صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بزنس ڈیولپمنٹ فورم گلگت بلتستان پاکستان بزنس فورم کا باقاعدہ ممبر بن گیا، صدر بزنس ڈیولپمنٹ فورم سیف الدین سیف اور سیکرٹری جنرل طلعت زہرا ممبران ہونگے،  صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایف جی بی عرصہ دراز سے گلگت بلتستان کے پوٹینشل سیکٹر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے، اس طرح پاکستان بزنس فورم کا ممبر بننے کے بعد جی بی سے ملکی سطح میں کاروباری معاملات اور کاروباری تعلقات میں اضافہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، قیمتی پتھر، معدنیات، نایاب کلچر و ثقافت ہونے کے باوجود دن بہ دن غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے، اس لیے پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم سے ملکی و بین الاقوامی اداروں سے روابط بڑھائیں گے تاکہ جی بی کے کاروباری شعبے فعال ہو سکیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پاکستان بزنس نے کہا کہ

پڑھیں:

ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بہاولپور میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ ایک انمول تحفہ ہے جس کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازاہے، ہمیں کبھی بھی اپنے عقیدہ، اسلاف اور معاشرتی اقدار کو نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

مصطفیٰ قتل کیس سے جڑی منشیات کا معاملہ ، شاہ زین مری کا نام بھی سامنے آگیا

ان کا کہنا تھا کہ جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی اور یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے تو کوئی بھی ہمیں نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی سپیکٹرم ہے جس کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گلبر اور امجد گلگت بلتستان کو بیچنے کے درپے ہیں، راجہ زکریا
  • گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے 16 ویں بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا شاندار انعقاد
  • گلگت بلتستان، لوکل گورنمنٹ میں نیا عہدہ تخلیق، گورنر نے منظوری دیدی
  • گلگت بلتستان کے باسی غیر محفوظ ہو چکے ہیں، ریاست نوٹس لے، اپوزیشن لیڈر
  • پاکستان مسلم لیگ کی سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، روڈ میپ طے کیا گیا
  • غیر ملکی پاکستانی امرا اور ملک کی حالت زار
  • گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں نے چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا
  • دھرنوں میں ریاست مخالف تقاریر کرنیوالوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیر داخلہ گلگت بلتستان
  • ملکی ترقی کیلئے ہر کسی نے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے: آرمی چیف جنرل عاصم منیر