Nawaiwaqt:
2025-03-06@14:58:23 GMT

بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنےکا خدشہ ہے: قومی ادارۂ صحت

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنےکا خدشہ ہے: قومی ادارۂ صحت

قومی ادارۂ صحت اسلام آباد نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا امکان ہے۔

قومی ادارۂ صحت اسلام آباد کی جانب سے ڈینگی کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر ایک ایڈوائزری کا اجراء کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرم اور مرطوب موسم میں ڈینگی تیزی سے پھیلتا ہے، پنجاب، بلوچستان، شمالی پاکستان میں ڈینگی کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔

ایڈوائزری میں احتیاطی تدابیر بھی بتائی گئی ہیں، جیسا کہ مچھر دانی، ریپلینٹ اور حفاظتی لباس سے ڈینگی سے بچاؤ ممکن ہے، پانی جمع ہونے سے مچھر کی افزائش ہوتی ہے، اس حوالے سے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ علامات میں بخار، سر درد، جوڑوں میں درد، جلد پرنشانات آتے ہیں جبکہ پلیٹ لیٹس 10 ہزار سے کم ہونے پر اسپتال میں داخلہ ضروری ہے۔

این آئی ایچ کی اسپتالوں کو ڈینگی کی تشخیص کے لیے لیبارٹری کی سہولتیں بہتر بنانے، حکومت اور اداروں کو ڈینگی کنٹرول کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے 2024ء میں پاکستان میں 28 ہزار 427 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مہنگائی کی شرح کا نوسال کی کم ترین سطح پرآنا خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح کا نوسال کی کم ترین سطح پرآنا خوش آئند ہے جس کا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتا ہے۔

گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 1.5 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جوجنوری میں 2.4 فیصد تھی۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال فروری میں شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 24.9 فیصد تھی جس میں بڑی کمی آئی ہے۔ اس وقت ملک میں مہنگائی ستمبر2015 کے بعد سب سے کم ہے مگرعوام کی مالی حالت وہ نہیں ہے جواس وقت تھی۔

(جاری ہے)

میاں زاہد حسین نے کہا کہ افراط زرمیں کمی کا رجحان جاری ہے اورجلد ہی اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا امکان ہے جس سے معاشی صورتحال پراچھا اثرپڑے گا۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اشاریے قیمتوں میں اضافے کی شرح میں کمی کوظاہرکرتے ہیں مگرافراطِ زرمیں کمی ناکافی ہے کیونکہ بجلی کے بل عوام کی دسترس سے اب بھی باہر ہیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرنا بھی ضروری ہے۔

عوام کی قوت خرید بھی ختم ہوچکی ہے۔ عوام کئی سالوں تک مہنگائی اورآمدن میں کمی کوبھگتی رہی ہے اس لئے اسکے ریلیف کے لئے بھی کچھ کیا جائے اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے 20 ارب اور پنجاب حکومت کی جانب 30 ارب روپے کے رمضان پیکج قابل ستائش ہیں۔ اشیا کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان میں کمی کے باوجود عوام ضروریاتِ زندگی خریدنے کی سکت سے محروم ہے کیونکہ وہ قوت خرید کے بحران میں پھنسی ہوئی ہے۔

قوتِ خرید میں اضافے کیلئے روزگارکے نئے مواقع پیدا کرنا ضروری ہیں اوراس کے لئے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کرنا لازمی ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے بجلی اورگیس کے نرخ اورٹیکس ریٹ کم کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ٹیکسوں میں اضافے کے لیے ٹیکس بیس میں اضافہ کرنا ضروری ہے اس کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں اورکاشتکاروں کوسستے قرضے دینا بھی ضروری ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ برآمدات اوردوسرے نمبرپرسب سے زیادہ روزگاردینے والا ٹیکسٹائل کا شعبہ بحران کا شکارہے۔ ایک سوسے زیادہ یونٹ بند ہوچکے ہیں جبکہ بہت سے یونٹ نصف استعداد پرچل رہے ہیں۔ اس کیعلاوہ بھی بہت سے صنعتی شعبے مشکلات کا شکار ہیں جنھیں فوری توجہ دینا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ جب کاروبارچلیں گے توعوام کو روزگارملے گا جب صنعتی وبرامدی شعبہ مشکلات سے دوچارہو، بجلی اورگیس کے نرخ آسمان سے باتیں کررہے ہوں، ٹیکس کا نظام اینٹی انوسٹمنٹ ہوتوملک کوبغیرقرضوں کے چلانا ناممکن ہوجائے گا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ اگرکاروبارکے لئے حالات کوبہترنہ بنایا گیا توٹیکس شارٹ فال جواس وقت 604 ارب روپے ہے مزید بڑھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ہیکرز میل ویئر وائرس کی مدد سے کرپٹو کرنسی والٹ سے ڈیٹا چرانے کیلئے سرگرم
  • بارشوں کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ، قومی ادارہ برائے صحت نے اہم ایڈوائزری جاری کردی
  • بارشوں کا سلسلہ ختم، لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم کیسا رہے گا؟
  • مسجد الحرام میں تیسری توسیع کا بڑا حصہ نماز کے لئے کھول دیا گیا
  • کیا حالیہ بارشوں سے پانی کی قلت کا خطرہ ٹل گیا؟
  • مہنگائی کی شرح کا نوسال کی کم ترین سطح پرآنا خوش آئند ہے، میاں زاہد حسین
  •   پلمبر  ادارہ امراض قلب کاایڈمنسٹریٹر بن گیا
  • فروری میں مہنگائی بڑھنے کی شرح حکومتی تحمینوں سے بھی کم ہوگئی : ادارہ شماریات 
  • مری میں شدید برفباری: سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری