2025-03-10@18:55:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6382
«گیا جب»:
(نئی خبر)
اتر پردیش: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں ایک پولیس کانسٹیبل نے اپنی تاخیر کی وجہ اپنی بیوی کے خوفناک خوابوں کو قرار دے کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ انوکھا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پروونشل آرمڈ کانسٹیبلری (PAC) کے اہلکار کو مسلسل تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ اس کے جواب میں کانسٹیبل نے دعویٰ کیا کہ وہ شدید بے خوابی (Insomnia) کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ اس کی ازدواجی زندگی میں جاری تنازعات ہیں۔ بھارتی نیوز ایجنسی PTI کی رپورٹ کے مطابق، کانسٹیبل نے اپنے تحریری جواب میں لکھا: "میری بیوی مجھے ڈراؤنے خواب دیتی ہے، جس کی وجہ سے میں رات بھر جاگتا رہتا ہوں اور ڈیوٹی پر تاخیر...
مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلر سمیت 3 ایجنٹس کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے گوجرانوالہ کے مطابق ایف آئی اے زون گوجرانوالہ نے ملزمان کو گجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ ملزمان کی شناخت مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کے نام سے ہوئی۔ملزم مرزا احسان بیگ مراکش کشتی حادثہ میں ملوث پایا گیا۔ملزم نے فادی گجر ، باشی گجر اور رانا لیاقت نامی ایجنٹوں کے ساتھ ملکر شہری کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی۔ ملزمان نے شہری سے اس مقصد کے لیے 27 لاکھ روپے ہتھیائے۔ ملزمان کی جانب سے متاثرہ شہری کو پہلے موریطانیہ بھجوایا گیا۔ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرہ شہری کو کشتی کے ذریعے اسپین اسمگل...
حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے لئے درکار 25 کروڑ روپے گزشتہ ماہ کی بارہ تاریخ سے معطل ہونے سے 442 جاری اور 50 نئے مریض جان لیوا بیماریوں کے علاج سے قاصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 86 ارب روپے اڑانے والے صوبے میں غریبوں کے علاج کیلئے صرف 25 کروڑ روپے نہ ہونے سے سینکڑوں مریضوں کی جان داؤ پر لگ گئی۔ گلگت بلتستان میں ہیلتھ اینڈومنٹ فنڈ کے تحت صرف 25 کروڑ روپے کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانچ سو سے زائد مریضوں کی جان کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے درکار فنڈ گزشتہ ماہ سے معطل ہے، گلگت بلتستان کے سینکڑوں غریب...
پشاور ہائی کورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ احکامات کی تعمیل نہیں ہوئی تو کارروائی کریں گے۔پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ سے نہ نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ثنا اللہ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے اس کیس میں جو آرڈر دیا تھا، اسے پڑھا جائے۔...
وفاقی کابینہ میں حالیہ اضافے کے بعد وزارتوں میں ردو بدل کرکے وزرا کو نئے سرے سے قلم دان تفویض کردیے گئے ہیں۔ فیصلے کے مطابق حنیف عباسی ریلوے کے وزیر ہوں گے۔ جبکہ طارق فضل چوہدری پارلیمانی امور، علی پرویز ملک پیٹرولیم کے وزیر ہوں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا 3 میں سے 2 وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ نجکاری اور سرمایہ کاری بورڈ سے دستبردار ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنے فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ہی وزارت پر بھرپور توجہ دینے کے لیے کیا گیا۔ اب وہ صرف وزارت مواصلات اپنے پاس رکھیں گے۔ آپ اور...
قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کے نائنٹیز کے لیجنڈ کرکٹرز سے متعلق بیان پر وقار یونس کا ردعمل آگیا۔ سابق فاسٹ بولر نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کیساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 90 کی دہائی کا لونڈا!۔ اس پوسٹ میں وقار یونس نے سابق کپتان وسیم اکرم اور اپنے اسٹیٹس شیئر کیے جس کے مطابق اس جوڑی نے 191 ٹیسٹ، 618 ون ڈے انٹرنیشنلز، 1705 وکٹیں، 8 ہزار 594 رنز، 5 وکٹیں 66 بار اور 10 وکٹیں ایک میچ میں لینے کا کارنامہ 10 بار سرانجام دے چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے سابق کرکٹر نے ہیش ٹیگ...
