آغا سلمان کی جگہ ٹی20 میں کون پاکستان کا کپتان ہو، نیا نام سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے سلمان علی آغا کو بطور ٹی20 کپتان تقرری پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نئے نام کپتان کا نام بھی تجویز کردیا۔
حالیہ انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیموں میں آغا کی شراکت کو تسلیم کیا لیکن دلیل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سلمان آغا کی جگہ محمد حارث زیادہ بہتر انتخاب ہوسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز اور چیمپئینز کپ میں محمد حارث کو کپتانی کے فرائض دے کر انہیں ٹی20 فارمیٹ میں ٹیم کی کپتانی کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
محمد عامر کا کہنا تھا کہ محمد حارث سلمان آغا سے تقریباً 8 سال چھوٹے ہیں اور وہ طویل مدت کیلئے ٹی20 کپتان کا عہدہ سنبھالنے کیلئے بہترین آپشن تھے۔
واضح رہے کہ محمد حارث کو نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20 سیریز کیلئے واپس اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے، وہ رواں ماہ سے شروع ہونیوالی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محمد عامر نے آئی پی ایل میں شمولیت سے متعلق خبروں پر لب کشائی کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے حوالے سے جاری قیاس آرائیوں پر وضاحت دے دی نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کے دوران میزبان نے عامر سے سوال کیا کہ وہ جلد برطانوی پاسپورٹ حاصل کرلیں گے، جس کے بعد ان کے لیے آئی پی ایل میں شرکت ممکن ہو جائے گی، تو کیا وہ اس لیگ میں کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ اس پر محمد عامر نے دوٹوک جواب دیا کہ اگر انہیں اگلے سال آئی پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو وہ ضرور کھیلیں گے میزبان تابش ہاشمی نے مزید پوچھا کہ اگر پاکستان میں آئی پی ایل کھیلنے پر تنقید کی گئی تو ان کا ردعمل کیا ہوگا؟ جس پر عامر نے واضح کیا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں اس لیے یہ معاملہ ان کا ذاتی فیصلہ ہوگا انہوں نے اشاروں میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پاکستانی کرکٹرز پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی تھی مگر ہمارے سابق کرکٹرز اس لیگ میں کمنٹری اور کوچنگ کرتے رہے محمد عامر نے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور (آر سی بی) میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹیم کی نمائندگی کرنا پسند کریں گے اس موقع پر شو میں موجود ان کے ساتھی احمد شہزاد نے بھی عامر کی حمایت کی اور کہا کہ آر سی بی کو اپنی بولنگ لائن مضبوط کرنے کے لیے عامر جیسے تجربہ کار فاسٹ بولر کی ضرورت ہے، جو ٹیم کو پہلا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں