عورت مارچ کے انعقاد کیلئے وزیرِاعظم کے نام خط لکھ دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے نام خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ کو عورت مارچ کے انعقاد کے لیے این او سی جاری کرنے کی ہدایت دیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 8 مارچ کو عالمی یومِ خواتین پوری دنیا میں ایک اہم موقع کے طور پر منایا جاتا ہے، اسلام آباد کی خواتین 8 مارچ کو اسلام آباد پریس کلب کے باہر عالمی یومِ خواتین منانے جا رہی ہیں۔
عورت مارچ اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 6 سال سے این او سی کے لیے کوشاں ہیں، بے شمار کوششوں کے باوجود ہمیں تحفظ اور احتجاج کے حق سے محروم رکھا گیا ہے۔
خواتین محاذِ عمل نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا، جس میں خواتین پر جنسی تشدد ختم کروانے، شادی اور طلاق کے قوانین میں تبدیلی لانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ ہمیں مذہبی انتہا پسند گروہوں، پولیس اور اسلام آباد انتظامیہ کے ہاتھوں تشدد اور جبر کا سامنا کرنا پڑا، عالمی برادری کو پاکستان میں خواتین کے حقوق کی صورتِ حال کے متعلق نہایت منفی پیغام دیا گیا۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم خواتین کے اجتماع کے حق کو تسلیم کریں اور 8 مارچ کو اپنا دن منانے کی اجازت دیں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ ہمارا مارچ کسی بھی غیر ضروری رکاوٹ کے بغیر منعقد ہو سکے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا گیا ہے کہ اسلام آباد
پڑھیں:
بارشیں اور برفباری، شاہراہ قراقرم کئی مقامات پر بلاک، سینکڑوں مسافر پھنس گئے
مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی مقامات پر بند ہو گئی ہے۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق شتیال سمر نالہ سے داسو تک کے کے ایچ دو جگہوں پر گزشتہ رات سے بند ہے، بارش کے باعث روڈ بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ کے کے ایچ بلاک ہونے سے سینکڑوں مسافر پھنس چکے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے سے مزید لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے، گلگت بلتستان سے راولپنڈی اسلام آباد جانے والے مسافر فی الحال سفر سے گریز کریں۔