بھکر میں گھڑی چرانے پر ملزمہ گرفتار، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
پنجاب کے شہر بھکر میں کلور کوٹ سے گھڑی چوری کرنے والی ملزمہ کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نےچالان مکمل نہ ہونے پر ملزمہ کو دوبارہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
ملزمہ نے گھڑی چوری کرنے اور اپنے دوست کو دینے کا اعتراف کیا ہے، ملزمہ کے دوست کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ابھی چوری شدہ گھڑی برآمد نہیں ہوسکی۔
دوسری جانب دوران تفتیش ملزمہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق ڈی پی او شہزاد رفیق کا کہنا ہے کہ انکوائری کروائی گئی، ملزمہ پر تشدد نہیں ہوا، دوران تفتیش خاتون اہلکار کی عدم موجودگی پر سب انسپکٹر کو بھی معطل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
لاہور: موٹروے پر تیز رفتاری کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کو موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم-4 پرگاڑی 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