UrduPoint:
2025-03-09@16:07:56 GMT

اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ

اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT

اسپیس ایکس اسٹارشپ اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد تباہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) اس سال دوسری بار، اسپیس ایکس اسٹارشپ کی آزمائشی پرواز جمعرات کو اڑان بھرنے کے فوراً بعد پھٹ گئی۔

مسلسل تیسری ناکامی، اسپیس ایکس کا ایک اور راکٹ تباہ

اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ہی گراؤنڈ کنٹرول کا خلائی جہاز سے رابطہ ٹوٹ گیا، جس سے وہ فضا میں ہی پھٹ گیا، اور اس کا جلتا ہوا ملبہ کئی مقامات پر گرا۔

اس کے مدنظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کو فلوریڈا کے کئی ہوائی اڈوں پر ہوائی ٹریفک کو روکنے پر مجبور ہونا پڑا۔ دو ماہ میں دوسری ناکامی؟

جمعرات کا حادثہ اسی طرح کے ایک واقعے کے تقریباً دو ماہ بعد ہوا ہے، جو ارب پتی اور غیر سرکاری صدارتی معاون ایلون مسک کی ملکیت والی کمپنی کی دوسری ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

چار سو تین فٹ لمبی راکٹ نے ٹیکساس میں اسپیس ایکس بوکا چیکا اڈے سے مقامی وقت کے مطابق شام 6:30 بجے کے قریب اڑان بھری۔

چین کا مریخ سے پتھروں کے نمونے زمین پر لانے کا منصوبہ

پرواز کا پہلا مرحلہ کامیاب رہا، بوسٹر الگ ہوکر زمین پر واپس آ گیا، جسے کرین کے ذریعے ہوا میں پکڑلیا گیا۔

لیکن پھر اسٹار شپ کا اوپری حصہ گھومنے لگا کیونکہ متعدد انجن بند ہو گئے تھے۔

اسپیس ایکس کے ترجمان ڈین ہووٹ نے راکٹ کی روانگی کو براہ راست نشر کرنے والے اسپیس ایکس لائیو اسٹریم پر کہا، "بدقسمتی سے ایسا پچھلی بار بھی ہوا تھا، اس لیے اب ہمیں کچھ مشق کرنی ہو گی ۔

" کیا مسک مریخ تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائیں گے؟

اس سال دونوں تجربات ان مراحل میں ناکام ہوئے جو پیشگی تجربات سے گزرچکے تھے، جس سے مسک کے 2025 میں پروگرام کو تیز رفتار دینے کے منصوبے کو دھچکہ لگا ہے۔

سویلین افراد کی اسپیس واک، نئی انسانی تاریخ رقم

جنوری میں پہلی مرتبہ لانچنگ کے دوران تقریباً آٹھ منٹ کے بعد ہی ایک دھماکہ ہوا اور اس کا ملبہ کئی کیریبین جزائر پر گرا تھا، جس سے ترکس اور کیکوس جزائر میں ایک کار کو نقصان پہنچا تھا۔

مسک کو امید ہے کہ رواں دہائی کے آخر تک انسانوں کو مریخ پر بھیجنے میں کامیابی مل جائے گی اور اسٹار شپ پروگرام اسی منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے کہا کہ اسپیس ایکس کو مستقبل کی کسی بھی پرواز کے لیے منظوری لینے سے قبل اس حادثے کی تحقیقات کرنی ہوں گی۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسپیس ایکس

پڑھیں:

بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کے ایک دن میں 2 طیارے گر کر تباہ ہونے کے بعد ان کی بدحالی کی صورتحال کھل کے سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ کو بھارتی فضائیہ کا A-32 ٹرانسپورٹ طیارہ بگڈوگرا میں گر کر تباہ ہوگیا، اس سے قبل بھارتی فضائیہ کا جیگوار طیارہ ریاست ہریانہ کے ضلع پنچکولہ کے رائے رانی پور کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کے گرنے سے پہلے پائلٹ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب رہا، بھارتی عمر رسیدہ جیگوار جہازوں نے تکنیکی مسائل کی وجہ سے گذشتہ سالوں میں کئی کریش دیکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ کا طیارہ مشق کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ، لڑاکا طیارہ میراج 2000 مدھیہ پردیش کے شیو پوری کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، نومبر 2024 میں بھی، ایک MiG-29 لڑاکا طیارہ آگرہ، اتر پردیش کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائی وسائل کی حالت ابتر ہے اور بھارتی فضائیہ میں پرانے جہازوں کی کثرت ہے، حالیہ دفاعی رپورٹس کے مطابق، بھارتی فضائیہ کی جنگی جہازوں کی تعداد 42 سے کم ہو کر محظ 30 تک محدود ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2025-26 تک بھارتی فضائیہ کی اسکواڈرنز کی تعداد 28 تک گر سکتی ہے، جو ممکنہ خطرات کے مؤثر دفاع کے لیے درکار 42 اسکواڈرنز سے بہت کم ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارتی فضائیہ کا مگ 21 طیارہ حادثے کا شکار، 3 افراد ہلاک

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں اور حفاظتی معیار پر سنگین سوالات ہیں، مودی کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام کھوکھلا ہو چکا ہے۔

ان کے مطابق بھارتی فضائیہ کے زنگ آلود جنگی جہاز مودی سرکار کی ناکامی کا شرمناک ثبوت ہیں، مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کے سبب بھارتی فضائیہ ہر گزرتے دن کے ساتھ زوال پذیر ہو رہی ہے، مودی حکومت کے دفاعی بہتری کے وعدے صرف زبانی جمع خرچ کے سوا کچھ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ایلون مسک کے ’اسٹار شپ‘ کے خلا میں تباہ ہونے کی ویڈیو وائرل
  • بھارتی فضائیہ بدحالی کا شکار ایک ہی دن میں 2 طیارے گر کر تباہ
  • ایک دن میں بھارتی فضائیہ کے دو طیارے گر کر تباہ
  • بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
  • بھارتی کمپنی کا ایرو اسپیس کے شعبے میں کاروباری وسعت کا ارادہ
  • ایلون مسک کا اسٹار شپ راکٹ ایک بار پھر خلا میں تباہ ہوگیا
  • بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ
  • ایلون مسک کیلئے بڑا دھچکا، اسٹار شپ آزمائشی پرواز کے دوران ایک بار پھر دھماکے سے تباہ
  • سپیس ایکس کی سٹار شپ میگاراکٹ سسٹم کی آٹھویں آزمائشی پرواز ناکام،راکٹ فضا میں پھٹ گیا