اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسلام آباد کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران ایسے پیغامات عوامی سطح پر کیوں دکھائے جا رہے ہیں؟مبینہ ویڈیو میں نظر آنے والی IDC برانچ کی درست لوکیشن کی تصدیق نہیں ہو سکی، لیکن مناظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ حبیب میٹرو بینک کے قریب واقع ہے۔بظاہر ایسا لگتا ہے کہ کسی نے جان بوجھ کر یہ نازیبا پیغام ڈیجیٹل بورڈ پر چلایا، تاہم لیبارٹری انتظامیہ کی جانب سے کوئی سرکاری بیان تاحال جاری نہیں کیا گیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، تاہم اس کی اصل حقیقت ابھی سامنے نہیں آ سکی۔
مزیدپڑھیں:سمیڈا میں بین الاقوامی معیارکی ورک فورس بھرتی کی جائے، وزیراعظم

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرینگے

وزیراعظم کی زیر صدارت آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں چیئرمین پیپلز پارٹی ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بلاول بھٹو زرداری آج اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، بلاول بھٹو زرداری ممبر کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں گریڈ 21 کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقی کا جائزہ لیا جائے گا۔

قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو سے سینیٹر شیری رحمان نے کراچی میں ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال سمیت ایوان بالا میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ”کورٹ سٹاف کا مس کنڈکٹ ”جسٹس بابرستار کے سیکریٹری کا رجسٹرار کو خط، شکایات کے ازالے اور انکوائری کا مطالبہ
  • اسلام آباد میں پرانے درخت اکھاڑ کر پام کے درخت لگانے پر صارفین برہم، ویڈیو وائرل
  • جیکب آباد، کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
  • گھریلو ملازمہ ماں بیٹیاں ایک کروڑ لوٹ کر رفوچکر؛ ویڈیو سامنے آ گئی
  • ایف بی آر افسران کی گریڈ 22 میں ترقیاں روکنے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایف بی آر افسران کی ترقی کیلئے 12مارچ تک سلیکشن بورڈ اجلاس نہ بلانے کا حکم
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف بی آر کے افسران کی ترقی پر حکم امتناع جاری کردیا
  • بلاول بھٹو آج اسلام آباد میں اعلیٰ اختیاراتی سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں شرکت کرینگے
  • نوشہرہ دھماکا، نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہیں مل سکا