لاپتہ افراد کیس، سندھ ہائیکورٹ میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مختلف علاقوں سے لاپتہ شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیروز آباد سے محمد عارف، شاہراہ نورجہاں سے رانا خالد، گلشنِ اقبال کے علاقے سے مقصود خان لاپتہ ہیں۔ عدالت عالیہ میں پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں سندھ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شاہ فیصل سے لاپتہ شہری سعد ظہور گھر آ گئے ہیں۔ عدالت نے آئی جی سندھ پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ کو نوٹس جاری کر دیا۔ لاپتہ شہریوں کے حوالے سے عدالت نے فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
سپریم کورٹ میں ججز کے تبادلے اور سنیارٹی کے مقدمے کی سماعت سے قبل لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں نئے قانونی سوالات اور نکات اٹھائے گئے ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت اس امر کا جائزہ لے کہ کیا ججز کے تبادلے کا جاری کردہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کے مطابق تھا یا نہیں؟ مزید استفسار کیا گیا ہے کہ کیا ججز کے تبادلے کا عمل مشاورت کے بعد چیف جسٹس کی جانب سے ہی شروع نہیں ہونا چاہیے تھا؟
مزید پڑھیں: ججز تبادلہ کیس میں جسٹس نعیم اختر افغان نے اہم سوالات اٹھادیے
درخواست میں یہ نکتہ بھی شامل ہے کہ ایگزیکٹو کی جانب سے سمری بھیجنے کے بجائے کیا یہ چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ خود سمری ارسال کرتے؟ اسی طرح درخواست گزار نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ کیا ججز کے تبادلے کے معاملے میں سینئر ججز سے مشاورت چیف جسٹس کی آئینی ذمہ داری نہیں تھی؟
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اس پہلو کا بھی جائزہ لے کہ آیا ججز کے تبادلے کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا تھا یا نہیں۔ متفرق درخواست سینیئر وکیل حامد خان ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق اس اہم کیس کی سماعت کل کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چیف جسٹس حامد خان ایڈووکیٹ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن