امریکہ سمیت کئی ممالک نے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا، قبرص، سینیگال سمیت 8 ممالک سے مزید 37 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا، جن میں سے 3 کو بلیک لسٹ ہونے پر کراچی میں حراست میں لے لیا گیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے امیگریشن ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ امریکا پہنچے ایک پاکستانی کا امیگریشن حکام نے ویزا منسوخ کرکے اسے پاکستان واپس بھیج دیا۔ قبرص پہنچے 1 پاکستانی کو امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر واپس کر دیا۔
امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ برازیل میں بغیر دستاویزات پہنچے پاکستانی کو بھی بے دخل کر دیا گیا۔ سینیگال میں انسانی اسمگلنگ کیلئے پہنچے 1 پاکستانی کو حراست میں لے کر واپس بھیج دیا گیا۔
ایف بی آر کی آئی ایم ایف کو بعض شعبوں میں ٹیکس کی شرح کم کرنے کی تجویز
امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں ویزا منسوخ کرکے 2 افراد کو واپس بھیجا گیا جبکہ سعودی سسٹم میں ویزا ریکارڈ نہ آنے، بلیک لسٹ، منشیات، زائد المیعاد قیام، بھیک مانگنے، کفیل کے بغیر کام کرنے، کام سے مفرور، چوری کے الزامات اور پاسپورٹ گم کرنے پر 26 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں زائد المیعاد قیام اور بلیک لسٹ ہونے پر 3 پاکستانی واپس بھیجے گئے۔ بحرین میں سکیورٹی رسک کہہ کر ایک پاکستانی کو واپس بھیج دیا گیا۔ ایران سے بھی ایمرجنسی دستاویزات پر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔
امریکہ نے کئی ممالکت میں سفارتی مشنز بند کرنے کا منصوبہ بنا لیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستانی کو دیا گیا کر دیا
پڑھیں:
امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ایجنسی نے پاکستانی شہری کو سلامتی کا خطرہ قرار دےکر امریکا سے نکال دیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمنٹ نے 56سالہ سید رضوی کو قومی سلامتی کا ترجیحی خطرہ قرار دیتے ہوئے 25 فروری کو امریکا سے بے دخل کیا۔ سید رضوی و غیر قانونی طور پر ڈلاس اور ٹیکساس میں مقیم تھے، انہیں 31 جنوری کو ایک معمول کے ٹریفک سٹاپ کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور 24 جنوری کو امیگریشن جج نے ملک بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔
سید رضوی 20 ستمبر 2017کو نیویارک کے پورٹ آف انٹری سے قانونی طور پر امریکا داخل ہوئے تھے لیکن انہوں نے داخلے کی شرائط کی خلاف ورزی کی۔
خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم شہبازشریف کا خصوصی پیغام
مزید :