بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، مسافرکے بیگ سے ہیروئن برآمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر بحرین روانہ ہونے والے مسافر کے بیگ سے 248 گرام ہیروئین برآمد کر لی گئی۔
کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران گھر سے 132 کلوگرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا۔
موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 3 کارروائیاں کی گئیں۔ ایک کارروائی میں سوزوکی پک اپ سے 5 کلو 500 گرام ہیروئین اور 1 کلو 500 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایک اور گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 2.
موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب تیسری کارروائی میں کار سے 8 کلو 400گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
سیالکوٹ پسرور روڈ پر موٹرسائیکل سوار ملزم سے 2کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ سکھر میں اسپتال کے قریب کار سے 12 کلو چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا جبکہ سکھر ہی میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 18 کلو چرس برآمد ہوئی۔
اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں مجموعی طور پر 15 ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً 2کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کی 185 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملزمان کو
پڑھیں:
کراچی میں چپاتی اور نان کی نئی قیمتیں مقرر
کراچی میں چپاتی اور نان کے نئے نرخ مقرر کردیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روٹی کی قیمت میں کمی کا بوجھ کسان برداشت نہیں کر سکتا، شاہد خاقان عباسی
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی کہ 100 گرام کی چپاتی 10 روپے میں اور 120 گرام کا نان 15 روپے میں فروخت کیا جائے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے رکھی گئی ہے جبکہ 180 گرام کے نان کی قیمت 22 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مزید پڑھیے: ’نیکی کا تندور‘، پشاور میں روٹی صرف 10 روپے میں!
تندور مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں۔ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابلِ سزا جرم ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے یہ بھی کہا ہے کہ اس حوالے سے شہری شکایت درج کرائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نان اور چپاتی کے نرخ کی مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
روٹی کراچی کراچی میں روٹی کی قیمت کراچی میں نان کی قیمت کمشنر کراچی سید حسن نقوی نان