب 50 میل فی گھنٹہ کی تیز ہواؤں نے حالات مزید خراب کر دیے، تو موکُس نے ایمرجنسی بیکن فعال کر دیا۔ آسٹریلوی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی نے فوری...
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2...
سعودی عرب، ملا ئیشیا، سنگاپور ،مراکش سمیت مزید 10 ملکوں سے 48 گھنٹے میں مزید 93 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں 6 بلیک لسٹ بھی شامل ہیں۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے 4 بلیک لسٹ اور ویزہ ختم پر ایک کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر 24 پاکستانیوں کو واپس بھجوایاگیا۔ عمان سے 3 بلیک لسٹ، امیگریشن سے انکار پر ایک اور ملائیشیا سے ایک کو ناپسندیدہ قرار دے کر بے دخل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں ایک بلیک لسٹ منشیات اور شراب نوشی پر 3 زائد المیعاد قیام پر 2 اور جیل سے رہا کرکے 37 پاکستانیوں کو واپس بھجوایا کیا گیا۔ سنگاپور پاسپورٹ گمشدگی پر ایک ، موزمبیق سے ایک ، عراق...
امریکا میں جس وقت دنیا کی معروف ترین شوبز شخصیات ہالی ووڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن میں مدعو تھیں، اِسی دوران وہاں 3 اشاریہ 9 شددت کا زلزلہ آیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ہالی ووڈ میں ایوارڈ تقریب سے محض چند میل کے فاصلے پر بتایا گیا ہے۔ اس زلزلے سے کسی قسم کی تباہی یا شہریوں کے زخمی ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق ان زلزلوں کے جھٹکوں کو ریاست لاس اینجلس میں میلوں دور تک محسوس کیا گیا۔