اسلام آباد(طارق محمود سمیر)حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، وفاقی کابینہ میں شامل وزراء اور وزرائے مملکت کے محکمے مختص کر دیے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 92 کی شق (1) کے تحت، 27 فروری 2025 کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کی روشنی میں وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے محکموں کی تقسیم عمل میں آئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پٹرولیم، اور ایم اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ اور ثقافت کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ خالد حسین مگسی کو سائنس اور ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، محمد معین وٹو کو آبی وسائل، محمد جنید انور کو سمندری امور، اور محمد رضا...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔ گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نیا ایس آر او جاری کر دیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کے لیے کسی افسر کا کیس صرف دو مرتبہ زیر غور آسکتا ہے۔ اگر دو مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ زیر غور نہیں آئے گا،کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز Ansa Awais Content Writer
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) اس سال دوسری بار، اسپیس ایکس اسٹارشپ کی آزمائشی پرواز جمعرات کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد پھٹ گئی۔ مسلسل تیسری ناکامی، اسپیس ایکس کا ایک اور راکٹ تباہ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گراؤنڈ کنٹرول کا خلائی جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا، جس سے وہ فضا میں ہی پھٹ گیا، اور اس کا جلتا ہوا ملبہ کئی مقامات پر گرا۔ اس کے مدنظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو فلوریڈا کے کئی ہوائی اڈوں پر ہوائی ٹریفک کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دو ماہ میں دوسری ناکامی؟ جمعرات کا حادثہ اسی طرح کے ایک واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد ہوا ہے، جو ارب...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان کی سر زمین پر افغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آ گئے۔ پاک فوج گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے، حال ہی میں پاکستان میں افغان سرزمین سے ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سب پر یہ بات عیاں ہے کہ دہشتگردوں کو افغانستان میں امریکا کا چھوڑا ہوا اسلحہ دستیاب ہے، دہشتگردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی نے خطے کی سلامتی کو خاطر خواہ نقصان پہنچایا ہے، ان آپریشنز کی تفصیلات کے مطابق 4 مارچ 2025 کو فتنہ الخوارج نے بنوں کینٹ پر حملے کی ناکام کوشش کی مگر سکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے ان...
امریکہ(نیوز ڈیسک)سپیس ایکس کا انسانوں کو چاند اور مریخ لے جانے کے لیے تیار کیے جانے والا اسٹار شپ اسپیس کرافٹ رواں برس مسلسل دوسری بار آزمائشی پرواز کے دوران دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ٹیکساس سے لانچ ہونے کے چند منٹوں بعد اسٹار شپ خلا میں دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے فلوریڈا کے کچھ حصوں میں فضائی ٹریفک کو روک دیا۔سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ اسٹار شپ کا ملبہ آگ کے گولوں کی شکل میں جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے تاریک آسمان سے گزر رہا ہے۔یہ اسپیس ایکس کی جانب سے اسٹار شپ کی 8 ویں آزمائش تھی۔ دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ کی آزمائشی...
سلطان صلاح الدین ایوبی ؒ کا ایک قول ہے کہ ’’اگر مجھے ایک عورت کو قید سے رہائی دلانے کے لئے اپنا قلعہ چھوڑنا پڑے تو میں اپنا قلعہ چھوڑ کر عورت کو رہائی دلائوں گا۔اس لئے کہ قلعہ تو میں پھر بزور طاقت حاصل کر لوں گا‘‘۔ مولانا عبدالعزیز نے حکومتی مطالبے پر لال مسجد سے ملحقہ جامعہ حفصہ کی زیر تعمیر عمارت کے کچھ حصے کو مسمار کروا کر جامعہ حفصہ کی پرنسپل اُم حسان سمیت جامعہ سیدہ حفصہ کی نو معلمات و طالبات کو ناجائز قید سے رہائی دلوا دی۔جس انداز میں ہزاروں عالمات کی استاد اُم حسان کو گرفتار کیا گیا،پھر ان کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا،پھر انہیں قید میں رکھ کر ان سے...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے کھلاڑیوں کیساتھ سالانہ معاہدوں کی فہرست کا اعلان نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا کو گریڈ اے پلس کنٹریکٹ سے محروم کیا جاسکتا ہے تاہم بورڈ تینوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ سے متعلق غور کررہا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی معاہدوں کا اعلان عام طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سے پہلے کیا جاتا ہے تاہم چیمپئینز ٹرافی کے اختتام تک انتظار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: "دبئی بوائز" کے آگے پیسے پھینکیں کچھ بھی کریں گے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز...
لندن: دنیا کا سب سے بڑا برفانی تودہ A23a جنوبی جارجیا جزیرے سے تقریباً 70 کلومیٹر کے فاصلے پر رک گیا، جس سے خدشہ تھا کہ یہ مقامی جنگلی حیات کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ برفانی تودہ 3,300 مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو لندن کے سائز سے دوگنا ہے، اور اس کا وزن تقریباً ایک کھرب ٹن ہے۔ یہ 2020 سے انٹارکٹیکا سے شمال کی جانب بہہ رہا تھا، اور ماہرین کو خدشہ تھا کہ یہ مقامی پینگوئنز اور سیلز (مہر مچھلیوں) کی خوراک تک رسائی کو متاثر کر سکتا ہے۔ برٹش انٹارکٹک سروے (BAS) کے ماہر اینڈریو میجرز نے کہا کہ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اب کیا ہوتا ہے؟ کیونکہ...
