ملتان، پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے صدر سینیٹر عون عباس بپی اپنی رہائشگاہ سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
غیرقانونی شکار کھیلنے پر محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں بہاولپور کے تھانہ دراوڑ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمے میں عون عباس سمیت افراد نامزد 6 نامعلوم افراد شامل ہیں، ملزمان چولستان میں غیرقانونی طور پر ہرنوں کا شکار کر کے لیجا رہے تھے، محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر سینیٹر عون عباس بپی پر بھاولپور میں غیرقانونی شکار کھیلنے کا مقدمہ درج، عون عباس بپی کو ان کی رہائشگاہ ملتان سے گرفتار کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ دراور کی حدود میں محکمہ وائلڈلائف کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ عون عباس ببپی سمیت 5 افراد نامزد 6 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ملزمان چولستان میں غیرقانونی طور پر ہرنوں کا شکار کر کے لیجا رہے تھے۔ محکمہ وائلڈلائف کی ٹیم کو دیکھ کر فائرنگ کردی۔ ملزمان نے شکار کر کے پانچ ذبح شدہ ہرن گاڑی میں رکھے ہوئے تھے، ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہرن لے کر فرار ہوگئے۔ ایف آئی آر کا متن پولیس نے عون عباس بپی کو ملتان سے گرفتار کرلیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عون عباس بپی
پڑھیں:
سینیٹر عون عباس کی گرفتاری,سینیٹ میں اپوزیشن کا شدید احتجاج,کاروائی کا بائیکاٹ
سینیٹ میں اپوزیشن نے سینیٹر عون عباس کی گرفتاری پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ایوان کی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا جب تک عون عباس کی گرفتاری کے حوالے سے ٹھوس اقدام نہیں کیا جاتا ہم ایوان میں نہیں آئیں گے ۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عون عباس کو بہاولپور پولیس نے شنکارہ ہرن کے شکار کی ایف آئی آر میں گرفتار کیا ہے ۔ایوان میں دہشتگردی کے دوران شہید ہونے والوں کے لیے دعا کرائی گئی۔ ایوان میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل پاس کرلیا جبکہ دو بل قائمہ کمیٹی کو بھیج دیئے ۔