لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔

لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق  ایک ایکسیئن کو ایک سال کے لیے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔

 نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17 میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔

مزید برآں  ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطف آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

سولر پینل کے لیے بیٹریز اب بنیں گی پاکستان میں، بجلی کے بلز سے تنگ آئے پاکستانیوں کو Solectra نے خوشخبری سنا دی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ایس ڈی او گیا ہے

پڑھیں:

سندھ میں سرکاری نوکری کیلئے عمرکی حد میں 5 سال کی رعایت دیدی گئی

کراچی(نیوز ڈیسک) حکومت سندھ نے تمام محکموں اور اداروں میں سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں 5 سال رعایت کر دی۔سندھ کابینہ کی منظوری کے بعد اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمت کے حصول کے لیے عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 33 سال مقرر کردی گئی ہے تاہم عمر کی حد کا اطلاق پولیس اور دیگر فورسز پر نہیں ہوگا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے فیصلے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے 31 دسمبر 2026 تک نافذ العمل رہے گا، سی ای سی امتحان کے علاوہ تمام نوکریوں کیلئے عمر کی حد 33 سال ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
  • ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
  • حکومت کا اہم فیصلہ، گریڈ 21 سے 22 میں ترقی کے قوانین مزید سخت
  • سندھ میں سرکاری نوکری کیلئے عمرکی حد میں 5 سال کی رعایت دیدی گئی
  • مریم نواز کا دورہ میوہسپتال، بدانتظامی، شکایات پر سخت سرزنش، سی ای او، ایم ایس فارغ
  • سندھ میں سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد میں رعایت کا نوٹیفکیشن جاری
  • جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 
  • عورت بن کر منشیات سپلائی کرنے والا ملزم پکڑا گیا؛ ویڈیو دیکھیں
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