امریکا، سینیگال سمیت 8 ملکوں سے مزید 37 پاکستانی بے دخل، 3 زیرحراست
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزہ منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔
قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔
سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔ سعودی عرب میں ویزہ منسوخ کر کے 2 کو واپس بھیجا گیا۔
سعودی سسٹم میں ویزہ ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔
متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ بحرین میں سیکورٹی رسک کہہ کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا گیا۔
اس کے علاوہ ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر 1 کو بے دخل کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستانی کو دیا گیا
پڑھیں:
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان
امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز
نیویارک(سب نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کی پالیسی پر عملدرآمد کا آغاز ہوچکا ہے، پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن کو لیکر دوسرا جہاز آئندہ ہفتے پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ امریکا میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی جہاز میں 8 مزید پاکستانی غیر قانونی تارکین وطن ملک واپس پہنچیں گے،
آئندہ ہفتے ڈی پورٹ ہونے والے صرف 2 پاکستانیوں کا مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔غیرقانونی طور پر مقیم ملک بدر کیے جانے والے افراد کی دستاویزات کے مطابق 6 پاکستانی شہریوں کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، 2 پاکستانی شہریوں کا ریپ اور منشیات کا ریکارڈ ہے، غیر قانونی تارکین وطن میں رحمان، سلیم، نواز، سلمان، عظیم، خان، خالد مسیح بھی شامل ہیں۔
ان شہریوں کو خصوصی امریکی طیارے سے پاکستان کے نور خان ایئربیس پر پہنچایا جائے گا۔امریکا نے پاکستانی شہری کو غیر قانونی قرار دے کر ملک بدر کر دیا۔ 56 سالہ سید رضوری کو امریکا سے 25 فروری کو ملک بدر کیا گیا تھا، امریکی خفیہ ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ملک بدر کیے گئے پاکستانی شہری کی تصویر بھی شیئر کردی۔2017 میں امریکا میں داخل ہونے والے سید رضوری امریکی شہر ڈیلاس میں رہائش پذیر تھے، ان کی گرفتاری 31 جنوری کو عمل میں لائی گئی تھی۔