عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ
ویب ڈیسک:عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے،دوران اجلاس سینیٹر عون عباس بپی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عون عباس بپی کی اس ہاؤس میں اتنی ہی عزت ہے جتنی سب کی، اس ہاؤس کو کسی کے دباؤ یا پریشر میں آ کر نہیں چلائیں گے، سینیٹ کا اجلاس قانون کے تحت چلے گا۔
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے
وزیر قانون اور سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس بپی پر مقدمہ وائلڈ لائف کے تحت کیا گیا، معزز رکن پر مقدمہ صوبائی معاملہ ہے، جس حد تک ممکن ہوا صوبائی حکومت سے معزز رکن کیلئے بات کریں گے۔
علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے،سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
شبلی فراز نے کہا کہ عون بپی کے گھر کے اندر سے گرفتاری کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں، ان کے گھر میں شدید توڑ پھوڑ کی گئی ہے، اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے بعد بھی انہیں نہیں لایا جا رہا۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ عون عباس بپی ہمارے کولیگ ہیں، جب تک وہ ایوان میں نہیں آتے، کاروائی معطل کر دیں، عون عباس بپی کی گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ کر دیا۔
داعش کے دہشتگرد شریف اللہ ورجینیا کی عدالت میں پیش
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: نے کہا کہ عون
پڑھیں:
صدرمملکت نے سینیٹ کااجلاس کل طلب کرلیا
اسلام آباد:صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ کااجلاس کل طلب کرلیا۔صدرمملکت نے آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت اختیارات کا استعمال کرتےہوئے ایوان بالاکااجلاس طلب کیاجو کل دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوگا۔اس سے پہلے سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کی گئی تھی، سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