کراچی: شہر قائد میں کل سے گرمی کی جزوی لہر کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 15 سے 25 فیصد کے درمیان رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں۔ ہیٹ ویو عام طور پر سمندری ہواؤں کی مسلسل بندش، زیادہ نمی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے جیسے عوامل سے بنتی ہے جو موجودہ موسمی حالات میں متوقع نہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے مستقبل سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا نتیجہ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ روہت شرما مستقبل میں ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں۔ ٹائمز آف انڈیا نے اپنے ذرائع سے خبر دی ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی نظریں اس وقت اگلی ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور 2027 کے ورلڈ کپ پر مرکوز ہیں اور بورڈ چاہتا ہے کہ کوئی ایسا کپتان مقرر کیا جائے جو ان اہم ایونٹس میں ٹیم کی بہتر انداز میں نمائندگی کرسکتا ہو۔ مزید پڑھیں: روہت شرما کا ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل، ٹنڈولکر اور گنگولی پیچھے رہ گئے بھارتی اخبار نے یہ بھی بتایا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شعیب ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بطور اپوزیشن لیڈر اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت کا نمائندہ ہونے کے ناتے انہیں بانی پی ٹی آئی سے قانونی اور پارٹی امور پر مشاورت کی ضرورت ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملاقاتوں کے لیے ایس...
ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایلون مسک کے خلائی ادارے سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز ٹیکساس سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد خلا میں گر کر پھٹ گیا۔سپیس ایکس نے جمعرات کی رات اپنے بڑے سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں مربوط آزمائشی پرواز کا آغاز کیا تاہم جنوری 2025میں پچھلے ناکام ٹیسٹ کے بعد یہ پرواز بھی تباہی سے دوچار ہو گئی ۔(جاری ہے) اس کا سپر ہیوی پہلے مرحلے کا بوسٹر منصوبہ کے مطابق زمین پر واپس آ گیا تھا لیکن اس دوران کنٹرول روم کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے نتیجے میں اوپری فضا میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس سے فضائی ٹریفک میں...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں واقع بستی کچولیاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق باپ کی لاش اور زخمی بیٹوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب میں ویزہ منسوخ کر کے 2 کو واپس بھیجا گیا۔سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل...
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سلمان علی آغا کو بطور ٹی20 کپتان تقرری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے نام کپتان کا نام بھی تجویز کردیا۔ حالیہ انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں میں آغا کی شراکت کو تسلیم کیا لیکن دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان آغا کی جگہ محمد حارث زیادہ بہتر انتخاب ہوسکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز اور چیمپئینز کپ میں محمد حارث کو کپتانی کے فرائض دے کر انہیں ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ محمد حارث سلمان آغا سے تقریباً 8 سال چھوٹے...
نئی دہلی: بھارت عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں سے غیر قانونی نشہ آور اشیاء امریکا، افریقہ اور وسطی امریکہ تک اسمگل کی جا رہی ہیں۔ اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی (UNODC) کے مطابق، بھارت غیر قانونی منشیات اور کیمیکلز کی سپلائی کا اہم حب ہے، جہاں سے منشیات کی اسمگلنگ میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں امریکی محکمہ انصاف نے دو بھارتی کیمیکل کمپنیوں پر امریکا اور میکسیکو میں فینٹینائل اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ گجرات میں قائم اتھوس کیمیکلز اور راکسوٹر کیمیکلز پر نیویارک کے بروکلین میں فینٹینائل کے اجزاء تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بھاویش لاتھیا، جو راکسوٹر کمپنی کے سینئر ایگزیکٹو...
نیلم منیر کا شادی کے بعد شوبز چھوڑنے کی افواہوں پروضاحتی بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایسپاکستانی اداکارہ نیلم منیر نے شادی کے بعد اپنی زندگی کے رنگ بالکل بدل دیے ہیں اور اپنے لباس میں بھی واضح تبدیلی کی جس کی وجہ سے وہ مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ ان کی یہ تبدیلی کچھ لوگوں کے لیے دلچسپی کا باعث بنی، تو کچھ نے اس پر تنقید بھی کی۔ نیلم منیر نے اپنے کریئر کا آغاز روڈ شوز اور اشتہارات سے کیا اور پھر آہستہ آہستہ اداکاری کی دنیا میں قدم جمانا شروع کیا۔ انہوں نے کئی کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں ”دل موم...
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے والا ٹرانسپورٹر رپورٹ درج کرانے گیا تو پولیس کے ہاتھوں بھی لُٹ گیا جب کہ اہل کاروں نے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ون کے رہائشی ٹرانسپورٹر کو گزشتہ ماہ ڈاکوؤں نے لوٹا تھا، جس پر وہ تھانے میں رپورٹ درج کرانے گیا تو خواجہ اجمیر نگری تھانے کی پولیس نے لوٹ لیا اور سنگین تنائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ٹرانسپورٹر نے اعلیٰ پولیس حکام سے اپنے اور اپنے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور محافظوں کے قہر سے بچانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔ خواجہ اجمیر نگری تھانے کی حدود سیکٹر فائیو اے ون مکان نمبر ایل 752 کے...
پشاور ہائیکورٹ نے فیصل جاوید کا نام پی این آئی ایل سے نہ نکالنے کے خلاف وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ پشاور ہائیکورٹ میں سینیٹر فیصل جاوید کا نام پروویژنل نیشنل آئیڈنٹی فکیشن لسٹ (PNIL) سے نہ نکالنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس وقار احمد اور جسٹس ثابت اللہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل ثناء اللہ اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام اللہ گنڈاپور عدالت میں پیش ہوئے۔ جسٹس وقار احمد نے ریمارکس دیے کہ عدالت نے اس کیس میں جو آرڈر دیا تھا، اسے پڑھا جائے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔ فیصل جاوید نے عدالت کو بتایا کہ...
صدر آصف علی زرداری نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 10 مارچ کو سہ پہر 3 بجے طلب کرلیا گیا۔ صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس مورخہ 10 مارچ، 2025 بروز پیر سہ 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کر لیا۔ صدر مملکت نے مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 اور آرٹیکل 56 کی شق 3 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہو طلب کیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پارلیمان سینیٹ صدر آصف علی...
ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں سے 14 کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ان کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کرکے 58 لاکھ سے زائد مالیت کی 43.525 کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔ سواں اڈا راولپنڈی کے قریب دو خواتین کے قبضے سے 14.4کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ اسلام آباد میں 26 نمبر چونگی کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 16.8 کلو چرس برآمد کر کے 2 افغان باشندوں کو گرفتارکیا گیا۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب ملزم کے...
بانئ پی ٹی آئی عمران خان--فائل فوٹو بانئ پی ٹی آئی عمران خان سے وکلاء اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی ملاقاتوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا جوابسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل راولپنڈی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ہر منگل کو ملاقات کرائی جارہی ہے۔ درخواست میں سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔عمر ایوب نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ عدالتی احکامات پر شیڈول بنانے کے باوجود بانئ...
امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔ قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب میں ویزہ منسوخ کر کے 2 کو واپس بھیجا گیا۔ سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزا منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔ قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ ایف بی آر کی آئی...
عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر عدالت پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے وکلا اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات نہ کروانے کا معاملہ پھر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں نہ کروانے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور دیگر وکلا کے ذریعے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا...
دبئی (نیوزڈیسک)فلمی انداز میں دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنیوالی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا۔ دوسری جانب ’نیوز 18‘ نے اپنی ایک اور خبر میں بتایا کہ رانیا راؤ ریاست کرناٹک کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔ لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایک ایکسیئن کو ایک سال کے لیے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17 میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔ مزید برآں ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطف آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے...
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت میں بہتری آ گئی، انہوں نے اسپتال کے بستر سے عوام کے لیے پہلا آڈیو پیغام جاری کر دیا۔ ویٹیکن کے مطابق ڈبل نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس کو گزشتہ روز سانس کی آمد و رفت مستحکم ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ 3 ہفتوں سے زیرِ علاج رہنے والے مذہبی پیشوا نے ہسپانوی زبان میں آڈیو پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق دعا پر دنیا بھر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ 88 سالہ پوپ فرانسس کا آڈیو پیغام سینٹ پیٹرز اسکوائر میں شام کی عبادت کے دوران سنایا گیا۔ پوپ فرانسس کی طبیعت مستحکم ہونے...
ویب ڈیسک: امریکا، سینیگال اور قبرص سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانی باشندوں کوڈی پورٹ کر دیا گیا جن میں سے 3 شہریوں کو بلیک لسٹ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا جانیوالے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے واپس پاکستان بھجوا دیا،قبرص پہنچے ایک پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس پاکستان بھیج دیا۔ سینیگال میں انسانی سمگلنگ ملوث ایک پاکستانی شہری کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا جبکہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی ڈی پورٹ کردیا گیا۔ بشری بی بی کی 3 اہم مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع سعودی عرب میں ویزہ منسوخ ہونے پر 2...
سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال 40 پیسے سستا ہوگیا، بھارتی روپیہ 5 پیسے اور بنگلہ دیشی ٹکا 5 پویشہ مہنگا ہوگیا۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ریال 40 پیسے سستا ہوکر 74.13 روپے پر آگیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی روپے کے مقابلے میں ریال 5 پیسے مہنگا ہوکر 23.23 روپے آگیا، بنگلہ دیشی ٹکے کا نرخ بھی 5 پویشہ بڑھ کر 32.37 ٹکے پر پہنچ گیا۔ کوئٹہ: ہزار گنجی میں گھر میں گیس لیکج کا دھماکا ، ماں بیٹی جاں بحق
طلبی کے نوٹسز جن افراد کو جاری کیے گئے ان میں آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، زلفی بخاری، موسیٰ ورک اور علی حسنین ملک شامل ہیں۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے متعدد افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنیوالی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے اپنی حکومت کے فلیگ شب منصوبے سولر سسٹم کا باقاعدہ آغاز کیا، جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال وزیراعلیٰ بنتے ہی کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ارباب نیاز اسٹیڈیم سے متعلق عمران خان کو غلط معلومات فراہم کی گئیں، علی امین گنڈا پور تقریباً پورا ایک سال ہر سطح پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت سولر فلیگ شپ منصوبے کو کارکردگی کے طور پر دیکھا رہی تھی۔ جبکہ عملی طور پر آغاز ایک سال بعد بھی نہیں ہوا ہے۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ کئی ایسے منصوبے ہیں جو صوبائی حکومت اپنی ایک سالہ کارکردگی رپورٹ میں شامل کر رہی ہے،...
