بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اے ایس آئی زخمی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک:بنوں میں ڈومیل پولیس موبائل کے قریب ریمورٹ کنٹرول دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں اے ایس آئی نثار زخمی ہوا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
دھماکے کی آواز کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ آواز بھی دور تک سنی گئی تھی۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
تیموریہ پولیس نے بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تیموریہ پولیس نے بفرزون نمک بینک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔
تیموریہ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو شاہنواز عرف شانو اور ساتھی کو زیشان کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔
ڈاکوؤں کے قبضے 30 بور پستول ، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے ، پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ چیک کر ہی ہے۔