ایک اور اے آئی فیچر ، واٹس ایپ صارفین کیلئے اچھی خبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور اے آئی فیچر متعارف کرا دیا، جس کی مدد سے صارفین گروپ چیٹس کی پروفائل فوٹوز تیار کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔پہلے خیال کیا جا رہا تھا کہ اس فیچر کو صارفین کی پرسنل پروفائل پکچرز کے لیے متعارف کرایا جائے گا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صارفین میٹا اے آئی کو استعمال کرکے منفرد گروپ چیٹ پروفائل فوٹوز تیار کرواسکیں گے، یہ نیا اے آئی فیچر ان صارفین کے لیے زیادہ مددگار ثابت ہوگا جن کے لیے گروپ کے لیے موزوں تصویر تلاش کرنا مشکل ہوتا ہے۔
اب یہ کام اے آئی ٹیکنالوجی خود ان کی ہدایات کے مطابق مکمل کرے گی خاص طور پر اگر وہ چیٹ گروپ کسی مخصوص تھیم کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہوگا۔ابھی یہ فیچر محدود صارفین کو دستیاب ہے مگر رپورٹ کے مطابق بہت جلد اسے تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔واٹس ایپ کی جانب سے میٹا اے آئی انٹر فیس کو بھی زیادہ یوزر فرینڈلی بنایا جا رہا ہے، میٹا اے آئی کے نئے انٹرفیس میں مختلف ٹولز تک فوری رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: واٹس ایپ اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بیرسٹر گوہر
فائل فوٹو۔چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی گروپ بندی نہیں، بانی نے جس کو جو ذمہ داری دی وہ نبھا رہا ہے۔
پشاور میں جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا وزیراعلی اور کے پی حکومت پر کرپشن کے تمام الزامات جھوٹے ہیں۔ الزامات کا مقصد علی امین گنڈاپور کو بدنام کرنا ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے بطور وزیراعلیٰ اور صوبائی پارٹی سربراہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پارٹی کےلیے بہت قربانیاں ہیں، ہر احتجاج میں قیادت کا کردار ادا کیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے مریم نواز کی طرح تصاویر میں نہیں، عملی کارکردگی دکھائی۔
انھوں نے کہا خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہے جس نے سرپلس بجٹ دیا، علی امین گنڈاپور نے ملک کی مختلف جیلوں میں قید پارٹی ورکرز کی مدد کی۔