کراچی: ’’کھلاڑیوں کو کچھ نہیں ہوتا سلیکٹرز اور کوچز ہی فارغ ہوں گے‘‘ ٹیم ہڈل میں محمد رضوان کی ساتھیوں سے گفتگوحکام کو بْری لگ گئی، مخبری بھی ایک کرکٹر نے ہی سلیکٹرز سے کی،جائزہ اجلاس میں اس پر بات کی گئی، شاہین آفریدی پر میچ میں ہدایات پر عمل نہ کرنے کا الزام دھرا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شکستوں کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا، بنگلہ دیش سے مقابلہ بارش کی نذر ہو گیا تھا، اس کے بعد سے تنقید کا طوفان جاری ہے. ذرائع کے مطابق گذشتہ دنوں پی سی بی کی میٹنگ میں ایک سلیکٹر نے شرکا کو...
شریف اللہ ان 2 ملزمان میں سے ایک ہے جو کابل حملے میں ملوث ہیں، امریکی حکام ملزم نے مارچ 2024میں ماسکو کے سٹی ہال حملے میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا پاکستان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے گرفتار کر کے امریکا کے حوالے کیے گئے داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شریف اللہ کو عدالت میں ابتدائی سماعت کے لیے پیش کیا گیا، تفصیلی سماعت پیر کو ہوگی۔گرفتار دہشت گرد شریف اللہ نے جج سے بات کے لیے مترجم کی خدمات لیں۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق شریف اللہ نے کابل حملے اور حملہ آور کے فرار میں مدد دینے کا اعتراف کرنے کے علاوہ مارچ 2024میں...
اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو...
لاہور ( طیبہ بخاری سے )سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئےہیں ۔ ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔جے آئی ٹی کا مقصد قانون کے مطابق مجرموں کی شناخت اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کرنا ہے۔طلبی کے نوٹسز جن افراد کو جاری کیے گئے ان کے نام یہ ہیں:’’آصف رشید، محمد ارشد، صبغت اللہ ورک، اظہر مشوانی، محمد نعمان افضل، جبران الیاس، سید سلمان رضا زیدی، ذلفی بخاری، موسیٰ ورک اورعلی حسنین ملک‘‘ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے
لاہور ( طیبہ بخاری سے )سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا۔جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے۔جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف زہرافشانی کی...
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 06 مارچ 2025ء ) سینئر قانون دان حامد خان نے سپریم کورٹ میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نوٹیفکیشن نہیں ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس لاہور ممنوع جگہ ہے، اس سے پہلے کہیں کوئی تصویر موجود نہیں تھی کہ یہ جناح ہاؤس ہے، اب انہیں یاد آ گیا کہ یہ جناح ہاؤس ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کی۔ لاہور بار ایسوسی ایشن اور لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل حامد خان نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے دور کا حوالہ دیا۔...
پولیس کے مطابق نواں کلی میں دو ڈاکو ڈکیتی کرکے فرار ہو رہے تھے، دکاندار نے فائرنگ کرتے ہوئے ایک کو موقع پر ہلاک، دوسرے کو زخمی کیا۔ جو بعد ازاں ہلاک ہوا۔ دکاندار بھی زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران دکاندار اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ دکاندار زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق آج افطاری کے وقت نواں کلی کوئٹہ میں دو ڈاکو اسٹیشنری کی دوکان گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران دوکاندار نے ڈاکوؤں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا،...
فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی پر غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ تھانہ ڈیراور میں محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمہ عون عباس بپی سمیت 5 نامزد اور 6 نامعلوم افراد پر درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں تحریر کیا گیا کہ ملزمان نے چولستان میں غیر قانونی طور پر چنکارا ہرن کا شکار کیا، ملزمان نے وائلڈ لائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کی اور قتل کی دھکمیاں دیں۔
VICTORIA, AUSTRALIA: آسٹریلیا کے ایوالون ایئرپورٹ پر مسلح شخص کی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش مسافروں اور پائلٹ نے ناکام بناتے ہوئے پکڑ لیا اور اس کے نتیجے میں ایئرپورٹ کو بند کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص نے ورکر کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا اور سڈنی جانے والی پرواز جے کیو 640 پر سوار ہونے کے لیے داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا تو مسافروں اور پائلٹ نے پکڑ لیا۔ وکٹوریا پولیس نے مشتبہ شخص کو جائے وقوع سے گرفتار کرلیا اور گرفتاری کے دوران کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس افسران مشتبہ شخص کو لے کر جا رہے ہیں، جو ورکر...
سٹی 42 : جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپگینڈا کرنے والی پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ یاد رہے کہ جے آئی ٹی کو بذریعہ نوٹیفیکیشن F.No.8/9/2024-FIA/، الیکٹرانک جرائم کی روک تھام ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دیا گیا تھا، جے آئی ٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس، اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کیخلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں...
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور اے آئی فیچر متعارف کرا دیا، جس کی مدد سے صارفین گروپ چیٹس کی پروفائل فوٹوز تیار کرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس فیچر کو صارفین کی پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین میٹا اے آئی کو استعمال کرکے منفرد گروپ چیٹ پروفائل فوٹوز تیار کرواسکیں گے، یہ نیا اے آئی فیچر ان صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا جن کے لیے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اب یہ کام اے آئی...
گمبہ سکردو میں مختصر جلسہ بھی کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں علماء نے ان کی رہائی کیلئے کی گئی کوششوں پر عوام اور بلتستان کے علماء کا شکریہ ادا کیا۔ علماء کرام نے اپنے خطاب میں ان کی رہائی کو اتحاد و اتفاق کا ثمر قرار دیدیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری کا سکردو میں شاندار استقبال کیا گیا سید عباس رضوی اور شیخ ناصری...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو منی بجٹ کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے 605 ارب کا بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شارٹ فال پورا کرنے کے لیے منی بجٹ نہیں آئے گا ، حکومتِ پاکستان نے 605 ارب کا شارٹ فال پورا کرنے کے لیے متبادل پلان تیار کرلیا اور آئی ایم ایف کو متبادل منصوبہ پیش کردیا۔ ذرائع نے کہا کہ ٹیکس مقدمات جلد نمٹا کرمحصولات میں کمی کو پورا کرنے کا منصوبہ بھی پیش کردیا اور وزیراعظم نےعدالتوں میں زیرسماعت ٹیکس مقدمات میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے بھی ٹیکس مقدمات کی سماعت جلد کرانے کی درخواست منظورکرلی...
اسلام آباد: انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تفتیش کرنے والی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند اہم رہنماؤں سمیت 10 افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے ۔ نجی ٹی وی کےمطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ جے آئی ٹی نے منفی پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کے 10 افراد کو طلب کرلیا ۔ جے آئی ٹی آئی جی پولیس اسلام آباد کی سربراہی میں تحقیقات کر رہی ہے، جے آئی ٹی ان افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے جنہوں نے سوشل...
پنجاب کے شہر بھکر میں کلور کوٹ سے گھڑی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نےچالان مکمل نہ ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزمہ نے گھڑی چوری کرنے اور اپنے دوست کو دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ابھی چوری شدہ گھڑی برآمد نہیں ہوسکی۔دوسری جانب دوران تفتیش ملزمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ڈی پی او شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ انکوائری کروائی گئی، ملزمہ پر تشدد نہیں ہوا، دوران تفتیش خاتون اہلکار کی عدم موجودگی پر سب انسپکٹر...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل مقابلے کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائر احسن رضا کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ نو مارچ کو دبئی میں شیڈول ایونٹ کے فائنل میں آسٹریلیا کے پال رائفل اور انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ویسٹ انڈیز کے جول ولسن تھرڈ امپائر ہوں گے۔ سری لنکا کے کمار دھرماسینا چوتھے امپائر اور رنجن مدوگالے میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔
سٹی42: پاکستان میں داعش دہشتگرد شریف اللہ کیسے پکڑا گیا، حقائق سامنے آ گئے۔ اس کے ساتھ یہ بھی پتہ چل گیا کہ امریکہ کے صدر پاکستان مین داعش دہشتگرد کے گرفتار ہو جانے کی اطلاع کانگرس کو دینے سے پہلے بھی کئی لوگوں کو یہ بتا چکے تھے کہ شریف اللہ پکڑا گیا ہے۔ ٹرمپ نے داعش دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری کے بارے میں پہلے کسے بتایا؟صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے اجلاس سے خطاب میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ پاکستان نے کابل ائیرپورٹ دھماکے میں مبینہ طورپر ملوث داعش کے دہشتگرد محمد شریف اللہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے انہوں...

”اب ہو گا رات بھر ۔۔۔،،اسلام آباد میں آئی ڈی سی لیب کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر غیر اخلاقی پیغام کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسلام آباد کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف طریقہ کار...
غیرقانونی شکار کھیلنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں بہاولپور کے تھانہ دراوڑ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں عون عباس سمیت افراد نامزد 6 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزمان چولستان میں غیرقانونی طور پر ہرنوں کا شکار کر کے لیجا رہے تھے، محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر سینیٹر عون عباس بپی پر بھاولپور میں غیرقانونی شکار کھیلنے کا مقدمہ درج، عون عباس بپی کو ان کی رہائشگاہ ملتان سے گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ دراور کی حدود میں محکمہ وائلڈلائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ عون عباس ببپی سمیت 5 افراد نامزد 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں، جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے...
ویب ڈیسک : اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اب ورک فورس کی تربیت لازمی اور عالمی معیار پر کی جائے گی، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز نے ہدایت کی ہے کہ سمیڈا میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے اجلاس میں وزیراعظم...
وقت کی قدر کرنے والے ہی کامیابی کی منزل پاتے ہیں۔ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، یہ ہمیشہ رواں رہتا ہے۔ جو وقت گزر گیا وہ کبھی واپس نہیں آتا، وقت کا صحیح استعمال زندگی کو کس طرح بدل سکتا ہے جانتے ہیں عائشہ امجد سے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news عائشہ امجد وقت کی پابندی
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایس ایم ایز میں ورکس فورس کی تربیت لازمی قرار دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) میں عالمی معیار کی ورک فورس بھرتی کی جائے اور مارکیٹ کی سطح پر تنخواہیں مقرر کی جائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے حوالے سے حکومت ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے سمیڈا میں مارکیٹ سے نئی ہنر مند افرادی قوت بھرتی کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ شفاف طریقہ کار...

