نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کے بیروزگار نوجوانوں کیلئے امید کی کرن پیدا ہوگئی، جبکہ حکومتِ سندھ نے تمام محکموں، اداروں میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں پانچ سال رعایت کر دی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈینیشن نے جاری کیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمت کے حصول کیلئے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کر دی گئی۔ صوبائی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ فیصلے کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلئے عمر کی حد سرکاری ملازمت

پڑھیں:

پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک : وفاقی حکومت کی جانب سے پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں تبدیلی کردی گئی ہے اور متعدد شرائط بھی عائد کردی گئیں۔

 وفاقی حکومت نے پنشن کی حد بندیوں پر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق پنشن کا حساب اب آخری 24 ماہ کی اوسط تنخواہ پر ہوگا اور ملازمین کو ایک سے زیادہ پنشن لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لینے والوں پر نیا اصول لاگو نہیں ہوگا، نوکری کے آخری سال میں اضافی انکریمنٹ اوسط پنشن میں شامل نہیں ہوگا۔

مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت

 موجودہ پنشنرز کے لیے بھی پنشن میں اضافے کا نیا طریقہ کار طے کردیا گیا ہے، خاندانی پنشن کا حساب اب نیٹ پنشن کی بنیاد پر ہوگا،حکومت کی جانب سے پنشن کے حوالے سے جاری نئی وضاحتوں کے مطابق ریٹائرمنٹ کے مہینے میں کام کیے گئے دنوں کو پورا مہینہ شمار کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری نوکری کے خواہشمندوں کیلئےاہم خبر
  • سندھ حکومت نے سرکاری نوکریوں کی عمر کی حد کم کر دی 
  • سندھ کے بیروز گاروں کیلئے امید کی کرن، سرکاری ملازمت کیلئےعمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری
  • پنشن کیلکولیشن کے اصولوں میں تبدیلی، نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے پنشن کے حوالے سے بڑی تبدیلیاں کردیں، نوٹیفکیشن جاری
  • وزیراعظم کا نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کرنے کا فیصلہ
  • سندھ: پرائیویٹ اسکولوں کا ڈیٹا جمع کرانے کیلئے آخری یاددہانی مراسلہ جاری
  • سندھ بلڈنگ،وسطی میں بلند عمارتیں تعمیر پڑوسیوں کیلئے وبال جان
  • جی بی حکومت نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار کا نیا شیڈول جاری کر دیا