ٹیکساس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2025ء) ایلون مسک کے خلائی ادارے سپیس ایکس کا سٹار شپ خلائی جہاز ٹیکساس سے روانہ ہونے کے چند منٹ بعد خلا میں گر کر پھٹ گیا۔سپیس ایکس نے جمعرات کی رات اپنے بڑے سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں مربوط آزمائشی پرواز کا آغاز کیا تاہم جنوری 2025میں پچھلے ناکام ٹیسٹ کے بعد یہ پرواز بھی تباہی سے دوچار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اس کا سپر ہیوی پہلے مرحلے کا بوسٹر منصوبہ کے مطابق زمین پر واپس آ گیا تھا لیکن اس دوران کنٹرول روم کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا جس کے نتیجے میں اوپری فضا میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس سے فضائی ٹریفک میں خلل پڑا اور پروازیں روک دی گئیں ۔سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز میں سٹارشپ کے خلا میں ٹوٹ پھوٹ کے بعد جنوبی فلوریڈا اور بہاماس کے قریب آسمان میں آگ کے بگولے بنتے دیکھے گئے ہیں۔

راکٹ سسٹم مطلوبہ اونچائی پر پہنچنے کے بعد انجن سے علیحدہ ہونے کے بعد بے قابو ہو کر بے ہنگم گھومنے لگا ۔ کمپنی کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ اس کا جہاز سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا،اور اس کے متعدد انجن بند ہو گئے تھے۔بغیر عملے کے سپیس ایکس سٹار شپ کی آزمائشی پرواز مقامی وقت کے مطابق شام 5بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوئی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیس ایکس سٹار شپ کے بعد

پڑھیں:

سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 )پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر سرکاری وکیل پر برہمی کا اظہار کیا ہے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے جہاز سے آف لوڈ کرنے کے معاملے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی، سینیٹر فیصل جاوید اپنے وکیل عالم خان ادینزئی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے.

(جاری ہے)

عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ نے کہا کہ فیصل جاوید کو عدالت نے عمرہ پر جانے کی اجازت دی ان کو جہاز سے آف لوڈ کیا گیا جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ ہم نے کل کیس سنا آپ لوگوں نے کہا کہ ان کو جانے کی اجازت دی جائے گی جب آپ لوگوں کی اتنی سکت نہیں ہے تو پھر عدالت میں کمٹمنٹ کیوں کرتے ہیں اگر یہ بدمعاشی کرتے ہیں تو پھر آپ ان اداروں کا عدالت میں دفاع کیوں کرتے ہیں، اگر وہ آپ کی بات نہیں مانتے تو پھر آپ ان کا دفاع نہ کریں، جب آپ کی بات نہیں سنتے تو پھر ہم اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کیوں سنیں.

جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ ہماری دلچسپی صرف آئین و قانون پر عمل درآمد ہے، ہم چاہتے ہیں کہ آئین و قانون کی بالادستی ہو، آپ طاقتور بنیں، ہمیں بھی اطمینان رہے کہ اے جی آفس ہمارے سامنے موجود ہے. عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے نئی درخواست دائر کی ہے جس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جی ہم نے توہین عدالت درخواست دائر کی ہے اس پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے کہا کہ وہ درخواست آجائے تو پھر اس کو سنتے ہیں قبل ازیں پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے ایئرپورٹ پر آف لوڈ کرنے کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی.

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے جانا چاہتے ہیں عدالت نے وزارت داخلہ کو نام پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے جانے نہیں دیا گیا یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کو پشاور ایئرپورٹ پر سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا تھا.

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کے ’اسٹار شپ‘ کے خلا میں تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل
  • ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر خلا میں تباہ ہوگیا
  • اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ
  • ایلون مسک کیلئے بڑا دھچکا، اسٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ
  • پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو 25 میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز اصلت کی انڈونیشیا میں کثیر القومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت
  • پاک بحریہ کے جہاز "اصلت" کی انڈونیشیا میں کثیرالقومی بحری مشق کموڈو-25 میں شرکت
  • سینیٹر فیصل جاوید کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی
  • پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کی انڈونیشیا میں مشق میں شرکت