”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ
”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستار کے سیکریٹری نے رجسٹرار کو خط لکھ دیا، خط میں سیکریٹری نے شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ کیا۔ذرائع کے مطابق خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں، خط میں لکھا گیا کہ کورٹ اسٹاف ریلیف لینے والے سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتا ہے۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام ہائی کورٹ کے کورٹ رومز اور کوریڈورز کی ویڈیو مانیٹرنگ ہوتی ہے، گزشتہ دو ہفتے کی فوٹیج نکال کردیکھیں اسٹاف رقم...
کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص نےکارروائی کے دوران عمرے کے 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کوگوفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث اورعمرے کے خواہش مند 36 زائرین سے ویزا فراڈ کرنے والے ایجنٹ کی گرفتاری ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل میرپورخاص کے ذریعےعمل میں آئی۔ ملزم کی شناخت اقتدار علی عرف سونو کےنام سے ہوئی،ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں میرپور خاص سے گرفتارکیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم نے 36 زائری زائرین کو سعودی عرب بھجوانے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کا فراڈ کیا، ملزم بھاری رقوم وصول کر کے روپوش ہوگیا تھا اورغیرقانونی طورپرٹریول ایجنسی چلارہا تھا،گرفتارملزم کے خلاف تفتیش کاآغاز کردیا گیا...
وسطی جمہوریہ افریقہ (سی اے آر) میں مسلح گروہوں کے ہاتھوں مسلمان آبادیوں اور سوڈانی پناہ گزینوں پر وحشیانہ حملوں اور ان کے حقوق کی سنگین پامالیوں کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) اور ملک میں تعینات امن مشن (مینوسکا) کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لوگوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے، جنسی زیادتی اور تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ قیدیوں سے ظالمانہ اور توہین آمیز سلوک، جبری مشقت اور املاک کی لوٹ مار جیسے جرائم کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلاموفوبیا: دو سیکولر ریاستیں مگر کہانی ایک! رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی دہائیوں سے عدم استحکام اور مذہبی...
پشاور:پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔ اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے...
فلمی انداز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا بھارت اسمگل کرنے والی 31 سالہ بھارتی اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق رانیا راؤ کو چار مارچ کو بنگلورو ایئرپورٹ سے ساڑھے 14 کلو سونا جو کہ بھارتی 13 کروڑ روپے کا بنتا ہے، اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے فلمی انداز میں کپڑوں اور جسم کے ساتھ سونے کے بسکٹس کو اس طرح چپکایا ہوا تھا کہ اسے تلاش کرنا مشکل تھا، تاہم ایئرپورٹ پر حکام نے انہیں بڑی ہوشیاری سے پکڑ لیا۔ اداکارہ کو ڈائریکٹوریٹ آف ریوینیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) کے حکام نے گرفتار کرنے کے...
کراچی(شوبز ڈیسک)کراچی میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں دندناتے ہیوی ٹریفک نے ایک اورزندگی چھین لی، بلدیہ ٹاؤن میں ڈمپر نے موٹرسائیکل سوارتین بھائیوں کوروند ڈالا، حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اوردوزخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق وزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے پاور ہاؤس چورنگی کے قریب تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کےمطابق تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ پولیس زرائع کے مطابق ڈمپر خالی جارہا تھا کے اس دوران...
جسٹس بابرستار : فوٹو فائل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے سائلین کی شکایت پر انکوائری کیلئے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکریٹری نے رجسٹرار کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر ہوکر آئے اسٹاف کی سائلین سے رشوت لینےکی شکایات ہیں۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے خط کی نقول تمام ججز کے سیکریٹریز کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی اطلاع پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا چیف جسٹس کو خط ججز کے خط میں کہا گیا کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کےلیے بامعنی مشاورت...
بیجنگ :14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس میں اقتصادی موضوعات پر ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ محکموں کے ذمہ دار حکام نے ترقی اور اصلاحات، مالیاتی بجٹ، تجارت اور مالیاتی سیکیورٹیز جیسے امور پر چینی اور غیر ملکی نامہ نگاروں کے سوالات کے جوابات دیئے۔ نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین ژنگ شان جے نے کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کا ہدف تقریباً 5 فیصد طے کیا گیا ہے، ہمارے پاس بنیاد، حمایت اور ضمانت ہے۔ہم اس حوالے سے پراعتماد ہیں۔ژنگ شان جے نے بتایا کہ 2024 میں چینی معیشت نے ترقی اور اعلیٰ معیار دیکھا ہے۔ 2024 میں ، چین کی نئی صنعتوں ، نئے کاروباری فارمیٹس...
عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیروز آباد سے محمد عارف، شاہراہ نورجہاں سے رانا خالد، گلشنِ اقبال کے علاقے سے مقصود خان لاپتہ ہیں۔ عدالت عالیہ میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ فیصل سے لاپتہ شہری سعد ظہور گھر آ گئے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر...
