سینیٹ اجلاس، پی ٹی آئی کا واک آؤٹ
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
—فائل فوٹو
سینیٹ اجلاس کے دوران پی ٹی آئی ایوان سے واک آؤٹ کر گئی۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آج کا اجلاس یہاں ہی روک دینا چاہیے اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔
سینیٹر منظور کاکڑ نے پوائنٹ آف آرڈر نہ ملنے پر احتجاج کیا۔
سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھالیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔
سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔
جس پر وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جواب دیا کہ سینیٹر عون بپی کی گرفتاری پر ہم نے پنجاب پولیس سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔
عون عباس کے خلاف غیرقانونی شکار کا مقدمہ درج ہے: وزیرِ قانونانہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تھانہ دلاوڑ میں عون عباس کے خلاف غیر قانونی شکار کا مقدمہ درج ہے، عون عباس غیر قانونی حراست میں نہیں، ضابطے کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں: سینیٹر عرفان صدیقی
عرفان صدیقی— فائل فوٹومسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ امریکا اسلحے کے ذخائر افغانستان چھوڑ گیا۔
پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ امریکی اسلحے کے ذخائر اب ہمارے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری کوشش کو ڈونلڈ ٹرمپ نے سراہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ جب اے پی ایس کا معاملہ ہوا تھا ہم سب اکٹھے تھے، اس وقت ہمیں سیاسی مفادات ایک طرف رکھ دینے چاہئیں، نیشنل ایکشن پلان کی شقوں پر عمل نہیں ہو سکا۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمارے 80 ہزار شہری دہشت گردی کا نشانہ بنے۔