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 45 کوئٹہ کی ری پولنگ میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء علی مدد جتک کی رکنیت بحال کر دی۔ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے متعلق محفوظ شدہ آج فیصلہ سنا دیا۔ جس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیدوار محمد عثمان پرکانی کی درخواست مسترد کر دی گئی اور پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کو کامیاب قرار دیا گیا۔ الیکشن...
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے امید کی کرن پیدا ہوگئی، جبکہ حکومتِ سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر...
قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا امکان ہے۔ قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری کا اجراء کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا ہے، پنجاب، بلوچستان، شمالی پاکستان میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں، جیسا کہ مچھر دانی، ریپلینٹ اور حفاظتی لباس سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے، پانی جمع ہونے سے مچھر کی افزائش ہوتی ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں...
عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ ویب ڈیسک:عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال...
سندھ کے بیروز گار نوجوانوں کے لیے امید کی کرن پیدا ہوگئی جب کہ حکومت سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، نوٹی فکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے جاری کیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عمر کی حد 28 سال سے بڑہا کر 33 سال مقرر کردی گئی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہی ہوگا۔
علی ساہی: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ڈیفالٹر پراپرٹیز کو سربمہر کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز کے حکم پر پہلے 2دنوں میں لاہور سمیت 5,300 پراپرٹیز کو سربمہر کیا گیا ہے۔ ایکسائز حکام کے مطابق لاہور میں سربمہر کی جانے والی پراپرٹی مالکان کے ذمہ 7 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکس واجب الادا ہے۔ پنجاب بھر میں ڈیفالٹر پراپرٹی مالکان سے مجموعی طور پر 16 کروڑ روپے سے زائد ٹیکس کی رقم واجب الادا ہے۔ پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے لاہور میں 1 کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کرنے والی 300 پراپرٹیز کو ڈی سیل کر...
لاپتا افراد سے متعلق درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔ اسپیشل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جس میں جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں۔ بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔واضح رہے کہ لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔
پنجاب حکومت کا دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری،...
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری، گائنی، تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک...
پی ٹی آئی سینیٹرز نے آج ہونے والے اجلاس سے عون عباس بپی کی گرفتاری پر احتجاجاً واک آؤٹ کردیا۔ پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عون عباس بپی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اور ہمارے پاس اس کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اس ایوان کی کوئی توقیر یا تقدس ہے؟ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سینیٹر عون عباس کو آج کے اجلاس میں بات کرنے سے روکا گیا تھا۔ اس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے آج ہی مفصل رپورٹ طلب کر لی۔ جمعرات کو ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے حوالے سے مؤقف عدالت میں جمع کرا دیا گیا۔ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے سپریم کورٹ بار نے اپنا تحریری جواب مکمل مؤقف کے ساتھ جمع کرا دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار کا 5 مارچ کو اجلاس ہوا، جس میں جائزہ لیا گیا کہ بار کا فوجی عدالتوں پر مؤقف کیا ہونا چاہیے۔ سپریم کورٹ بار کے مؤقف کے مطابق اصولی طور پر عام شہریوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہونا چاہیے۔ آرمی ایکٹ کی شقیں عدالتی تشریحات میں آئینی قرار پا چکیں۔ آرمی ایکٹ کی شقوں کو اب کالعدم نہیں قرار دیاجا...
پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو طیارے سے آف لوڈ کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرجسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس ثابت خان پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فیصل جاوید کوآف لوڈ کرنا توہین عدالت ہے۔ درخواست گزار کے مطابق ایئرپورٹ پر ایف آئی اے حکام کو عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا تاہم جانے نہیں دیا گیا۔ عدالت نے ڈائریکٹر ایف...
ویب ڈیسک:بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ آواز بھی دور تک سنی گئی تھی۔
—فائل فوٹو سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔ سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فرازسینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔ سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر...
—فیس بک ویڈیو گریب کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ گوجرانوالہ: بریک فیل ہونے پر بس متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گئیریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔
--فائل فوٹوز سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔کراچی میں ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی نے کہا کہ یہ کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ ہے۔ سندھ ہائیکورٹ کا عارف علوی کا ڈینٹل کلینک ڈی سیل کرنے کا حکمسندھ ہائی کورٹ نے علوی ڈینٹل کلینک کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کر...
سٹی 42 : پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنے والوں اور بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ لاہور، کراچی، اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ۔ پاک...
اسلام آباد: لاپتا افراد سے متعلق درجنوں کیسز کی سماعت کرنے والا اسلام آباد ہائی کورٹ کا اسپیشل بینچ ٹوٹ گیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی ہے۔ اسپیشل بینچ جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں لاپتا افراد کے کیسز کی سماعت کر رہا تھا ، جس میں جسٹس طارق جہانگیری بھی شامل تھے ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے مطابق جسٹس ارباب محمد طاہر بینچ سے الگ ہو گئے ہیں۔ بینچ کی تشکیل نو کے لیے فائل قائم مقام چیف جسٹس کو بھجوا دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ لاپتا افراد کے بڑی تعداد میں کیسز بینچ میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